پاکستان پر عائد فضائی پابندیوں سے متعلق یورپین سیفٹی ایجنسی آیاسا کا اجلاس برسلز میں ختم ہو گیا ہے
اجلاس میں پاکستانی وفد نے بھی شرکت کی تھی،شہری ہوا بازی سے متعلق یورپین یونین کے ادارے آیاسا کا اجلاس 14 سے 16 مئی تک برسلز مئں ہوا،پاکستان سی اے اے پر پابندی کے خاتمہ اور پاکستانی ایئرلائنز کی پروازوں کی یورپ کیلئے بحالی سے متعلق اجلاس میں رپورٹس پیش کی گئیں،سیکریٹری ایوی ایشن کی قیادت میں اجلاس میں شرکت کے بعد پاکستانی وفد واپس وطن روانہ ہو گیا ہے
اجلاس میں شریک پاکستانی وفد کے رکن نے نجی ٹی وی جیو نیوز کو بتایا کہ آیاسا کے اجلاس میں پاکستانی موقف اچھی طرح سنا گیا اور اب پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی پر یورپین یونین کی جانب سے عائد پابندیوں کے خاتمہ اور پی آئی اے سمیت پاکستانی ایرلائنز کی یورپ کیلئے پروازوں کی بحالی سے متعلق یورپین یونین کا فیصلہ طریقہ کار کے مطابق مئی کے آخر میں متوقع ہے، یورپین یونین کے ادارے آیاسا کے اجلاس میں ہونے والی مزید پیش رفت سے پاکستان پہنچ کر آگاہ کیا جائے گا
پی آئی اے اگلے ماہ پیرس کے لیے اپنی براہ راست پروازیں بحال کرنے کی تیاری کر رہی ہے،اسلام آباد میں کونسل آف اکنامک اینڈ انرجی جرنلسٹس کے ایک وفد سے بات کرتے ہوئے، پی آئی اے کے چیئرمین عبداللہ حفیظ نے انکشاف کیا کہ قومی کیریئر کو رواں ماہ IASA سے اہم کلیئرنس ملنے کی امید ہے،”جیسے ہی ہمیں کلیئرنس مل جائے گی، ہم جون تک پیرس کے لیے پروازیں شروع کر دیں گے، جس کے بعد 14 اگست کو پاکستان سے برطانیہ کے ہیتھرو ہوائی اڈے کے لیے براہ راست پروازیں دوبارہ شروع ہو جائیں گی،”
پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں 2020 میں معطل کردی گئی تھیں جب یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (EASA) نے پی آئی اے پر یورپ اور برطانیہ کے لیے پروازوں پر پابندی عائد کردی تھی۔ یہ پابندی 2020 میں کراچی میں ایک المناک حادثے کے بعد لگائی گئی تھی جس میں تقریباً 100 افراد ہلاک ہوئے تھے اور پائلٹ لائسنس اسکینڈل سامنے آیا تھا، جس سے حفاظتی خدشات پیدا ہوئے تھے۔
توقع ہے کہ یورپی یونین اور برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی سے پی آئی اے کے آپریشنز کو نمایاں فروغ ملے گا اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے آسان سفر کی سہولت ملے گی،
کونسی کمیٹی اپوزیشن کو جائے گی، کونسی حکومت کو ،ملکر طےکرتے ہیں،سپیکر قومی اسمبلی
متروکہ وقف املاک کی 14 سو47 ایکڑ زمین پر قبضہ ہے،وزیر قانون
عمران خان کی سابق معاون خصوصی کو حکومت میں عہدہ مل گیا
پی ٹی آئی کو ایک اور دھچکا، دوبارہ کروائے گئے انٹرا پارٹی انتخابات پر اعتراض عائد
ضمنی انتخابات میں مریم نواز کا جادو کیسے چلا؟ اہم انکشافات
بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو
بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا
بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے
سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری