خواتین سمیت واردات کی نیت سے بیٹھے 3 ڈاکو گرفتار

0
78
arrest

لاہور کے علاقے سبزہ زار پولیس نے خواتین سمیت واردات کی نیت سے بیٹھے 03 ڈاکو گرفتار کر لیے

ملزمان ماسٹر چابی سے گاڑی چوری کرتے اور لاہور کے مختلف علاقوں میں عوام اور دکانوں کو گن پوائنٹ پر لوٹتے،ملزمان سے ناجائز 02 عدد پسٹل بمہ گولیاں، چوری شدہ آلٹو گاڑی اور لاکھوں روپے کا مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا،ایس پی محمد سلمان لیاقت کے مطابق ملزمان میں عمران’ ثانیہ، اور زبیدہ شامل ہیں جو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے،خفیہ اطلاع پر تینوں ملزمان کو علاقہ سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا،ملزمان کے خلاف مقدمات درج مزید تفتیش جاری ہے،ایس پی اقبال ٹاؤن نے ایس ایچ او سبزازار تیمور عباس اور ریڈنگ ٹیم کو شاباش دی او ر کہا کہ سٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے،

سرکاری ہسپتالوں سے ادویات چوری اور فروخت میں ملوث گروہ کے سات ممبران گرفتار
دوسری جانب ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ عمران کشور نے ایس پی فرقان بلال اور ایس پی عمران کرامت بخاری کےہمراہ اہم پریس کانفرنس کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں سے مختلف قسم کی ادویات کی چوری اور فروخت میں ملوث خطرناک گروہ کے سات ممبران گرفتار کر لئے گئے،مکروہ دھندے میں ہسپتال کے عملے سمیت پرائیویٹ میڈیسن ڈیلر بھی شامل ہیں، ملزمان کا سرغنہ جنرل ہسپتال کا میںن سٹور کیپر محمد سلیم گرفتار کر لیا گیا،مکروہ دھندے میں ملوث جنرل ہسپتال، گورنمنٹ نواز شریف ہسپتال یکی گیٹ، اور چلڈرن ہسپتال کے ملازمان شامل ہیں،گرفتار ملزمان میں ہسپتال ملازمان محمد سلیم، محمد عاطف، ندیم اور طاہر شامل ہیں،گرفتار ملزمان میں پرائیویٹ میڈیسن ڈیلر احمد رضا، محمد احسن اورسلیمان ارشد شامل ہیں،ملزمان سے کروڑوں روپے مالیت کی مختلف قسم کی قیمتی ادویات برآمد کر لی گئی،دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں پاک میڈیکو کے نام سے میڈیسن کمپنی بنائی ،ملزمان سرکاری ہسپتالوں سے ادویات چوری کرواتے اور میڈیسن پر لگی سرکاری مہر کو صاف کرتے،اپنی ہی بنائی گئی کمپنی کے ذریعے مختلف شہروں کے میڈیکل سٹورز اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں فروخت کرتے، اس حوالے سےایک جامع تحقیقات جاری ہیں،ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی،IT ایکسپرٹس، پبلک ریلیشن اور تجربہ کار افسران کی مدد سے مختصر وقت میں گرفتار کیا گیا، جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آرگنائزڈکرائم یونٹ لاہور کی کارروائیاں جاری رہیں گی،ملزمان کو پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے سخت سزا دلوائی جائےگی،شہریوں کی جان و مال کا تحفظ آرگنائزڈکرائم یونٹ لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

جامعہ کراچی کے واش روم سے طالب علم کی لاش برآمد،پوسٹمارٹم کی رپورٹ آ گئی

دوران سفر جہازکے واش روم میں "گھناؤنا کام” کرنیوالا گرفتار

عمران خان کے سیل کے سامنے واش روم پر کوئی کیمرہ نہیں ہے. سرفراز بگٹی

کالج کی طالبات نے ساتھی طالبات کی واش روم میں فحش ویڈیو بنا کر وائرل کردیں

عبدالقوی باز نہ آئے، ایک اور نازیبا ویڈیو وائرل

اپنی ہی بیوی کو نازیبا ویڈیو لیک کرنے کی دھمکی دینے والاپہنچا جیل

ویڈیو لیک ہونے سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟ڈیٹا ریکوری کا طریقہ

اسلامیہ یونیورسٹی منشیات، نازیبا ویڈیوز اور تصاویر برآمد ہونے کے کیس میں پیشرفت

نرس کے ساتھ زیادتی،ڈاکٹر نے نازیبا ویڈیو بھی بنا لی

نازیبا ویڈیو بنا کر ساس کو بلیک میل کر کے زیادتی کرنیوالا گرفتار

Leave a reply