اللہ کا واسطہ مجھے بچا لیں، ماچھکہ میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں یرغمال پولیس اہلکار کی دہائی

0
108
ahmad nawaz

پنجاب پولیس کی ایک اور نااہلی سامنے آ گئی، رحیم یار خان میں ڈاکوؤں کے حملے کے بعد پولیس حکام نے کہا تھا کہ لاپتہ پولیس اہلکار مل گئے ہیں، گزشتہ روز پولیس اہلکار احمد نواز کی والدہ نے دہائی دی تھی کہ انکا بیٹا لاشوں، زخمیوں میں نہیں ہے اسکا کوئی پتہ نہیں، بازیاب کروایا جائے، آج ڈاکوؤں نے احمد نواز کی ویڈیو جاری کر دی

مغوی پولیس اہلکار احمد نواز کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے،کچہ ماچھکہ پولیس پر ڈاکوؤں نے حملہ کرکے12نوجوانوں کو شہید کرنے کے بعد ایک کانسٹیبل احمد نوازکو اغواء کرلیا تھا ،احمد نواز کو ڈاکوؤں نے زنجیروں میں جکڑا ہواہے،ویڈیو میں پولیس کانسٹبل احمد نواز کہتے ہیں اللہ کا واسطہ میری جان بچا لو ،میں ہاتھ جوڑ رہا ہوں، وزیراعظم کے سامنے ہاتھ جوڑ کر درخواست کرتا ہوں، مریم نواز سے درخواست کرتا ہوں، ڈی پی او سے درخواست کرتا ہوں،یہ 5 بجے تک کا کہہ رہے ہیں اگر ان کے مطالبات پورے نہ کئے گئے تو یہ مجھے مار دیں گے، اللہ کا واسطہ مجھے بچا لیں

اطلاع دیں،ایک کروڑ انعام پائیں، خطرناک ڈاکوؤں کی تصاویر جاری

رحیم یار خان،پولیس اہلکاروں کی شہادت پر مقدمہ درج

کچے کے علاقے میں شہید 12 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

رائفل پکڑ لو لگتا ہے آخری ٹائم ہے،حملے سے قبل پولیس اہلکاروں کی ویڈیو وائرل

پنجاب پولیس کی جوابی کارروائی،حملے کا مرکزی ملزم بشیر شر ہلاک

قبل ازیں رحیم یار خان کے کچے کے علاقے ماچھکہ میں ڈاکوؤں کے پولیس کی 2 گاڑیوں پر حملے کے نتیجے میں شہید پولیس اہلکاروں کی تعداد 12 ہو گئی ہے،ڈاکوؤں نے فائرنگ کے ساتھ ساتھ راکٹ بھی فائر کئے، ڈاکوؤں کے حملے میں چھ اہلکار زخمی بھی ہوئے، پانچ لاپتہ ہوئے تھے جن کو ریسکیو کر لر لیا گیا، جمعرات کی شام 2 پولیس موبائلوں پر سوار 20 پولیس اہلکار کچے اور حفاظتی بند پر قائم چوکیوں کا معائنہ کر کے واپس آ رہے تھے کہ نورشاہ کے قریب دونوں پولیس موبائلیں بارش کے جمع پانی میں پھنس گئیں،اندھیرا ہونے پر ڈاکوؤں نے پولیس موبائلوں کا گھیراؤ کر کے ان پر گولیاں برسا دیں، لاپتہ 5 پولیس اہلکاروں کو ریسکیو کر لیا گیا، شہید اور زخمی اہلکاروں کو شیخ زید اور صادق آباد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تھانہ روجھان کی حدود سے کچے کے ڈاکوؤں کے سہولت کار کو گرفتار کرلیا گیا

گھوٹکی: کچے کے علاقے میں پولیس کا ڈاکوؤں کے ساتھ مبینہ مقابلہ،3 مغوی بازیاب کرانے کادعویٰ

تنگوانی:کچے کے ڈاکوؤں نے 2 شہریوں کو اغواء کرلیا

تنگوانی : کچے کے ڈاکوؤں نےمل چوکیدارسمیت 10 افراد اغوا کرلئے

گھوٹکی:کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن،خطرناک ڈکیت نے ہتھیارڈال دئے

ڈاکوؤں کے کئی ٹھکانے گرانے کے بعد جلا دیے گئے

کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ

ڈھولچی ڈانسر گروپ کچے کے ڈاکوؤں کے چنگل سے بازیاب

Leave a reply