مونس الہیٰ کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم

0
97
FIA

تحریک انصاف کے رہنما ،سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے بیٹے مونس الہیٰ کی جائیداد ضبط کرنے کا عدالت نے حکم دے دیا
لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں چوہدری مونس الہی سمیت 6 ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئےمونس الہی سمیت 9 ملزمان کی جائیدادیں منجمد کرنے کا حکم دے دیا،ایف آئی اے نے مونس الٰہی سمیت 9 ملزمان کا نامکمل چالان عدالت میں پیش کیا جس میں مونس الٰہی سمیت 9 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا تھا،دوران سماعت ایف آئی اے نے عدالت سے سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی سمیت 9 ملزمان کی جائیدادیں منجمد کرنے کی استدعا کی، عدالت نے ایف آئی اے کی استدعا منظور کر لی اور مونس الٰہی اور ضیغم عباس سمیت 9 ملزمان کی جائیدادیں منجمد کرنے کا حکم جاری کر دیا

عدالتی حکم کے بعد مونس الہیٰ کے وکیل نے جائیدادیں منجمد کرنے بارے دلائل کی مہلت مانگی، عدالت نے مونس الہیٰ کے وکیل کو 20 اگست تک دلائل دینے کی ہدایت کی،

ایف آئی اے کے مطابق مونس الٰہی کی گرفتاری کے لیے انٹرنیشنل پولیس سے رابطے میں ہیں، ایف آئی اے نے بتایا کہ انٹر پول مونس الٰہی کے ریڈ نوٹسز جاری کر چکی ہے، زارا الہی پر بھی کک بیکس کے الزامات ہیں،ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کے مطابق زارا الٰہی اپنی آمدن بتانے میں ناکام ہوئیں۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں ضمنی چالان داخل کیا تھا،ضمنی چالان ایف آئی اے عدالت لاہور میں جمع کرایا گیا تھا چالان میں کہا گیا ہے کہ فراست علی چٹھہ نے ایک ارب روپے مونس الہی کی کمپنیز میں جمع کرایا، ضمنی چالان مونس الہی کے ریڈ وارنٹ انٹر پول کو پہلے ہی بھجوائے جا چکے ہیں،ایک ارب روپے کی خطیر رقم فراصت علی چٹھہ کی جانب سے چوہدری مونس الہیٰ کی کمپنیوں میں جمع کرائی گئی ،اربوں روپے کی مبینہ کرپشن میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ سرکل نے مونس الٰہی کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا ۔ایف آئی اے کے مطابق چوہدری مونس الٰہی بطور ایم این اے کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث رہے ،عامر سہیل، مونس الٰہی کے کیش رائیڈر اورفرنٹ مین کے طور پر کام کرتا رہا۔ مو نس الٰہی کو تین کال اپ نوٹس جاری کیے گئے مگر وہ ایک بار بھی پیش نہیں ہوئے چوہدری مونس الہیٰ کی گرفتاری کیلئے انٹرپول کے ذریعے ریڈ وارنٹ پہلے ہی جاری کئے جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ مونس الہٰی اس وقت ملک میں موجود نہیں ہیں اور گزشتہ سال ان کو وطن واپس لانے کے لیے قانونی عمل کا آغاز بھی کر دیا گیا تھا۔وفاقی حکومت کے ذرائع کے مطابق گزشتہ سال مونس الہٰی کو واپس لانے کے لیے نگراں وفاقی حکومت کا انٹرپول سے رابطہ ہوا تھا اور اس حوالے سے ایف آئی اے نے انٹرپول حکام سے رابطے کیے تھے۔ذرائع وفاقی حکومت کے مطابق مونس الہٰی کے خلاف تمام مقدمات کی تفصیل انٹرپول حکام سے شیئر کی گئی تھیں اور گرفتاری کیلئے ریڈ نوٹس جاری کرانے کا عمل شروع ہوگیا تھا۔

فیصلے سے ثابت ہوا کہ لاڈلہ ازم آج تک برقرار ہے ، شرجیل انعام میمن

سپریم کورٹ فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر کیخلاف کاروائی کا مطالبہ

سپریم کورٹ،مخصوص نشستیں،پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

سپریم کورٹ،مخصوص نشستیں، سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

کچھ ججز دانا ہوں گے، میں اتنا دانا نہیں، پاکستان کو ایک بار آئین کے راستے پر چلنے دیں، چیف جسٹس

نشان نہ ملنے پر کسی امیدوار کا کیسے کسی پارٹی سے تعلق ٹوٹ سکتا؟ چیف جسٹس

انتخابات بارے کیا کیا شکایات تھیں الیکشن کمیشن مکمل ریکارڈ دے، جسٹس اطہر من اللہ

سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق اپیل پر سماعت 24 جون تک ملتوی

سپریم کورٹ، سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی

مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ،ملک ایک اور آئینی بحران سے دوچار

حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،معاملہ تشریح سے آگے نکل گیا،وفاقی وزیر قانون

سپریم کورٹ کا فیصلہ، سیاسی جماعتوں کا ردعمل،پی ٹی آئی خوش،حکومتی اتحاد پریشان

Leave a reply