انتظار کریں،ایک سال میں بجلی کی قیمتوں میں کمی نظر آئے گی ،اویس لغاری

0
124
laghari

وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ ہم لوگ ہر چیز کو چیک کر رہے ہیں، تین ماہ میں جو کام وزارت میں ہوا پچھلے 75 برس میں نہیں ہوا، ہم چین کے ساتھ بات کرررہے ہیں، چائنیز آئی پی پیز کے ساتھ چینی حکومت کے ذریعے بات کرنا شروع ہو چکے ہیں

ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اویس لغاری کاکہنا تھا کہ ہم نئے بورڈز کے ذریعے کمپنی میں صارف کو بہتر عزت دیں گے، عام آدمی بھی ہمارے سسٹم میں کسی کام کےلیے کال کرے گا تو اسے جلد رسپانس ملے گا،ڈسکوز کو اختیار ہوگا کہ چاہے کسی کو رکھیں یا نکالیں، ہمیں رزلٹ چاہیے جب کہ پنجاب حکومت کے دیے گئے ریلیف پر بجلی کمپنیوں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ ایک یونٹ کی غلطی بھی قابل برداشت نہیں ہوگی، بجلی کی چوری ریاست اور عوام کےلیے برداشت کے قابل نہیں، کوشش کر رہے ہیں کہ اس سال چوری کے نقصانات کم ہوں، میپکو ریجن میں 15.6 فیصد بجلی چوری ہے اسے ختم کرنا ہدف ہے، بجلی چوری ختم کرنے پر کمپنیوں کو فری ہینڈ دیں گے۔

اویس لغاری کا مزید کہنا تھا کہ ہم تمام چیزوں کو سٹڈی کرنے کے بعد کمی کرنے کی کوشش کریں گے، شرح سود کم ہو رہا ہے، روپے کی قیمت بڑھ رہی ہے، اس سے بھی بجلی کی قیمتوں میں کمی ہو گی، ایک سال میں بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی، حکومت پنجاب نے 45 ارب روپے سے 200 سے 500 یونٹ صارفین کو ریلیف دیا ہے جسے عوام تک پہنچائیں گے،

اویس لغاری سے صحافی نے سوال کیا تو وزیر توانائی نے پوچھا کہ یہ سوال ہے یا تجویز ہے، آپ سوال کریں، وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ میرے دفتر میں پچھلے چھ ماہ میں ایک بھی ایس ڈی او کے تبادلے کی سفارش نہیں کی گئی، جو سفارش کرے گا وہ الٹا ہو گا،میپکو کے ریجن میں 15.6 فیصد چوری ہے، اسکو چوری کو ختم کرنا فرض ہے، بجلی کی چوری اسٹیٹ اور عوام کے لیے برداشت کے قابل نہیں ہے،شعبہ توانائی میں اصلاحات لارہے ہیں.بجلی صارفین کوسہولیات پہنچانے کےلئے پرعزم ہیں.وزارت توانائی کی ہیلپ لائن پر صارفین کی شکایات کا فوری ازالہ کیاجائے گا.بجلی چوری کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کئے جارہے ہیں. پاورسیکٹرکودرپیش مسائل حل کئے جارہے ہیں.آئی پی پیزکوکیپسٹی پیمنٹ کے معاملے کا جائزہ لے رہیں.پری پیڈ بجلی میٹرزکا منصوبہ زیرغورہے.آئندہ ایک سال میں بجلی کی قیمتیں کم ہوتی دکھائی دیں گی.نظم ونسق میں بہتری ہماری ترجیح ہے،

سینیٹ کمیٹی نے ملک بھر میں بجلی کی چوری کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی

بجلی کا بل بنا موت کا پیغام،10ہزارکے بل نے قیمتی جان لے لی

1لاکھ90ہزار سرکاری ملازمین کو 15ارب روپے کی سالانہ بجلی مفت ملتی ہے

لاہور دا پاوا، اختر لاوا طویل لوڈ شیڈنگ اور مہنگے بجلی بلوں پر پھٹ پڑا

عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

لاہور میں کئی علاقوں میں بجلی غائب،لیسکو حکام لمبی تان کر سو گئے

ایک مکان کابجلی بل 10 ہزار،ادائیگی کیلیے بھائی لڑ پڑے،ایک قتل

مہنگی بجلی، زیادہ تر آئی پی پیز پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملکیت نکلیں

4 آئی پی پیز کو بجلی کی پیداوار کے بغیر ماہانہ 10 ارب روپے دیے جا رہے ، گوہر اعجاز

بجلی کا بل کوئی بھی ادا نہیں کرسکتا، ہر ایک کے لئے مصیبت بن چکا،نواز شریف

حکومت ایمرجنسی ڈکلیئر کر کے بجلی کے بحران کو حل کرے۔مصطفیٰ کمال

سرکاری بجلی گھر بھی کیپسٹی چارجز سے فائدہ اٹھا رہے ہیں،سابق وزیر تجارت کا انکشاف

Leave a reply