پنجاب پولیس کی جوابی کارروائی،حملے کا مرکزی ملزم بشیر شر ہلاک

0
155
bashir shar

سانحہ کچہ ماچھکہ، پنجاب پولیس کا جوابی وار،پنجاب پولیس کی جوابی کارروائی میں پولیس اہلکاروں پر حملے کا مرکزی ملزم بشیر شر انجام کو پہنچ گیا

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رات گئے جاری پولیس آپریشن میں کچہ ایریا کا خطرناک ڈاکو بشیر شر کیفر کردار کو پہنچا،بشیر شر گزشتہ روز پولیس اہلکاروں پر ہونے والے حملے کے مرکزی ملزمان میں شامل تھا،پولیس کی کارروائی میں ڈاکو بشیر شر کے دو ساتھی ڈاکو نصیر اور گدی کوش عرف مینا شدید زخمی ہوئے،آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث ڈاکوؤں کے قلع قمع کیلئے آپریشن جاری ہے،پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث تمام ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،

پنجاب پولیس کے آپریشنز میں مزید 3 ڈاکو شدید زخمی ہو گئے،رات سے جاری پولیس آپریشن میں ہلاک ڈاکو بشیر شر کے زخمی ساتھیوں کی تعداد 05 ہو گئی،زخمی ڈاکوؤں میں ثنا اللہ شر، گدا علی، کملو شر، رمضان شر اور گدی شامل ہیں، پولیس کے جوابی آپریشن میں مزید ڈاکوؤں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں،

کچے کے خطرناک ترین ڈاکوؤں کے سرکی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرکچے کے خطرناک ترین(ہائی ویلیو ٹارگٹ )ڈاکوؤں کے سرکی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کر دی گئی،وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر خطر ناک ڈاکو کی گرفتاری پر پچاس لاکھ روپے انعام مقرر کیا گیا ہے،وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر کم خطرناک ڈاکووں اور دہشت گرد کی گرفتاری پر25لاکھ روپے انعام مقرر کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا جائے گا،

قبل ازیں رحیم یار خان کے کچے کے علاقے ماچھکہ میں ڈاکوؤں کے پولیس کی 2 گاڑیوں پر حملے کے نتیجے میں شہید پولیس اہلکاروں کی تعداد 12 ہو گئی ہے،ڈاکوؤں نے فائرنگ کے ساتھ ساتھ راکٹ بھی فائر کئے، ڈاکوؤں کے حملے میں چھ اہلکار زخمی بھی ہوئے، پانچ لاپتہ ہوئے تھے جن کو ریسکیو کر لر لیا گیا، جمعرات کی شام 2 پولیس موبائلوں پر سوار 20 پولیس اہلکار کچے اور حفاظتی بند پر قائم چوکیوں کا معائنہ کر کے واپس آ رہے تھے کہ نورشاہ کے قریب دونوں پولیس موبائلیں بارش کے جمع پانی میں پھنس گئیں،اندھیرا ہونے پر ڈاکوؤں نے پولیس موبائلوں کا گھیراؤ کر کے ان پر گولیاں برسا دیں،واقعے کے بعد رحیم یار خان اور گھوٹکی سے پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی، لاپتہ 5 پولیس اہلکاروں کو ریسکیو کر لیا گیا، شہید اور زخمی اہلکاروں کو شیخ زید اور صادق آباد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تھانہ روجھان کی حدود سے کچے کے ڈاکوؤں کے سہولت کار کو گرفتار کرلیا گیا

گھوٹکی: کچے کے علاقے میں پولیس کا ڈاکوؤں کے ساتھ مبینہ مقابلہ،3 مغوی بازیاب کرانے کادعویٰ

تنگوانی:کچے کے ڈاکوؤں نے 2 شہریوں کو اغواء کرلیا

تنگوانی : کچے کے ڈاکوؤں نےمل چوکیدارسمیت 10 افراد اغوا کرلئے

گھوٹکی:کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن،خطرناک ڈکیت نے ہتھیارڈال دئے

ڈاکوؤں کے کئی ٹھکانے گرانے کے بعد جلا دیے گئے

کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ

ڈھولچی ڈانسر گروپ کچے کے ڈاکوؤں کے چنگل سے بازیاب

Leave a reply