جماعت اسلامی کی ہڑتال والے دن عوام کو ملا مہنگی بجلی کا تحفہ

0
157
hina

ملک بھر کیلئے بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک روپے نواسی پیسے بجلی مہنگی، نیپرا نے منظوری دے دی، صارفین پر سینتالیس ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے بلوں میں اضافی قیمت وصولی ہو گی،

جماعت اسلامی نے آج ملک گیر ہڑتال کر رکھی ہے،کئی شہروں میں بازار،کاروباری مراکز بند ہیں،جماعت اسلامی کے مطالبات میں ایک مطالبہ بجلی کے نرخوں میں کمی کا ہے تا ہم حکومت نے بجلی مزید مہنگی کر دی ہے،جماعت اسلامی کے لیاقت باغ دھرنےکے موقع پر بھی حکومت نے بجلی مہنگی کر دی گئی

بجلی مہنگی ہونے پر شہریوں کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف زدہ بجٹ سے عوام زندہ درگور ہو رہی ہے، غریب عوام کے لئے دو وقت کی روٹی بھی مشکل ہو گئی، بجلی کے بلوں میں ٹیکسوں کی بھرمار ظلم ہے، حکمران الیکشن میں مہنگائی میں ریلیف دینے کے وعدے کرتے جبکہ آج مسلسل بجلی، گیس اور پٹرولیم کی قیمتیں بڑھا رہے ہیں حکمرانوں نے اگر ہوش کے ناخن نہ لئے تو پھر ان کو بھاگنے کا راستہ بھی نہیں ملے گا،حکمران فوری طور پر بجلی کے بلوں میں ٹیکسوں کو ختم کریں تاکہ غریب عوام کو ریلیف مل سکے۔

دوسری جانب نیپرا میں جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست کی سماعت کے دوران بتایا گیا کہ صارف تو 12، 13 میگا واٹ بجلی استعمال کرتا ہے لیکن اسے کیپیسٹی چارجز 40 ہزار میگا واٹ کے دینا پڑتے ہیں،سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے حکام نے بتایا کہ جولائی کی فیول پرائس’ایڈجسٹمنٹ سے صارفین کو ساڑھے 4 ارب روپے کا فائدہ ہو گا، صارفین کو ریلیف ستمبر کے بلوں میں ملے گا،ممبر کے پی نیپرا مقصود انور کا کہنا تھا کہ بجلی مہنگی ہے، مہنگی بجلی سے انڈسٹری بند ہو رہی ہے، صنعتی ترقی بھی گر گئی ہے،ممبر سندھ نیپرا رفیق شیخ کا کہنا تھا بجلی کے بل گھروں کے کرایوں سے بڑھنے کی خبریں چلتی ہیں، یہ خبریں سن کر ہمارے سر شرم سے جھک جاتے ہیں،حکام این ٹی ڈی سی نے اجلاس کو بتایا کہ صارف تو 12، 13 میگا واٹ بجلی استعمال کرتا ہے لیکن صارف کو کیپیسٹی چارجز 40 ہزار میگا واٹ کے دینا پڑتے ہیں،نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے سماعت مکمل کر لی ہے

سینیٹ کمیٹی نے ملک بھر میں بجلی کی چوری کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی

بجلی کا بل بنا موت کا پیغام،10ہزارکے بل نے قیمتی جان لے لی

1لاکھ90ہزار سرکاری ملازمین کو 15ارب روپے کی سالانہ بجلی مفت ملتی ہے

لاہور دا پاوا، اختر لاوا طویل لوڈ شیڈنگ اور مہنگے بجلی بلوں پر پھٹ پڑا

عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

لاہور میں کئی علاقوں میں بجلی غائب،لیسکو حکام لمبی تان کر سو گئے

ایک مکان کابجلی بل 10 ہزار،ادائیگی کیلیے بھائی لڑ پڑے،ایک قتل

مہنگی بجلی، زیادہ تر آئی پی پیز پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملکیت نکلیں

4 آئی پی پیز کو بجلی کی پیداوار کے بغیر ماہانہ 10 ارب روپے دیے جا رہے ، گوہر اعجاز

بجلی کا بل کوئی بھی ادا نہیں کرسکتا، ہر ایک کے لئے مصیبت بن چکا،نواز شریف

حکومت ایمرجنسی ڈکلیئر کر کے بجلی کے بحران کو حل کرے۔مصطفیٰ کمال

سرکاری بجلی گھر بھی کیپسٹی چارجز سے فائدہ اٹھا رہے ہیں،سابق وزیر تجارت کا انکشاف

Leave a reply