بشکیک طلبا کی واپسی کیلئے بلوچستان حکومت نے وزرات دفاع سے ہوائی جہاز طلب کرلیا

طالب علموں کی جلد بحفاظت واپسی یقینی بنائی جائے،وزیراعلیٰ بلوچستان
0
115
student

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کرغستان میں پھنسے طالب علموں کی ہنگامی واپسی کے احکامات جاری کر دیئے،
کرغستان میں پھنسے طالب علموں کو نکالنے کے لئے حکومت بلوچستان نے وزرات دفاع سے ہنگامی بنیادوں پر ہوائی جہاز طلب کرلیا ،فیصلہ تجارتی ائیر لائنز میں فوری نشستوں کی عدم دستیابی کے باعث کیا گیا،ہوائی اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی، وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہدایت کی کہ طالب علموں کی جلد بحفاظت واپسی یقینی بنائی جائے،

کرغزستان سے مزید دو پروازیں طلبا کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئیں
دوسری جانب کرغزستان سے پرواز 4575 آج صبح پاکستانی طلبا کو لے کر اسلام آباد پہنچی ہے، کرغزستان سے فلائٹ 180 طلبا کو لے کر صبح 5 بجکر 26 منٹ پر اتری، کرغزستان سے قومی ایئر لائن کی دوسری پرواز صبح 7 بجکر 56 منٹ پر اسلام آباد پہنچی،کرغزستان سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز 6252 پر 167 طلبا سوار تھے،

علاوہ ازیں پشاور،خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے پرواز کرغزستان روانہ نہ ہوسکی،نجی طیارے کے ذریعے 300 طلبہ کو آج بشکیک سے پشاور پہنچانا تھا،بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ کرغزستان سول ایوی ایشن کی جانب سے لینڈنگ کلیرنس نہ مل سکی ، 2 پروازوں پر 600 طلبہ کو لانے کا انتظام کیا ہے،طیارے لاہور ائیرپورٹ پر اسٹینڈ بائے کھڑے ہیں،کلیئرنس کا انتظار ہے،

ہمارے بچوں کو تحفظ فراہم کیا جائے، بشکیک میں پھنسے طلبا کے والدین کی دہائی

اسلام آباد میں کرغزستان سفارتخانے کے باہر احتجاج،طلبا کو تحفظ کا مطالبہ

طلبا ہمارے بچے،وزیراعظم کو مصروفیات ترک کر کے بشکیک جانا چاہئے،مبشر لقمان

سوشل میڈیا پر بشکیک میں ہونیوالی ہنگامہ آرائی کی ویڈیو رات گئے سے وائرل ہو رہی ہیں ، میڈیا رپورٹس کے مطابق کرغزستان کے مقامی طلبا اور مصری طلبا کا آپس میں تصادم ہوا لیکن الزام پاکستانی طلبا پر لگا دیا گیا جس پر مقامی طلبا نے پاکستانی طلبا کے ہاسٹل پر حملہ کر دیا، اس حملے میں درجنوں طلبا زخمی ہیں، حملہ آوروں نے ہاسٹل کے دروازے اور کھڑکیوں کے شیشے بھی توڑ دیئے ہیں،واقعے کے بعد پاکستانی طلبہ خوفزدہ ہو گئے ہیں،ہاسٹل میں پاکستانی طالبات کو ہراساں کرنے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر

Leave a reply