جیولن تھروور ارشد ندیم اور اسپرنٹر فائقہ ریاض اولمپکس میں شرکت کیلئے پیرس روانہ
پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب 26 جولائی بروز جمعہ ہو گی،تیاریاں و انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں.
اولپمکس گیمز کی سکیورٹی کے لیے مجموعی طور پر 18 ہزار فرانسیسی فوجیوں کو تعینات کیا گیا ہے جن میں سے 11 ہزار ایلے ڈے فرانس میں موجود ہیں،جمعے کی شام اولمپکس گیمز کی افتتاحی تقریب کے دوران پیرس کے چاروں طرف 150 کلومیٹرز کے علاقے کی فضائی حدود کو مکمل طور پر بند رکھا جائے گا،17 روزہ ایونٹ کا آغاز 26 جولائی سے ہو گا جو 11 اگست تک جاری رہے گا۔ اولمپکس میں کھیلوں کے مقابلوں کے لیے 35 مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے جن میں پانچ تاریخی مقامات بھی شامل ہیں،5 لاکھ سے زائد افراد کے افتتاحی تقریب براہ راست دیکھنے کی توقع کی جارہی ہے،افتتاحی تقریب میں 3 ہزار سے زائد ڈانسرزاور گلوکار پرفارم کریں گے،تقریب کے دوران 2019 میں آگ کی نظر ہونےوالے نوٹرے ڈیم کیتھیڈرل کو بھی خراج تحسین پیش کیاجائےگا،پیرس اولمپکس 2024 کی تقریب کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی گئی ہے کہ سمر گیمز کی جدید تاریخ میں پہلی بار افتتاحی تقریب اسٹیڈیم کے اندر نہیں بلکہ باہر منعقد کی جائے گی۔ ایتھلیٹس دریائے سین کے ساتھ کشتیوں میں سفر کریں گے، پلوں کے درمیان، شہر کے کچھ مشہور مقامات سے گزریں گے۔ ہر کشتی کو پلوں کے درمیان سفر کرنے میں تقریباً 45 منٹ لگیں گے۔ وہ قافلے کی طرح سفر کریں گے، یہ ایفل ٹاور کے بالمقابل ایک خوبصورت تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا، اولمپکس کی افتتاحی تقریب کےبارے میں منتظمین نے تاحال فل ڈریس ریہرسل بھی نہیں کی، کم وقت رہ جانے کے باوجود منتظمین کی جانب سےزیادہ معلومات فراہم نہیں کی جارہی ہیں۔
پیرس اولمپکس میں پاکستان کا 18رکنی دستہ شرکت کرے گا
اولمپکس گیمزکےسلسلےمیں پاکستانی کی نمائندگی کیلئے وفاقی وزیر رانا ثنااللہ فرانس پہنچ گئے۔پیرس پہنچنے پرانہوں نےکہاکہ پیرس اولمپکس میں پاکستانی کی نمائندگی اورکھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ہم یہاں آئےہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اورسپورٹس کےفروغ کے خواہاں ہیں،پیرس اولمپکس میں شرکت کے لیے پاکستان کے ایتھلیٹس ارشد ندیم اور اسپرنٹر فائقہ ریاض فرانس کے لئے روانہ ہو چکے ہیں،اولمپئین جیولین تھرور ارشد ندیم نے براہ راست اولمپکس میں کوالیفائی کیا ہے جبکہ فائقہ ریاض وائلڈ کارڈ پر ایتھلیٹکس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی،18 رکنی دستے میں سات ایتھلیٹس شامل ہیں، دستے میں شامل 11 آفشیلز میں کوچز اور میڈیکل کے لوگ بھی شامل ہیں ، حاجی محمد شفیق چیف ڈی مشن اور اور جاوید لودہی ڈپٹی چیف ڈی مشن ہوں گے، ایتھلیٹکس میں ارشد ندیم اور فائقہ ریاض کے ساتھ کوچ سلمان اقبال بٹ اور ڈاکٹر علی باجوہ ہوں گے، شوٹنگ میں غلام مصطفے بشیر ، کشمالہ طلعت اور گلفام جوزف کے ساتھ دو کوچز ہوں گے ۔سوئمنگ میں احمد درانی اور جہاں آراء کے ساتھ احمد علی ٹیم آفشیل ہوں گے ،میثاق رضوی چیف میڈیکل آفیسر ہوں گےجبکہ زینب شوکت کو ایڈمن آفیشل مقرر کیا گیا ہے ۔ اس کے ساتھ فرانس میں پاکستانی سفارت خانے کے کاشف جمیل اولمپک اتاشی ہوں گے
