اسماعیل ہنیہ کی شہادت،عمران خان کی پراسرار خاموشی،56 گھنٹے بعد دیا ردعمل

0
266
adyayla

باغی ٹی وی کی رہنما حماس رہنما اسماعیل ہنیہ ایران میں ایک حملے میں شہید ہو گئے، دنیا بھر سے رہنماؤں نے اس حملے کی مذمت کی اور افسوس کا اظہار کیا تا ہم تحریک انصاف کے بانی چیئرمین ، سابق وزیراعظم عمران خان خاموش رہے

عمران خان اڈیالہ جیل میں ہیں، انہیں عدالت نے سز ا دی لیکن وہ معطل ہو چکی،عمران خان نو مئی اور توشہ خانہ کے نئے مقدمات میں گرفتار ہیں، اور جسمانی ریمانڈ پر ہیں، بشریٰ بی بی بھی جیل میں ہیں، عمران خان نے جیل سے ہی انٹرنیشنل میڈیا کو نہ صرف انٹرویو دیئے ہیں بلکہ کچھ جریدوں میں انکے مضامین بھی شائع ہوئے، عمران خان کا ٹویٹر اکاؤنٹ بھی مسلسل ایکٹو رہتا ہے، روزانہ ٹویٹ کی جاتی ہیں تا ہم اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد عمران خان کا کوئی بیان آیا نہ عمران خان کا ٹویٹر اکاؤنٹ ایکٹو ہوا، ایسے میں سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہو گیا کہ خود کو امت مسلمہ کا لیڈر کہلوانے والے عمران خان حماس رہنما کی شہادت پر کیوں خاموش ہیں، کیوں بیان نہیں دیا،

سوشل میڈیا پر عمران خان پر کڑی تنقید کے بعد عمران خان کے ٹویٹر اکاؤنٹ دو روز بعد ایکٹو ہوا اور اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ٹویٹ کی گئی، جس میں کہا گیا کہ میں ایران میں اسماعیل ہانیہ کے قتل اور جنگی مجرم نیتن یاہو کی حکومت کی طرف سے بیروت میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔اسرائیل کے جنگی جرائم اور بین الاقوامی قوانین اور کنونشنز کی صریح خلاف ورزیاں بین الاقوامی قاعدے اور قانون پر مبنی نظام کے مکمل ٹوٹ پھوٹ کی عکاسی کرتے ہیں۔

عمران خان کی جانب سے ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فرحان ورک کہتے ہیں کہ محب الوطن پاکستانیوں نے عمران خان سے اسماعیل ہانیہ پر زبردستی مذمت کروا دی ،یہ ہم سب کی بہت بڑی کامیابی ہے ورنہ یہ بندا 56 گھنٹے سے خاموش تھا اور ٹرمپ پر اس نے ایک گھنٹے میں ہی ٹویٹ کردیا تھا۔آج انکے لئے تکلیف کا دن ہے کیونکہ غیر ملکی آقا ان سے سوال پوچھیں گے

https://x.com/farhankvirk/status/1819361710962364441?s=48&t=jPbJDKkwqDUusoO_M1Urxw

ایک اور ٹویٹ میں فرحان ورک کہتے ہیں کہ سب دوستوں کو بہت بہت مبارک باد،ہم نے مغرب کے سب سے بڑے اثاثے سے اسماعیل ہانیہ شہادت کی مذمت کروا دی۔تحریک انصاف والے اس پر ٹوپی ڈرامہ نا لگائیں کیونکہ 56 گھنٹے بعد مذمت یاد آئی ہے انکو جب پاکستانی قوم نے رج کے طعنے مارے۔یہ ہماری بہت بڑی کامیابی ہے الحمداللہ

https://x.com/FarhanKVirk/status/1819360385616826841

عمران خان کی جانب سے حماس رہنما کی شہادت پر ٹویٹ نہ کرنے یا بیان نہ دینے پر سوشل میڈیا پر نیازی اگنور اسماعیل ہنیہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا تھا، فرحان ورک کہتے ہیں کہ میں تمام پاکستانی قوم کا شکر گزار ہوں جو کہ اسماعیل ہانیہ کے لئے عمران خان کی منافقت بے نقاب کرنے میں ہمارے ساتھ آئے ،ٹرمپ پر ایک گھنٹے میں ٹویٹ کرنے والا عمران خان ابھی تک اپنی امریکی سوشل میڈیا ٹیم سے اسماعیل ہانیہ پر ٹویٹ نہیں کروا سکا،یہ ٹویٹر پر اس وقت ٹاپ ٹرینڈ ہے

https://x.com/FarhanKVirk/status/1819352980661129585

واضح رہے کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد آج پاکستان بھر میں یوم سوگ منایا گیا ، اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی، پارلیمنٹ ہاؤس میں نماز جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف نے بھی شرکت کی قومی اسمبلی میں قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور کروائی گئی، جے یو آئی،جماعت اسلامی سمیت دیگر تنظیموں کے تحت بھی کئی شہروں میں اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ ادا کی گئی.

حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ تہران میں ادا

حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران میں قاتلانہ حملے میں شہید

سراج الحق کی قطر میں حماس کے رہنماؤں اسماعیل ہنیہ اور خالد مشعل سے ملاقات

اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ

ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

غزہ کے الشفا ہسپتال پر بھی بمباری 

اسرائیل کی حمایت میں گفتگو، امریکی وزیر خارجہ کو مہنگی پڑ گئی

اسرائیلی بمباری سے فلسطین کے صحافی محمد ابوحطب اہل خانہ سمیت شہید

 فلسطینی بچوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے متحدہ عرب امارات میدان

مولانا فضل الرحمان سے حماس رہنماء کی ملاقات

مفتی تقی کی دوحہ میں حماس کے رہنماؤں سے ملاقات

اسماعیل ہنیہ کی شہادت تہران کے گیسٹ ہاؤس میں نصب ریموٹ کنٹرول بم سے ہوئی، نیو یارک ٹائمز کا دعویٰ

Leave a reply