تحریک انصاف اسمبلیوں سے استعفے دینے کے لیے تیار ہولانا فضل الرحمان

0
77
moulana

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نئے الیکشن کی شرط پر اسمبلیوں سے استعفے دینے کے لیے تیار ہے

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان سمیت سیاستدانوں پر مقدمات نہیں بننے چاہئیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی بے بس ہیں،جے یو آئی ف نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دیے دی ہے،کمیٹی کی سربراہی کامران مرتضیٰ کریں گے، کمیٹی میں مولانا لطف الرحمان، فضل غفور، اسلم غوری اور مولانا امجد شامل ہیں ،میٹی پی ٹی آئی سے مذاکرات کرے گی اور کمیٹی پی ٹی آئی کےمشاورت سے حکمت عملی طے کرےگی، دیگر سیاسی جماعتوں سے اختلاف رائے ہے، پی ٹی آئی سے تلخیاں تھیں، ان کے ساتھ تعلقات معمول پر لائے جارہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ شفاف الیکشن کیلئے پی ٹی آئی اسمبلیوں سے استعفوں پرآمادہ ہے، نئے انتخابات کیلئے پی ٹی آئی کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کو تیار ہے اور پی ٹی آئی نے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کی یقین دہانی کروائی ہے، خیبرپختونخوا میں بھی حقیقی مینڈیٹ نہیں، خیرخواہی میں کہا تھا کہ ن لیگ پیپلزپارٹی حکومت نہ لے، پیپلزپارٹی ن لیگ کو حکومت کی ذمہ داری راس نہیں آرہی، شفاف انتخابات کے بغیر ملک میں امن آئے گا نہ معاشی استحکام، الیکشن سے پہلے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ مقابلہ میدان میں ہے، جو سیاسی سہولت بطور سیاست دان مجھے ہو وہ سب کو ہونی چاہیے،معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام لازمی ہے، اس کے بغیر ملک نہیں بڑھ سکتا، ملک اب مزید کسی ایڈونچر یا مارشل لا کا متحمل نہیں ہوسکتا، حالات اور اختیارات اب ان کے ہاتھ سے نکل چکےہیں، اسٹیبلشمنٹ اپنی پالیسی پر ردوبدل کرے ایسے ملک نہیں چلے گا،ہم ملک میں امن و امان اور مستحکم معیشت چاہتے ہیں،5 اگست کو بھارت کی جانب سے کشمیر کی آئینی حیثیت کی تبدیلی کے خلاف ملک گیر یوم سیاہ منایا جائیگا،10 اگست کو مردان میں کسان کنونشن منعقد ہوگا 11 اگست کو پشاور میں تاجر کنونشن جبکہ 18 اگست کو لکی مروت میں امن کنونشن ہو گا،

اسمبلیوں سے استعفیٰ کے بیان کی بیرسٹر گوہر کی تردید
مولانا فضل الرحمان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کاکہنا تھا کہ تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمان سے اسمبلیاں تحلیل کرنے یا استعفوں پرکوئی بات نہیں کی، اسمبلی تحلیل کرنے یا استعفوں پرکوئی مشاورت ہوئی نہ ایساکوئی فیصلہ ہوا ۔

بنوں واقعہ،تحقیقات کر کے ذمہ داران کو سز ا دی جائیگی،بیرسٹر سیف

بنوں حملہ،ایک اور دہشت گرد کی شناخت،افغان شہری نکلا

دہشت گرد عثمان اللہ عرف کامران کا تعلق افغانستان کے صوبہ لوگر سے تھا۔

 بنوں میں دہشت گردی کی گھناؤنی کارروائی حافظ گل بہادر گروپ نے کی ہے،

بونیر،سیکورٹی فورسز کا آپریشن،دہشتگردوں کا سرغنہ جہنم واصل،دو جوان شہید

ڈی آئی خان، سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد جہنم واصل

ڈی آئی خان ،دھماکے میں دو جوان شہید،پنجگور،ایک دہشتگرد جہنم واصل

شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن،کمانڈر سمیت 8 جہنم واصل

شمالی وزیرستان ، چوکی پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 جوان شہید

بنوں،امن مارچ کو انتشاری ٹولے نے پرتشدد بنایا،عوام شرپسندوں سے رہیں ہوشیار

بنوں واقعہ پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا تحقیقاتی کمیشن بنانے کا اعلان

Leave a reply