اولمپکس کے دوران حملے کی مبینہ منصوبہ بندی،مشتبہ شخص گرفتار،خاتون سے اجتماعی زیادتی
فرانس میں اولمپکس کے دوران حملے کی مبینہ منصوبہ بندی پر ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کے جنوب مغربی علاقے سے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا جو اولپمکس کے دوران حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا، فرانس کی انسداد دہشت گردی فورس نے 18 سالہ نوجوان کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے
دوسری جانب پیرس اولمپکس کے آغاز سے چند روز قبل خاتون سے اجتماعی زیادتی کا ایک واقعہ سامنے آیا ہے، آسٹریلوی خاتون کے ساتھ پانچ افراد نے اجتماعی زیادتی کی ہے. مقامی حکام نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے واقعہ کی تصدیق کی اور بتایا کہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں،متاثرہ خاتون کی عمر 25 برس ہے، خاتون نے واقعہ کے بعد بھاگ کر ایک دکان میں پناہ لی تھی،
پیرس اولمپک گیمز میں 8 فلسطینی کھلاڑی شرکت کریں گے اور غزہ میں امید کا پیغام دنیا تک پہنچائیں گے۔اولمپکس میں فلسطین کی یہ آٹھویں شرکت ہے۔ ان کی پہلی شرکت سن 1996 کے اٹلانٹا اولمپکس میں ہوئی تھی۔ ٹوکیو 2020 اولمپک گیمز میں فلسطین کے 5 نمائندے تھے اور اس سال یہ تعداد بڑھ کر 8 ہوگئی ہے۔
33ویں اولمپکس پر فرانس کی حکومت کی لاگت کا تخمینہ تقریباً ساڑھے نو ارب ڈالر لگایا گیا ہے،ایونٹ سے ملکی اور بین الاقوامی سیاحت سے بھی بہت زیادہ آمدنی ہوتی ہے۔ پیرس اولمپکس کے لیے ڈیڑھ کروڑ شائقین کی فرانسیسی دارالحکومت آمد متوقع ہے۔ زیادہ تر سیاح مقامی اور ڈومیسٹک ہیں لیکن گیمز کے دوران پیرس میں تقریباً 30 لاکھ اضافی سیاح متوقع ہے۔
پاکستان سپورٹس بورڈ کی نااہلی،پیرس اولمپکس کیلئےاسپرنٹر فائقہ ریاض اکیلےٹریننگ پرمجبور
بھارتی فوجی افسران اور سائنسدان عورتوں کے "رسیا” نکلے
چڑیل پکی مخبری لے آئی، بابر ناکام ترین کپتان
محافظ بنے قاتل،سیکورٹی گارڈ سب سے بڑا خطرہ،حکومت اپنی مستی میں
شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت
جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ
بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کےخواہشمند
قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار
سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا
حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام
جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”
شیر خوار بچوں کے ساتھ جنسی عمل کی ترغیب دینے والی خاتون یوٹیوبر ضمانت پر رہا
مردانہ طاقت کی دوا بیچنے والے یوٹیوبر کی نوکری کے بہانے لڑکی سے زیادتی
پاکستان کی جانب سے دوستی کا پیغام اور مودی کی شرانگیزیاں
پاکستان کرکٹ مزید زبوں حالی کا شکار،بابر ہی کپتان رہے،لابی سرگرم
بابراعظم کے بھائی کا ذریعہ آمدن بتا دیں میں چپ ہو جاؤں گا، مبشر لقمان