سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ اطلاعات کا اہم اجلاس ہوا،

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے میڈیا ورکرز اور اداروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات دی گئیں، شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ صحافی برادری کے لئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کی خواہاں ہے، صحافیوں کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائگی میں حائل دشواریوں کا خاتمہ یقینی بنایا جائے، صحافتی تنظیموں کو درپیش چیلنجز کا خاتمہ کیا جائے اور ان کے مالی مسائل حل کئے جائیں،پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے مسائل کے فوری حل کو ترجیحی طور پر یقینی بنایا جائے، پی بی اے، اے پی این ایس، سی پی این ای سمیت تمام تنظیموں سے مسائل اور ان کے حل سے متعلق مشاورت کی جائے، میڈیا ورکرز اور اداروں فلاح و بہبود کے لئے مزید اقدامات اٹھائے جائیں،عوام تک آسان اور جلد رسائی کے لئے تمام محکموں کے سوشل میڈیا اکائونٹس بنائے جائیں، عوام کی فلاح و بہبود کے حکومتی منصوبوں سے متعلق عوام کو بذریعہ میڈیا بھرپور آگہی دی جائے، تعلیم، صحت اور دیگر سہولیات و منصوبوں سے متعلق عوام کو تفصیلی آگہی دی جائے،

اجلاس میں سیکریٹری اطلاعات ندیم الرحمان میمن، ڈی جی اطلاعات سلیم خان، ڈائریکٹر ایڈمن منصور راجپوت، ڈائریکٹر اشتہارات محمد یوسف کابورو اور ڈائریکٹر پریس ریاض میمن شریک تھے،ڈائریکٹر الیکٹرانک میڈیا فدا بالادی، ڈائریکٹر پبلیکیشن امتیاز جویو، ڈائریکٹر فلمز حزب اللہ میمن، ڈائریکٹر سوشل میڈیا فیصل فاروقی نے بھی اجلاس میں شرکت کی،

اپنی نئی نسل کو منشیات فروشوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے،شرجیل میمن
دوسری جانب حکومت سندھ کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے،کراچی میں ایکسائز پولیس کا کامیاب آپریشن، دو ملزمان گرفتار، دو کلو 40 گرام آئس برآمد کر لی گئی،ایکسائز ٹیم نے کورنگی سیکٹر 16 میں کاروائی کی، دو منشیات فروش شوکت اور نوید کو گرفتار کیا، مقدمہ درج کر لیا،کامیاب آپریشن پر سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ایکسائز ٹیم کو شاباشی دی اور کہا کہ ہم اپنی نئی نسل کو منشیات فروشوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے،ہمیں نوجوان نسل کا منشیات سے تحفظ یقینی بنانا ہے، حکومت سندھ کی منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر کاربند ہے،

اسرائیل کا پیسہ استعمال کرنیوالے عمران خان نے ایمانداری کا ماسک لگایا ہوا تھا،شرجیل میمن

صحافی دوست شرجیل میمن کا اقدام، کراچی پریس کلب کی گرانٹ 5 کروڑ سے 10 کروڑ کر دی

آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے اراکین کا شرجیل میمن کےوزیر اطلاعات مقرر ہونے کا خیرمقدم

عمران خان کو سنگین جرائم پر ریلیف دیا گیا، شرجیل میمن

آئی ایم ایف کو خط لکھنا حب الوطنی نہیں،شرجیل میمن

استعفیٰ دیتا ہوں سب مل کر میری نشست پر الیکشن لڑ لیں ،شرجیل میمن کا چیلنج

ہم کسی کی سزا پر خوش نہیں ہوتے،عمران کی اہلیہ قابل احترام ہیں،شرجیل میمن

جب بھی پیپلز پارٹی نے احسان کیا ، ن لیگ نے پیٹھ میں چھرا گھونپا،شرجیل میمن

لگ رہا ہے لوگ ن لیگ سے نفرت کر رہے ہیں،شرجیل میمن

Shares: