مولانا فضل الرحمان کی قطر میں حماس رہنما خالد مشعل سے ملاقات

0
102
moluana fazal

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد قطر پہنچ گئے

سربراہ جمعیت علماء اسلام پاکستان مولانا فضل الرحمان گذشتہ شب جدہ سے سیدھا قطر پہنچے ،مولانا فضل الرحمان نے گذشتہ رات پہنچتے ہی قطر میں فلسطین اور حماس کے رہنماؤں سے ملاقات کی ،جےیوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آج صبح وفد کے ہمراہ حماس رہنما جناب خالد مشعل سے ملاقات کر کے جمعیت علماء اسلام اور پاکستان کی عوام کی جانب سے اسماعیل ھنیئہ کی شھادت پر تعزیت کی ،مولانا فضل الرحمن نے شھداء غزہ کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا کی

مولانا فضل الرحمان کے حکم گذشتہ روز ملک بھر میں اسماعیل ھنیئہ کی شھادت پر اسرائیل کے خلاف بھرپور مظاہرے کئے گئے ،مولانا فضل الرحمان کے حکم پر جے یو آئی کے ممبران نے قومی اسمبلی ،سینیٹ ،کے پی اور بلوچستان اسمبلی میں قراردادیں بھی پیش کی ہیں.مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر شہید اسماعیل ہنیہ کے لئے ملک بھر کے مساجد اور مدارس میں قرآن خوانیاں بھی کی گئیں

مولانا فضل الرحمان نے حماس رہنماؤں سے ملاقات کی اور اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مولانا فضل الرحمان کے اکاؤنٹ پر تصاوئر شیئر کی گئی ہیں اور ساتھ پیغام میں کہا گیا ہے کہ قطر میں اپنے بھائی شہیدِ قدس اسماعیل ہنیہ اور غزہ کے مظلوم شہداء کی تعزیت کے سلسلے میں حماس رہنماء جناب خالد مشعل سے ملاقات کی،اسرائیلی بربریت و جبر سے نبرد آزما اہل فلسطین کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعادہ کیا ہے، اس کے لئے کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کریں گے، اللہ تعالیٰ مرحوم شہید اسماعیل ہنیہ و دیگر فلسطین کے مظلوم شہداء کی قربانیوں کو قبول فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے آمین,ہمیں یقین ہے کہ یہ شھادتیں اسرائیل کے لئے تباہی کا سامان ہوں گی انشاء اللہ

اسماعیل ہنیہ پر حملہ،ایران میں تحقیقات کے دوران گرفتاریاں

واضح رہے کہ اسماعیل ہنیہ، جو ایران میں ایک حملے میں شہید ہوئے، کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں دفن کیا گیا۔ ان کی نمازِ جنازہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد، حماس کے سابق رہنما خالد مشعل، اسماعیل ہنیہ کے بیٹے، اور فلسطینی تنظیموں کے اعلیٰ رہنماؤں نے شرکت کی۔ پاکستان سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی، اسماعیل ہنیہ کو دوحہ کے لوسیل قبرستان میں علامہ یوسف القرضاوی کے پہلو میں سپرد خاک کیا گیا۔ ان کی وفات نے عالمی سطح پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں، اور ان کے جنازے میں شرکت کرنے والے لوگوں کی تعداد نے ان کے عالمی مقام اور فلسطین کی جدوجہد میں ان کے کردار کو اجاگر کیا۔

حافظ نعیم الرحمان کی اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں سے ملاقات، تعزیت کا اظہار

اسماعیل ہنیہ کی شہادت،عمران خان کی پراسرار خاموشی،56 گھنٹے بعد دیا ردعمل

حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ تہران میں ادا

حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران میں قاتلانہ حملے میں شہید

سراج الحق کی قطر میں حماس کے رہنماؤں اسماعیل ہنیہ اور خالد مشعل سے ملاقات

اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ

ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

غزہ کے الشفا ہسپتال پر بھی بمباری 

اسرائیل کی حمایت میں گفتگو، امریکی وزیر خارجہ کو مہنگی پڑ گئی

اسرائیلی بمباری سے فلسطین کے صحافی محمد ابوحطب اہل خانہ سمیت شہید

 فلسطینی بچوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے متحدہ عرب امارات میدان

مولانا فضل الرحمان سے حماس رہنماء کی ملاقات

مفتی تقی کی دوحہ میں حماس کے رہنماؤں سے ملاقات

اسماعیل ہنیہ کی شہادت تہران کے گیسٹ ہاؤس میں نصب ریموٹ کنٹرول بم سے ہوئی، نیو یارک ٹائمز کا دعویٰ

Leave a reply