اسماعیل ہنیہ کی دوحہ میں نماز جنازہ و تدفین آج،پاکستان ،ترکی میں سوگ کا اعلان

ہم آپ کا مشن کبھی نہیں چھوڑیں گے،بیوہ اسماعیل ہنیہ
0
145
ismail hania

حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کا جسد خاکی ایران سے قطر پہنچا دیا گیا اس دوران دوحہ میں ان کے گھر پہنچنے پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔

اسماعیل ہنیہ اور انکے ساتھی کے جسد خاکی قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گئے، حماس رہنما خالد مشعل نے دونوں میتوں کو وصول کیا، بعد ازاں شہید ہنیہ کی بیوہ نے انتہائی ثابت قدمی کے ساتھ آخری دیدار کرتے ہوئے کہا کہ "سلم علی کل شہداء الغزہ” کہ غزہ کے تمام شہداء کو سلام کہنا۔ہم نے آپ سے عزم ہمت اور صبر سیکھا ہے ،اللہ آپ کی شہادت قبول فرمائے ،آپ کو جنت میں اعلی مقام ملے ،ہم آپ کا مشن کبھی نہیں چھوڑیں گے

اسماعیل ہنی کی نماز جنازہ آج بعد از نمازجمعہ دوحہ میں ادا کی جائیگی اور تدفین کی جائیگی،نماز جنازہ دوحہ کی امام محمد بن عبدالوہاب مسجد میں ادا کی جائیگی

قبل ازیں تہران میں اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ،اسماعیل ہنیہ کو تہران میں قاتلانہ حملے میں مار دیا گیا تھا، ایران اور حماس نے امریکہ و اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے،

اسماعیل ہنیہ کی شہادت،ترک صدر کا آج سوگ کا اعلان
ترک صدر طیب اردوان نے آج ترکی میں سوگ کا اعلان کیا ہے، ترک صدر کا کہنا تھا کہ فلسطینی کاز کے لیے ہماری حمایت اور اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے حماس کے پولیٹیکل بیورو کے چیئرمین اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی وجہ سے آج جمعہ کو یوم سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔میں اسماعیل ھنیہ اور تمام فلسطینی شہداء کو عزت و احترام کے ساتھ یاد کرتا ہوں اور میں اپنی اور اپنی قوم کی طرف سے فلسطینی عوام سے تعزیت پیش کرتا ہوں۔

دوسری جانب نیو یارک ٹائمز کے بعد ایکسیون نے بھی موساد ایجنٹوں کے حوالے کے ساتھ رپورٹ شائع کر دی۔ کسی بھی اہم شخصیت کو نشانہ بنانے کے لیے بم کمرے میں ایک ماہ پہلے نصب کیا گیا تھا۔ اس بم میں ایک ہائی ٹیک ڈیوائس تھی جو مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتی ہے۔ جب ایران میں موساد کے ایجنٹوں کو اطلاع ملی کہ ھنیہ کمرے میں ہے تو انہوں نے ریموٹ کنٹرول سے بم کو دھماکہ خیز مواد سے کمرے کو اڑا دیا۔ ایران نے اپنی شعیہ پراکسیز شام سے عراق، یمن سے لبنان تک پھیلا رکھی ہیں لیکن اس کے اپنے گھر میں موساد اتنا کنٹرول رکھتی ہے کہ کسی بھی وقت کسی بھی شخصیت کو اڑا سکتے ہیں چاہے وہ خامنہ ای ہی کیوں نہ ہو۔

اسماعیل ہنیہ کی شہادت،پاکستان بھر میں یوم سوگ،نماز جمعہ کے بعد غائبانہ نماز جنازہ ادا کیا جائیگا
اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آج پاکستان میں بھی یومِ سوگ منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے اسرائیلی مظالم پر وزیراعظم کی زیرِصدارت حکومت اور اتحادی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس ہوا،اجلاس میں مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلزپارٹی، بلوچستان عوامی پارٹی، ایم کیو ایم، آئی پی پی، مسلم لیگ (ق)، مسلم لیگ ضیا اور نیشنل پارٹی کے سربراہان و سینئر نمائندوں نے شرکت کی،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آج بعد نماز جمعہ پورے ملک میں اسماعیل ہنیہ شہید کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آج ملک بھرمیں یوم سوگ منایا جائے گا،اجلاس میں حماس کے لیڈر اسماعیل ہنیہ کی ایران میں شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا گیا،اجلاس میں کہا گیا کہ یہ واقعہ خطے میں امن کے قیام کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی دانستہ سازش ہے، ایسے واقعات دنیا کے امن کو تباہ کرنے اورخطے میں کشیدگی کو ہوا دیتے ہیں،اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے فلسطین میں اسرائیل کے ریاستی ظلم و بربریت کو امت مسلمہ کے لیے المیہ قرار دیا،اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ نہتے فلسطینیوں کی انسانی ہمدردی کے تحت امداد تک فوری رسائی یقینی بنائی جائے، پارلیمنٹ میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے خصوصی قرارداد پیش کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، اجلاس کے شرکا نے فلسطین میں 9 ماہ سے نہتے لوگوں پر جاری اسرائیلی ظلم و بربریت پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی مظالم کی مذمت اور نہتے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا، شرکا کا کہنا تھا کہ فلسطین میں اسرائیلی بربریت پر بین الاقوامی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، عالمی برادری کو مصلحت سے نکل کر ظلم کی و بربریت روکنےکے لیےدو ٹوک مؤقف اپنانا ہوگا، اجلاس میں مطالبہ کیا گیا ہے عالمی برادری بشمول اقوام متحدہ اپنی خاموشی توڑے، عالمی برادری صہیونی قوتوں کے ہاتھوں مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی فی الفور روکے،اسرائیل کو جنگی جرائم اور فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے پر انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔

حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ تہران میں ادا

حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران میں قاتلانہ حملے میں شہید

سراج الحق کی قطر میں حماس کے رہنماؤں اسماعیل ہنیہ اور خالد مشعل سے ملاقات

اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ

ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

غزہ کے الشفا ہسپتال پر بھی بمباری 

اسرائیل کی حمایت میں گفتگو، امریکی وزیر خارجہ کو مہنگی پڑ گئی

اسرائیلی بمباری سے فلسطین کے صحافی محمد ابوحطب اہل خانہ سمیت شہید

 فلسطینی بچوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے متحدہ عرب امارات میدان

مولانا فضل الرحمان سے حماس رہنماء کی ملاقات

مفتی تقی کی دوحہ میں حماس کے رہنماؤں سے ملاقات

اسماعیل ہنیہ کی شہادت تہران کے گیسٹ ہاؤس میں نصب ریموٹ کنٹرول بم سے ہوئی، نیو یارک ٹائمز کا دعویٰ

Leave a reply