ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد ،دورانِ عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا

28 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے جاری کیا ، تحریری فیصلہ میں عدالت نے کہا کہ خاور مانیکا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر عدت کے دوران نکاح کا جرم ہونے کا الزام ثابت کرنے میں ناکام رہے، خاور مانیکا کے وکیل کے مطابق خاور مانیکا کو رجوع کے حق سے محروم رکھا گیا،لیکن جرح کے دوران خاور مانیکا نے خود تسلیم کیا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے نکاح کی خبر انہیں دوسرے روز ہی مل چکی تھی لیکن شکایت داخل کرنے کا خیال انہیں چھ سال بعد آیا؟ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور کی جاتی ہیں ، ٹرائل کورٹ کا 3 فروری کا فیصلہ کالعدم قرار اور دونوں ملزمان کو بری کیا جاتا ہے ،اگر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی کسی دوسرے کیس میں گرفتاری مطلوب نہیں ہے تو فوری طور پر رہا کردیا جائے ، سپرینڈینٹ اڈیالہ جیل راولپنڈی کے نام رہائی کے روبکار جاری کردیے گئے ہیں ،

واضح رہے کہ سول جج قدرت اللہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 7، 7 سال قید اور 5،5 لاکھ روپے جرمانے کا فیصلہ سنایا تھا ،تاہم آج جج افضل مجوکا نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو بری کر دیا ہے، عدالت نے اپیلوں پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی اگر کسی دوسرے مقدمے میں گرفتار نہیں ہیں تو رہا کردیا جائے ، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے رہائی کے روبکار جاری کردیے ہیں،

’سابقہ شوہر نہیں بتا سکتا کہ عدت اور خاتون کی ماہواری کے 3 سائیکل کب مکمل ہوئے‘

عمران ،بشریٰ مجرم،،نکاح کی اتنی جلدی کیا تھی قوم کو وجہ تو بتادیں،خاور مانیکا

خواب کی تعبیر پر بڑے بڑے وزیر لگائے جاتے تھے،عون چودھری

بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

فیصلے سے ثابت ہوا کہ لاڈلہ ازم آج تک برقرار ہے ، شرجیل انعام میمن

سپریم کورٹ فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر کیخلاف کاروائی کا مطالبہ

سپریم کورٹ،مخصوص نشستیں،پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ،ملک ایک اور آئینی بحران سے دوچار

حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،معاملہ تشریح سے آگے نکل گیا،وفاقی وزیر قانون

سپریم کورٹ کا فیصلہ، سیاسی جماعتوں کا ردعمل،پی ٹی آئی خوش،حکومتی اتحاد پریشان

Shares: