اسلام آباد ہائیکورٹ ، الیکشن ٹربیونل کو تین حلقوں کا ٹرائل آگے بڑھانے سے روک دیا

0
137
islamabad highcourt

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن ٹربیونل کو تین حلقوں کا باقاعدہ ٹرائل آگے بڑھانے سے روک دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ الیکشن ٹریبیونل ابتدائی معاملات سے متعلق کارروائی آگے بڑھا سکتا ہے،الیکشن ٹریبیونل تبدیلی کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ ٹریبیونل میں کیا کارروائی چل رہی ہے؟ وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ ایک کیس آج تھا، دیگر دو پیر کو سماعت کیلئے مقرر ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ اگر ہم کیس 22 جولائی تک رکھ لیں تو کوئی ایشو تو نہیں؟ اگر پروسیجر کی کوئی خلاف ورزی ہوتی ہے تو چیلنج کیا جا سکتا ہے، ن لیگی امیدوار کے وکیل نے کہا کہ ہمارے پاس رِٹ میں آرڈر کو چیلنج کرنے کا اختیار نہیں تھا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ رِٹ میں نہیں کر سکتے تو سڑک پار سپریم کورٹ چلے جائیں،اگر ٹریبیونل کے کسی آرڈر سے متاثر تھے تو رٹ پٹیشن دائر کرتے، آرڈر کے خلاف رِٹ قابل سماعت ہے، آپ سیدھے تعصب پر چلے گئے، میں تو حیران ہوں آپ لوگوں نے قانون دیکھا ہی نہیں اور اعتراض کر دیا، وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ عدالت الیکشن ٹریبیونل کو حتمی فیصلہ کرنے سے روک دے، الیکشن ٹریبیونل کی کارروائی کو آگے بڑھنے سے نہ روکا جائے،ٹریبیونل نے 2 مئی کو جواب اور فارمز جمع کرانے کا حکم دیا تھا ابھی تک جمع نہیں ہوئے،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ میں متفقہ حل نکالنے کی کوشش کر رہا ہوں،ایشوز فریم کروا لیں، ٹریبیونل کو ابتدائی چیزیں پوری کرنے دیں، ہم الیکشن ٹریبیونل کو باقاعدہ ٹرائل آگے بڑھانے سے روک دیتے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 22 جولائی تک ملتوی کر دی

الیکشن ٹربیونل،راجہ خرم نواز نے فارمز اور بیان حلفی جمع کروا دیا

عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

موجودہ بجٹ معیشت، عوام ،ملک کے لئے تباہ کن ثابت ہوگا،شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں

اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش

باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

"بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے

اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی

Leave a reply