امن دشمنوں ،وطن عزیز کی سلامتی کے خلاف کام کرنیوالے دہشت گردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے، حالیہ کاروائی میں 11 دہشت گرد جہنم واصل ہوئے ہیں
لکی مروت میں سیکورٹی فورسز نے کاروائی کی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق لکی مروت میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن حالیہ دھماکے کے تناظر میں کیا جس میں کیپٹن فراز الیاس سمیت 7 جوان شہید ہوئے تھے،اس آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، 11 دہشت گرد جہنم واصل ہوئے متعدد ٹھکانےتباہ کئے گئے، گھناؤنے فعل کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے 11 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے.وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ "پاک فوج کے بہادر جوانوں نے جان ہتھیلی پر رکھ کر دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز ہمیشہ آہنی دیوار ثابت ہوئی ہیں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، ہم پاک فوج کے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں”۔
پاکستان نےدہشتگردی کی جنگ کا بحیثیت قوم یکجا ہو کر بہادری سے مقابلہ کیا ہے۔ ہمارا یہ سفر قربانیوں اور لازوال حوصلوں کی ایک شاندار مثال ہےپاک فوج کا یہ عزم ہے کہ دہشتگردی کے خلاف کامیاب جنگ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گی، انشاء اللہ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،
ژوب،ایک ماہ میں 29 دہشت گرد جہنم واصل
بلوچستان انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،میجر بابر خان شہید ، 3 دہشت گرد جہنم واصل
خیبرپختونخوا، سیکورٹی فورسز کی کاروائی، 11 دہشتگرد جہنم واصل
کراچی ،غیر ملکیوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،دو جاں بحق،حملہ آور ساتھی سمیت جہنم واصل
بونیر،سیکورٹی فورسز کا آپریشن،دہشتگردوں کا سرغنہ جہنم واصل،دو جوان شہید
ڈی آئی خان، سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد جہنم واصل
ڈی آئی خان ،دھماکے میں دو جوان شہید،پنجگور،ایک دہشتگرد جہنم واصل
شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن،کمانڈر سمیت 8 جہنم واصل
شمالی وزیرستان ، چوکی پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 جوان شہید