ریلوے کے ذریعہ اسلحہ کی پنجاب میں اسمگلنگ کی کوشش ناکام

0
103
pak rail

ریلویز پولیس راولپنڈی ڈویژن نے مؤثر کارروائی کی ہے

امپورٹڈ اسلحہ کی صوبہ پنجاب میں اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی،رواں ٹرین جعفر ایکسپریس 47/ڈاؤن سے اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد کر لی گئی،اسلحہ کو رواں ٹرین اٹک سٹی سے حسن ابدال کے درمیان پٹرولنگ اہلکار ہیڈ کانسٹیبل شہزاد مہدی نے بوگی نمبر 7 سے برآمد کیا،اسلحہ میں گلوک،بریٹا برینڈ کے 6 عدد پسٹل، 2 امپورٹڈ رائفل، 12 عدد میگزین اور 190 راؤنڈز،گولیاں شامل ہیں،تھانہ ریلویز پولیس راولپنڈی میں مقدمہ درج کر لیا گیا،ترجمان ریلوے پولیس کے مطابق ملزمان کی کھوج جاری ہے

دوسری جانب ایک اور واقعہ میں راولپنڈی اسٹیشن کے پاس شہریوں اور مسافروں کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے والے 2 ملزم گرفتار کر لئے،ملزمان دانش اور قاسم نے دو شہریوں کو راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کے پاس اسلحہ کے زور پر لوٹا تھا،شور مچانے پر ریلویز پولیس اہلکاروں نے ملزمان کا تعاقب کرنےکے بعد گرفتار کرلیا،ملزمان کے قبضے سے مسافروں کے لوٹے ہوئے 2 قیمتی موبائل فون اور ہزاروں روپے رقم برآمد کرلی گئی،دوران تفتیش ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمدکر لیا گیا،

زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

اقدام قتل اور بھتہ لینے کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری شوٹر گرفتار

تین خطرناک شوٹرگرفتار،لاہور میں اہم شخصیات تھی نشانہ،دبئی سے کون دے رہا تھا احکامات؟

خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

Leave a reply