رحیم یار خان،کچے کے ڈاکوؤں کا حملہ،پولیس شہدا کی تعداد 12 ہو گئی

0
126
rahim yar

رحیم یار خان کے کچے کے علاقے ماچھکہ میں ڈاکوؤں کے پولیس کی 2 گاڑیوں پر حملے کے نتیجے میں شہید پولیس اہلکاروں کی تعداد 12 ہو گئی ہے

ڈاکوؤں نے فائرنگ کے ساتھ ساتھ راکٹ بھی فائر کئے، ڈاکوؤں کے حملے میں چھ اہلکار زخمی بھی ہوئے، پانچ لاپتہ ہوئے تھے جن کو ریسکیو کر لر لیا گیا، جمعرات کی شام 2 پولیس موبائلوں پر سوار 20 پولیس اہلکار کچے اور حفاظتی بند پر قائم چوکیوں کا معائنہ کر کے واپس آ رہے تھے کہ نورشاہ کے قریب دونوں پولیس موبائلیں بارش کے جمع پانی میں پھنس گئیں،اندھیرا ہونے پر ڈاکوؤں نے پولیس موبائلوں کا گھیراؤ کر کے ان پر گولیاں برسا دیں،واقعے کے بعد رحیم یار خان اور گھوٹکی سے پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی، لاپتہ 5 پولیس اہلکاروں کو ریسکیو کر لیا گیا، شہید اور زخمی اہلکاروں کو شیخ زید اور صادق آباد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

سندھ اور پنجاب کے کچے کے سرحدی علاقوں میں سندھ اور پنجاب پولیس نہ تو اب تک ڈاکوؤں کا مکمل خاتمہ کر سکی ہے اور نہ ہی نو گو ایریا کو ختم کرایا جا سکا ہے بلکہ الٹا ڈاکوؤں نے پولیس کو سیدھا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے،ایک سال کے دوران پنجاب کے سرحدی ضلع رحیم یار خان میں درجنوں پولیس اہلکار و افسران شہید ہو چکے ہیں لیکن ڈاکوؤں کے حملے میں ایک ساتھ پولیس اہل کاروں کی اتنی شہادتوں کا یہ پہلا واقعہ ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کا تعاقب جاری ہے لیکن اتنے بڑے واقعے اور پولیس اہل کاروں کی شہادت کے باوجود ڈاکوؤں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کب شروع کیا جائے گا اس کا فیصلہ اب تک نہیں کیا گیا ہے،کچے میں پولیس چوکیوں پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی اور چوکیوں پر پولیس نفری میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ماچھکہ میں شہید 12 اہل کاروں کی نمازِ جنازہ آج 2 بجے دن پولیس لائن میں ادا کی جائے گی، جس میں آئی جی پنجاب سمیت دیگر اعلیٰ افسران شرکت کریں گے۔

ادھر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور دیگر سینئر افسران کے ہمراہ رحیم یار خان پہنچ گئے جو ماچھکہ میں جائے وقوع اور پولیس کیمپوں کا دورہ کریں گے،اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پنجاب پولیس کا مورال بلند ہے،کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف پولیس آپریشن بھرپور طاقت سے جاری رہے گا، جوانوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

جوانوں کی قربانی رائیگاں نہیں جانے دینگے: ایڈیشنل آئی جی
رحیم یار خان، شہید 12 پولیس اہلکاروں کی لاشیں تحصیل اسپتال صادق آباد پہنچا دی گئیں، ایڈیشنل آئی جی کامران خان کا کہنا تھا کہ شر اور کوش گینگ نے پولیس قافلے پر حملہ کیا ، ڈاکوؤں کے خلاف بھرپور تیاری سے آپریشن شروع کررہے ہیں، ایڈیشنل آئی جی کامران خان نے شیخ زید اسپتال میں زخمی اہل کاروں کی عیادت کی اور کہا کہ اس مہینے میں پولیس اہل کاروں پر حملے کا تیسرا واقعہ ہے، ڈاکوؤں کے خلاف جوائنٹ آپریشن پلان کریں گے، آپریشن میں پنجاب اور سندھ پولیس کے علاوہ دیگر فورسز کی مدد بھی لی جائے گی، اس وقت ان علاقوں کے دریا میں پانی چڑھ جاتا ہے، ڈاکوؤں نے کماد کی فصل کا فائدہ اٹھا کر پولیس پر حملہ کیا، پولیس اہل کاروں کی شفٹ تبدیل ہو رہی تھی، اس دوران ڈاکوؤں نے حملہ کیا

ڈاکوؤں کے حملے کی زد میں آنے والے 20 پولیس اہلکاروں کے ناموں کی فہرست سامنے آگئی ، ڈاکوؤں کے حملہ کا شکار ہونیوالے میں ایلیٹ فورس پنجاب کانسیٹیلبری اور ریزرو پولیس کے جوان شامل تھے،: پولیس جوانوں میں محمد عثمان عمران زاہد راشد منیر وسیم سعید شامل تھے، نذر عباس اجے رام بیرم رام ۔فاروق عبداللہ انس بلال بھی حملہ کی زد میں آئے، احمد ساجد راجہ کنول ایوب اسماعیل نبیل بھی واپس آنے والوں میں شامل تھے

رحیم یار خان، ضلع بھر سے پولیس کی بھاری نفری اور فورسز کچے میں روانہ ہو گئی ہے، سندھ پولیس کو بھی کچے کے علاقے ماچھکہ میں طلب کیا گیا ہے

تھانہ روجھان کی حدود سے کچے کے ڈاکوؤں کے سہولت کار کو گرفتار کرلیا گیا

گھوٹکی: کچے کے علاقے میں پولیس کا ڈاکوؤں کے ساتھ مبینہ مقابلہ،3 مغوی بازیاب کرانے کادعویٰ

تنگوانی:کچے کے ڈاکوؤں نے 2 شہریوں کو اغواء کرلیا

تنگوانی : کچے کے ڈاکوؤں نےمل چوکیدارسمیت 10 افراد اغوا کرلئے

گھوٹکی:کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن،خطرناک ڈکیت نے ہتھیارڈال دئے

ڈاکوؤں کے کئی ٹھکانے گرانے کے بعد جلا دیے گئے

کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ

ڈھولچی ڈانسر گروپ کچے کے ڈاکوؤں کے چنگل سے بازیاب

اہلکاروں کی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ، علامہ ر اغب حسین نعیمی
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ر اغب حسین نعیمی نے رحیم یار خان میں پولیس وینز پر ڈاکوؤں کے حملے کی مذمت کی ہے،چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نےحملے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا،چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نےزخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی،چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے شہید پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ پولیس اہلکاروں کے جانی نقصان کا سن کر دل رنجیدہ ہے،غم اور دکھ کی مشکل گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے دکھ اور غم میں برابر کا شریک ہوں،پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے ملک میں دہشتگردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں،شہید پولیس اہلکاروں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،ملک و قوم کی حفاظت پر مامور اہلکاروں کی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں،

Leave a reply