سندھ،جنگلات کی 24 ہزار ایکڑ زمین پر بااثر شخصیات کا قبضہ،نوٹس جاری

0
104
sindh highcourt01

سندھ ہائی کورٹ، گمبٹ سوبوڈیرو کے علاقے میں جنگلات کی 24 ہزار ایکڑ زمین پر بااثر شخصیات کے قبضے کے کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے محکمۂ جنگلات و دیگر کو نوٹس جاری کر دیا

عدالت نے شہری علی نواز انڑ کی دائر کردہ متفرق درخواست پر سماعت کی ،سیکریٹری جنگلات اینڈ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ عدالت میں پیش ہوئے،درخواست گزار نے دورانِ سماعت مؤقف اختیار کیا کہ گمبٹ سوبوڈیرو کے علاقے میں جنگلات کی 24 ہزار ایکڑ زمین پر بااثر شخصیات کا قبضہ ہے، بااثر شخصیات جنگلات کی زمین پر کاشت کاری کر کے لاکھوں روپے کما رہے ہیں،کاربن کریڈٹ کی مد میں غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے ملنے والے فنڈز کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی،

عدالت نے کہا کہ سیکرٹری جنگلات، جنگلات کی زمینوں سے قبضے ختم کرانے کے لیے اقدامات کریں، جنگلات کی زمینوں سے قبضہ ختم کرانے کے لیے رینجرز اور سیشن جج کی مدد بھی لی جائے، کے پی کے اور پنجاب میں جنگلات کی زمین کی حفاظت کے لیے فورس موجود ہے،سیکریٹری جنگلات نے عدالت میں کہا کہ سندھ میں ترمیم کر کے ایسی ہی فورس بنانے کے لیے قانون میں ترمیم کی جا رہی ہے،عدالت نے آئندہ سماعت پر سیکریٹری قانون اور جنگلات سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت تک پیش رفت نہ ہوئی تو عدالتی احکامات جاری کرے گی،عدالت نے اگلی سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کر دی

قبل ازیں ڈی جی نیب سندھ نے ایک رپورٹ میں کہا کہ حکومت سندھ کے ساتھ مشترکہ آپریشن کے ذریعے، نیب نے کراچی ، ٹھٹھہ، سکھر اور بے نظیر آباد میں 1.8 ملین ایکڑ جنگلاتی اراضی کو چھڑایا ہے۔ سرکاری ملازمین کی انتظامی بے ضابطگیاں بھی سامنے آئیں۔ سندھ حکومت کو چھڑائی گئی زمین کا قبضہ دے دیا گیا ہے۔زمین کی مالیت 3 کھرب سے زائد ہے، نیب نے بورڈ آف ریونیو کے ساتھ ملکر زمین بازیاب کروائی،سندھ میں سرکاری زمینوں پر قبضے ختم کرنے کے لیے کی گئی کاروائیوں کے دوران مختلف اضلاع سے لاکھوں ایکڑ جنگلات کی اراضی بازیاب کرائی گئی ہے۔ اس کاروائی کا آغاز 2018 میں سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر کیا گیا تھا، جس میں محکمہ جنگلات نے بڑی کامیابیاں حاصل کیں۔ اس کاروائی کے نتیجے میں لاڑکانہ میں ایک لاکھ 11 ہزار ایکڑ جنگلات کی زمین بازیاب کی گئی۔شہید بے نظیر آباد میں ایک لاکھ 28 ہزار ایکڑ جنگلات کی زمین واگزار کرائی گئی۔ جبکہ حیدرآباد میں 7 لاکھ 29 ہزار ایکڑ زمین قبضہ مافیا سے چھڑائی گئی۔ ٹھٹھہ میں 2 لاکھ 75 ہزار ایکڑ جنگلات کی زمین بازیاب کی گئی۔ جبکہ کراچی کے علاقے ملیر اور گڈاپ میں 2 لاکھ 75 ہزار ایکڑ جنگلات کی اراضی کو واگزار کرایا گیا۔

معافی مانگوں گا لیکن آزادانہ تحقیقات کروائی جائیں،عمران خان

جن کے پاس طاقت ہے ان سے ہی بات کروں گا ،عمران خان

نومئی واقعہ، بشریٰ بی بی 12 مقدمات میں نامزد

نومئی مقدمے، عمران خان کا پنجاب فارنزک ٹیم کو ٹیسٹ دینے سے انکار

نو مئی واقعات کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت کی تھی،عمران خان

9 مئی پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش جس کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی،عظمیٰ بخاری

9 مئی کی آڑ میں چادرو چار دیواری کی عزت کو پامال کرنیوالے معافی مانگیں،یاسمین راشد

عوام نے نومئی کے بیانیے کو مستر د کر دیا ،مولانا فضل الرحمان

اسد قیصر نے نومئی کے واقعات پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

Leave a reply