حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ دوحہ میں ادا

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی دوحہ میں حماس رہنما کے نماز جنازہ میں شرکت
0
114
hania

حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ دوحہ میں ادا کر دی گئی

اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ دوحہ کی مسجد امام محمد بن عبدالوہاب میں ادا کی گئی،نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی،حماس کے سینئر رہنما اور کمانڈر شیخ خلیل الحیہ نے نماز جنازہ پڑھائی . پاکستان سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان حماس رہنما کے نماز جنازہ میں شریک ہوئے،اسماعیل ہنیہ کی نمازِ جنازہ میں شرکت کیلئے ترک وزیرِ خارجہ بھی دوحہ پہنچے تھے، قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد بھی نماز جنازہ کے موقع پر موجود تھے.نماز میں قطری وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے بھی شرکت کی،افغانستان کے نائب وزیراعظم برائے سیاسی امور محترم مولوی عبدالکبیر کی قیادت میں افغان وفد نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی.جنازے میں حماس کے تمام سینئر قائدین سمیت قطر کے بادشاہ قطر کے وزراء ، ترک وزیر خارجہ اور 50 مسلمان ملکوں سے سفیروں سمیت ہر ملک ہر قوم ہر نسل کے لوگ شریک ہوئے ،جگہ کی قلت اور عوام کے جم غفیر کی وجہ سے مسجد محمد بن عبدالوھاب کے راستے بند ہوگئے ،ہزاروں لوگ خواہش کے باوجود جم غفیر اور رش کی وجہ شریک نا ہوسکے ،بحرین عمان کویت سعودی عرب یو اے ای سمیت دنیا کے کئی ممالک سے لوگ گاڑیوں اور جہازوں کے ذریعے جنازے میں شرکت کے لیے پہنچے ،قطر کے شہر لوسیل میں واقع قطر کے شاہی قبرستان میں شہید اسماعیل ھنیہ کو دفن کیا جائے گا

گزشتہ رات سے ہی قطر کے دارالحکومت دوحہ کے حماد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نماز جنازہ میں شرکت کے لیے لوگوں کی لمبی قطاریں لگ گئی تھیں، نماز جنازہ میں کئی ممالک کے حکام نے شرکت کی ہے۔اس دوران دوحہ میں کچھ سڑکیں اور گلیاں ٹریفک کے لیے بند تھیں، قطر کی سیکیورٹی فورسز نے خاص طور پر محمد بن عبدالوہاب مسجد کے ارد گرد سخت حفاظتی اقدامات کیے تھے، قومی اور بین الاقوامی میڈیا تنظیموں کے پریس کے ارکان بھی مسجد کے ارد گرد موجود تھے.

قبل ازیں گزشتہ روز حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کا جسد خاکی ایران سے قطر پہنچا دیا گیا تھا،اس دوران دوحہ میں ان کے گھر پہنچنے پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے،اسماعیل ہنیہ اور انکے ساتھی کے جسد خاکی قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گئے، حماس رہنما خالد مشعل نے دونوں میتوں کو وصول کیا، بعد ازاں شہید ہنیہ کی بیوہ نے انتہائی ثابت قدمی کے ساتھ آخری دیدار کرتے ہوئے کہا کہ "سلم علی کل شہداء الغزہ” کہ غزہ کے تمام شہداء کو سلام کہنا۔ہم نے آپ سے عزم ہمت اور صبر سیکھا ہے ،اللہ آپ کی شہادت قبول فرمائے ،آپ کو جنت میں اعلی مقام ملے ،ہم آپ کا مشن کبھی نہیں چھوڑیں گے

اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا مطلب مقدس سرزمین کی فتح ہوگا،بیٹی اسماعیل ہنیہ
حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ان کی بیٹی خولہ اسماعیل ہنیہ اور بہو ایناس ہنیہ کا پیغام سامنے آیا ہے، حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی بیٹی خولہ اسماعیل کا کہنا تھا کہ ” ہم اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمارے والد کو شہادت سے نوازا، ہمارے والد جہاد کر رہے تھے اس لیے شہیدوں میں ان کا انتخاب ہونے پر ہم اللّٰہ کے شکر گزار ہیں اور جنت میں ان کے بلند درجات کے لیے دعا گو ہیں،اسرائیلی حکومت اگر یہ سوچتی ہے کہ اسماعیل ہنیہ کو شہید کرکے اُنہیں سکون ملے گا یا وہ جشن منائیں گے تو ایسا نہیں ہوگا بلکہ خدا کی قسم میرے والد کا خون حشر کے دن تک ان کا پیچھا کرے گا، اللّٰہ نے چاہا تو اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا مطلب مقدس سرزمین کی فتح ہوگا۔

ہم اللّٰہ کی رضا پر راضی،ملاقات جنت میں ہو گی، بہو اسماعیل ہنیہ
دوسری جانب اسماعیل ہنیہ کی بہو ایناس ہنیہ کا کہنا ہے کہ ہم اللّٰہ کی رضا پر راضی ہیں، دل خدا کی مرضی اور تقدیر سے مطمئن ہے، میں ایک ایسے شخص کے جانے کا افسوس کررہی ہوں جس کی اچھائیوں سے زمین و آسمان بھر جاتے ہیں،شہید بزرگ قائد کی موت پر ہم سب افسردہ ہیں لیکن ہمارا ایمان ہے کہ یہ دنیا فانی ہے اور ان شاء اللّٰہ ملاقات جنت میں ہوگی۔

واضح رہے کہ اسماعیل ہنیہ کو تہران میں قاتلانہ حملے میں مار دیا گیا تھا، ایران اور حماس نے امریکہ و اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے،

حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ تہران میں ادا

حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران میں قاتلانہ حملے میں شہید

سراج الحق کی قطر میں حماس کے رہنماؤں اسماعیل ہنیہ اور خالد مشعل سے ملاقات

اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ

ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

غزہ کے الشفا ہسپتال پر بھی بمباری 

اسرائیل کی حمایت میں گفتگو، امریکی وزیر خارجہ کو مہنگی پڑ گئی

اسرائیلی بمباری سے فلسطین کے صحافی محمد ابوحطب اہل خانہ سمیت شہید

 فلسطینی بچوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے متحدہ عرب امارات میدان

مولانا فضل الرحمان سے حماس رہنماء کی ملاقات

مفتی تقی کی دوحہ میں حماس کے رہنماؤں سے ملاقات

اسماعیل ہنیہ کی شہادت تہران کے گیسٹ ہاؤس میں نصب ریموٹ کنٹرول بم سے ہوئی، نیو یارک ٹائمز کا دعویٰ

Leave a reply