امریکہ کا اسرائیل کیلئے خطے میں مزید فوجی امداد بھیجنے کا فیصلہ

0
124
america

امریکہ نے اسرائیل کے لئے خطے میں مزید فوجی امداد بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے
امریکی صدر جوبائیڈن نے یہ فیصلہ اسرائیلی وزیراعظم سے بات چیت کے بعد کیا، اسرائیلی وزیراعظم نے جوبائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس سے رابطہ کیا تھا اور اسرائیل کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون حملوں سے بچانے کیلئے مزید دفاعی سامان بھیجنے کی درخواست کی تھی جس کے بعد امریکہ نے اسرائیل کی مزید مدد کا فیصلہ کیا،وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ ایران، حماس، حزب اللہ اور حوثیوں سے اسرائیل کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا

ایران اور لبنان میں اسرائیلی حملوں کے بعد خطے میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر امریکا نے روزویلٹ نامی جنگی بحری بیڑہ بھی خلیج فارس میں پہنچا دیا ہے،امریکی اخبار کے مطابق بحری بیڑے کے ساتھ 6 میزائل بردار جہاز بھی موجود ہیں جبکہ مشرقی بحیرہ روم میں 5 امریکی جنگی بحری جہاز پہلے سے ہی تعینات ہیں، امریکی جاسوس طیاروں کی شام، لبنان اور اسرائیل کی ساحلی پٹیوں پر پرواز کا سلسلہ بھی جاری ہے،امریکی بحریہ کے جاسوس طیاروں نے شام، لبنان اور اسرائیل کی ساحلی پٹی پر 4 گھنٹے تک پرواز کی اور انٹیلی جنس ڈیٹا جمع کیا۔

امریکی صدر کا اسرائیلی وزیراعظم پر یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ جنگ بندی معاہدے کیلئے زور
امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کا قتل غزہ جنگ بندی میں مذاکرات میں مددگار نہیں ہوگا،امریکی صدر نے جوائنٹ بیس اینڈریوز پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش کیا اور کہا کہ انکی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے بات ہوئی ہے،امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم پر یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ جنگ بندی معاہدے کیلئے زور دیا

دوسری جانب ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل باقری کا کہنا ہے کہ ایران اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینے کے طریقہ کا جائزہ لے رہا ہے اسرائیل کوپچھتانا پڑےگا، اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ ضرور لیا جائے گا

اردن کا تجارتی پروازوں کو 45 منٹ کا اضافی ایندھن لے جانے کا حکم
ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان، اردن نے فضائی مشنوں کو ایک نوٹس جاری کیا ہے جس میں ملک کی تمام تجارتی پروازوں کو آپریشنل وجوہات کی بنا پر 45 منٹ کا اضافی ایندھن لے جانے کا کہا گیا ہے۔ اس اقدام کو ایران کی طرف سے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کے خطرے کی وجہ سے اردن کی فضائی حدود کی ممکنہ رکاوٹوں یا بندش کے خلاف احتیاط کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اردن کی حکومت نے اپنی خودمختاری کے دفاع اور اس عمل میں ممکنہ طور پر اسرائیل کی مدد کرتے ہوئے اپنی فضائی حدود سے گزرنے والے کسی بھی میزائل یا ڈرون کو روکنے کے اپنے ارادے کا بھی اعلان کیا ہے۔ اس پیش رفت نے کئی طرح کے رد عمل کو جنم دیا ہے، کچھ نے اردن کے فعال موقف کی تعریف کی اور کچھ نے اسرائیل کا ساتھ دینے پر تنقید کی ہے.

واضح رہے کہ اسماعیل ہنیہ کو تہران میں قاتلانہ حملے میں مار دیا گیا تھا، ایران اور حماس نے امریکہ و اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے،

حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ تہران میں ادا

حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران میں قاتلانہ حملے میں شہید

سراج الحق کی قطر میں حماس کے رہنماؤں اسماعیل ہنیہ اور خالد مشعل سے ملاقات

اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ

ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

غزہ کے الشفا ہسپتال پر بھی بمباری 

اسرائیل کی حمایت میں گفتگو، امریکی وزیر خارجہ کو مہنگی پڑ گئی

اسرائیلی بمباری سے فلسطین کے صحافی محمد ابوحطب اہل خانہ سمیت شہید

 فلسطینی بچوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے متحدہ عرب امارات میدان

مولانا فضل الرحمان سے حماس رہنماء کی ملاقات

مفتی تقی کی دوحہ میں حماس کے رہنماؤں سے ملاقات

اسماعیل ہنیہ کی شہادت تہران کے گیسٹ ہاؤس میں نصب ریموٹ کنٹرول بم سے ہوئی، نیو یارک ٹائمز کا دعویٰ

Leave a reply