14 اگست کی تقریب میں وزیراعظم اور ارشد ندیم مل کر پرچم کشائی کریں گے،عطا تارڑ

ارشد ندیم کی زندگی کو ٹیلی فلم میں فلمایا جائے گا
0
170
tarar atta

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پوری قوم نے ارشد ندیم کی کامیابی پر خوشی منائی ہے، تمام صوبائی اور وفاقی حکومت نے ارشد ندیم کی کامیابی پر خوشی منائی ہے،

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ائیرپورٹ پر ارشد ندیم کا غیر روایتی استقبال کیا گیا، 40 سال بعد کوئی میڈل جیتنا پاکستان کے لئے ایک خوشی کا باعث ہے،ارشد ندیم نے کہا کہ وہ وزیراعظم کا لگایا ہوا پودا ہیں،ڈیپارٹمنٹل کھیل کا سلسلہ شروع کیا تاکہ کھلاڑیوں کی معاشی پریشانی نہ ہو، شام 5 بجے نور خان ایئربیس پر وزراء کی کمیٹی ارشد ندیم کا استقبال کرے گی، وزیراعظم ہاؤس میں ریاستی بینکویٹ کا اہتمام کیا گیا ہے، اتنے بڑے کھلاڑی کے لئے یہ ایک بہت حقیر سی کوشش ہے، 92.97 میٹرز کی تھرو ایک بہت بڑا اعزاز ہے، ارشد ندیم کی زندگی کو ٹیلی فلم میں فلمایا جائے گا،14 اگست کی مرکزی تقریب میں وزیراعظم اور ارشد ندیم مل کر پرچم کشائی کریں گے،

گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کے قومی ہیر و ارشد ندیم لاہور پہنچ گئے،شاندار استقبال

واضح رہے کہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوایا ہے، یہ انفرادی مقابلوں میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل بھی ہے ،ارشد ندیم کی اس تاریخی کامیابی پر پوری قوم جشن منا رہی ہے، اور ان کی محنت، عزم اور لگن کی بدولت پاکستان نے ایک بار پھر عالمی سطح پر اپنا لوہا منوایا ہے۔ ارشد ندیم نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے کھیلوں کے شائقین کے دلوں میں اپنی جگہ بنالی ہے۔ارشد ندیم کی اس شاندار کامیابی نے پوری قوم کو خوشی سے سرشار کر دیا ہے، اور ان کے اس کارنامے کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کی محنت، عزم اور لگن نے انہیں اولمپکس کے سب سے بڑے اسٹیج پر نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے سامنے سرخرو کیا ہے۔

چینی سفیر کی جانب سے ارشد ندیم کو مبارکباد

اللہ کی مدد،ارشد ندیم نے تاریخ رقم کر دی،سارے ریکارڈ توڑ دیئے

مولانا فضل الرحمان کی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

جنرل (ر ) عارف حسن عہدے پر ہوتے تو آج ہم جشن نہ منا رہے ہوتے،مبشر لقمان

ارشد ندیم نے اپنی محنت سے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا۔بلاول

ارشدندیم کو قومی اسمبلی میں‌خراج تحسین ،سحر کامران نے کی قرارداد پیش

سینیٹ اجلاس میں ارشد ندیم کو مدعو کرنے کا فیصلہ

ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتا وہ بھی میرا بیٹا ہے،بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا کی والدہ

گولڈ میڈل پاکستانی قوم کے نام کرتا ہوں، ارشد ندیم

بیٹے کو گلے لگانے کیلئے بے چین ہوں،والدہ ارشد ندیم

افواج پاکستان کے سربراہان کی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

پیرس اولمپکس: ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد اولمپک گولڈ مڈل جتوا دیا

کرکٹر بننا تھالیکن عدم سہولت کی وجہ سے کرکٹ چھوڑی،ارشد ندیم

کوشش ہے کہ نیرج چوپڑا سے دوستی طویل عرصے تک چلتی رہے،ارشد ندیم

Leave a reply