قومی اسمبلی میں اسماعیل ہنیہ کے قتل کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور

تمام ایوان کی جانب سے اسرائیلی مظالم کیخلاف منظور قراردار خوش آئند ہے،وزیراعظم
0
83
qomi

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ فلسطین کی ہر ممکن مدد کرنے کی کوشش کریں گے۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فلسطین کے میڈیکل سٹوڈنٹس کو پاکستان میں فری تعلیم دی جائےگی اور وہاں کھانے پینے کی اشیاء کے ساتھ ساتھ طبی امداد پہنچانے کی کوشش کریں گے،چالیس ہزار سے زائد فلسطینی شہید کیے جاچکے ہیں بستیوں کی بستیاں قبرستان بن چکی ہیں جن گلیوں میں بچے کھیلتے تھے آج وہاں چیخوں کی آوازیں ہیں فلسطینی بچی نے کہا تھا کہ ہمیں اس لیے مارا جارہا ہے کہ ہم مسلمان ہیں،پوری اسلامی دنیا اور بالخصوص پاکستان اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر اشک بار ہے ،تمام ایوان کی جانب سے اسرائیلی مظالم کیخلاف منظور قراردار خوش آئند ہے ،اپوزیشن کا شکریہ ادا کرونگا جنہوں نے قرارداد منظور کرنے پر فراخ دلی کا مظاہرہ کیا ،

قومی اسمبلی کے اجلاس میں فلسطین کے سابق وزیراعظم اور حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے لیے دعائے مغفرت کروائی گئی،فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے قومی اسمبلی میں قرار داد پیش کردی گئی،پاکستان کی قومی اسمبلی میں اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت میں قرارداد منظور کر لی گئی، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے معاملے پر قرارداد پیش کی ،قرار داد کے مطابق اسرائیلی مظالم کی وجہ چالیس ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوئے، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے،ایوان اسرائیلی مظالم کو مسترد کرتا ہے،ایوان فلسطینی بھائیوں کی حمایت کا اظہار کرتا ہے،قراداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتا ہے

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ آج بعد از نماز جمعہ پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں ادا کی جائے گی

اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر فسطین سےاظہار یکجہتی کیلئے حکومت، اپوزیشن متحد ہو گئی، وزیراعظم کی قومی اسمبلی میں تقریر پر اپوزیشن نے ڈیسک بجائے۔ تحریک انصاف کے بیرسٹر گوہر کی تقریر پر حکومتی بنچوں نے جوابی ڈیسک بجائے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آج سوچنے کا مقام ہے کہ اسرائیل زیادہ طاقتور ہے یا مسلم دنیا زیادہ کمزور ہے، میرا خیال ہے کہ مسلم دنیا زیادہ کمزور ہے،

اسماعیل ہنیہ کے غائبانہ نماز جنازہ میں شرکت کروں گا،وزیراعظم شہباز شریف
قبل ازیں کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج بعد نمازِ جمعہ اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ اد اکی جائے گی تہران میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت سفاکی کا بدترین واقعہ ہے، پاکستان نے اسماعیل ہنیہ کے قتل کی سخت الفاط میں مذمت کی ہے، میں خود بھی وزیراعظم ہاؤس میں غائبانہ نمازِ جنازہ میں شرکت کروں گا۔

واضح رہے کہ اسماعیل ہنیہ کو تہران میں قاتلانہ حملے میں مار دیا گیا تھا، ایران اور حماس نے امریکہ و اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے،

حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ تہران میں ادا

حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران میں قاتلانہ حملے میں شہید

سراج الحق کی قطر میں حماس کے رہنماؤں اسماعیل ہنیہ اور خالد مشعل سے ملاقات

اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ

ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

غزہ کے الشفا ہسپتال پر بھی بمباری 

اسرائیل کی حمایت میں گفتگو، امریکی وزیر خارجہ کو مہنگی پڑ گئی

اسرائیلی بمباری سے فلسطین کے صحافی محمد ابوحطب اہل خانہ سمیت شہید

 فلسطینی بچوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے متحدہ عرب امارات میدان

مولانا فضل الرحمان سے حماس رہنماء کی ملاقات

مفتی تقی کی دوحہ میں حماس کے رہنماؤں سے ملاقات

اسماعیل ہنیہ کی شہادت تہران کے گیسٹ ہاؤس میں نصب ریموٹ کنٹرول بم سے ہوئی، نیو یارک ٹائمز کا دعویٰ

Leave a reply