استعفیٰ دے دوں گا لیکن پریشر برداشت نہیں کروں گا، وزیراعظم شہباز شریف

0
150
pm shehbaz

وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ استعفیٰ دے دوں گا لیکن پریشر برداشت نہیں کروں گا،

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ہیڈکوارٹر آمد ہوئی،وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وزیرِ مملکت برائے خزانہ و محصولات علی پرویز ملک اور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو ملک امجد زبیر ٹوانہ نے وزیرِاعظم کا استقبال کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نےیادگار شہداء پہ پھولوں کی چادر چڑھائی۔

ایف بی آر ہیڈ کوارٹر میں وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ ایف بی آر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،ایف بی آر کی آٹومیشن اور ڈیجیٹائزیشن حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیراعظم نےویب بیسڈ ون کسٹمز سسٹم (WeBOC) کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے فوری طور پر 2 ارب روپے جاری کرنے کی ہدایت کی،

وزیراعظم کو ایف بی آر میں جاری اصلاحات پر بریفنگ دی گئی، وزیراعظم کو طویل مدتی ڈیجیٹائزیشن حکمت عملی سے آگاہ کیا گیا،بتایا گیا کہ پاکستان کسٹمز کی تمام سروسز کی جدید تقاضوں کے مطابق ڈیجیٹائزیشن تیزی سے جاری ہے ،وزیراعظم کو ایف بی آر تاجر دوست موبائیل ایپلی کیشن کا پہلا مرحلے کی تکمیل پر بریفنگ دی گئی،ایف بی آر کی تاجر دوست موبائل ایپلی کیشن خود کار نظام پر مبنی جس میں گھر بیٹھے ٹیکس نظام میں رجسٹریشن سے لے کر ٹیکس جمع کروانے تک کا تمام عمل کی سہولت دی گئی ہے ،جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ٹیکس دینے کی صلاحیت رکھنے والے 49 لاکھ افراد کی نشاندہی کی گئی ہے ،وزیر اعظم نے ٹیکس بیس بڑھانے اور نشاندہی شدہ افراد کو فوری ٹیکس نیٹ میں لانے کی ہدایت کی،چیئرمین ایف بی آر کو کہا کہ فلور ملز ملز مالکان سے ملیں اور ان کے تمام جائز مسائل حل کریں.

وزیراعظم شہبازشریف نے اس دوران اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں کسی پریشر میں نہیں آؤں گا، استعفیٰ دے کر گھر چلا جاؤں گا،وزیراعظم شہبازشریف نے ایف بی آر افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی سفارش قبول نہیں، کوئی ذاتی پسند نا پسند بھی نہیں ہے، قومی مفاد سب سے اوپر ہے، کوئی غلطی ہے تو درست کریں گے، چیئرمین ایف بی آر نے ڈیجیٹائزیشن پر چند دن پہلے سرپرائز دیا، 3 ماہ پہلے بتا دیتے تو سوچتے غیر ملکی فرم میکانزی کو لانا ہے یا نہیں؟،چیئرمین ایف بی آر کو پھر کہتے ہیں اب بھی کوئی سرپرائز ہے تو دے دیں، کوئی ایکشن نہیں لیں گے، لیکن اس کے بعد چھپن چھپائی کی تو برداشت نہیں کریں گے،میں کراچی گیا ،نیشنل شپنگ کارپوریشن،دس جہاز اور پانچ ارب کی تنخواہیں، کتنا ظلم ہے،بنگلہ دیش کے پانچ چھ سو جہاز ہیں، بھارت کے اس سے بھی زیادہ ہیں، کسی کو پرواہ نہیں ہے،اب ٹیکس کا نفاذ ان افراد پر کریں جو ایک دھیلے کا ٹیکس نہیں دیتے، ٹیکس لینے کے نام پر تاجروں اور صنعت کاروں کو تنگ کرنے کی بھی اجازت نہیں دیں گے، نہیں چاہتا کہ آپ میری بدنامی کریں،

’سابقہ شوہر نہیں بتا سکتا کہ عدت اور خاتون کی ماہواری کے 3 سائیکل کب مکمل ہوئے‘

عمران ،بشریٰ مجرم،،نکاح کی اتنی جلدی کیا تھی قوم کو وجہ تو بتادیں،خاور مانیکا

خواب کی تعبیر پر بڑے بڑے وزیر لگائے جاتے تھے،عون چودھری

بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

فیصلے سے ثابت ہوا کہ لاڈلہ ازم آج تک برقرار ہے ، شرجیل انعام میمن

سپریم کورٹ فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر کیخلاف کاروائی کا مطالبہ

سپریم کورٹ،مخصوص نشستیں،پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ،ملک ایک اور آئینی بحران سے دوچار

حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،معاملہ تشریح سے آگے نکل گیا،وفاقی وزیر قانون

سپریم کورٹ کا فیصلہ، سیاسی جماعتوں کا ردعمل،پی ٹی آئی خوش،حکومتی اتحاد پریشان

Leave a reply