بریکنگ،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور گرفتار

0
292

وزیراعلیٰ خیبر پخونخوا علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر لیا گیا

علی امین گنڈا پور نے گزشتہ روز جلسے کے دوران دھمکیاں دی تھیں ابھی اطلاعات ہیں کہ انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے،علی امین گنڈا پور کو تحویل میں لیا گیا ہے، ان کے سب نمبرز بند ہیں اور کسی کا کوئی رابطہ نہیں ہے، صحافی حسن ایوب نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے پانچ گھنٹے سے زائد عرصے سے علی امین گنڈا پر کا پتہ نہیں چل رہا – وزیر اعلیٰ کی سیکورٹی اور سٹاف انہیں ڈھونڈنے کی کوشش میں مصروف

اس کے علاوہ دیگر صحافیوں نے بھی یہ دعویٰ کیا ہے علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر لیا گیا ہے تا ہم آزاد ذرائع سے اسکی تصدیق نہیں ہو سکی، صحافیوں کا دعویٰ کتنا سچ ہے، جلد حقیقت سامنے آجائے گی تا ہم پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریوں کے بعد سے علی امین گنڈا پور کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا اس سے یہی تاثر جاتا ہے کہ انکی گرفتاری کی خبر درست ہے

صحافی وقار ستی نے بھی ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے، ان کےتمام موبائل اور رابطہ نمبر منقطع کر دیے گئے ہیں۔ اگر کسی کو شک ہے یا مذید حقیقت جاننا چاہتا ہے تو خود رابطہ کر کے مذید تسلی کر سکتا ہے۔

صحافی حماد حسن کہتے ہیں کہ ابھی ابھی علی امین گنڈاپور کے بھائی فیصل امین گنڈاپور ایم این اے سے رابطہ کر کے پوچھا کہ کیا چیف منسٹر پختونخوا گرفتار کر لئے گئے ہیں؟تو انہوں نے انکار کیا !مزید پوچھا کہ وہ کہاں پر ہیں؟تو کوئی جواب نہیں دیا

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور سے رابطہ نہیں ہو رہا، خدشہ ہے انہیں گرفتار نہ کر لیا گیا ہو۔ علی امین گنڈا پور کے سٹاف کا نمبر بھی بند ہے. اُن کے اسٹاف سے بھی رابطہ نہیں ہو پارہا – ہوسکتا ہے انہیں اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا ہو؟ پاکستان کی تاریخ میں پہلے ایسا نہیں ہوا ہے کہ ایک منتخب وزیر اعلیٰ کو اس طرح سے غائب کیا گیا ہو ؟

علاوہ ازیں صحافی عمار سولنگی نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ تحویل میں لینے پر علی امین گنڈاپور آبدیدہ ہو گئے، معافی مانگ لی۔ جذبات کی رو میں بہ گیا تھا، گنڈا پور

واضح رہے کہ گزشتہ روز علی امین گنڈا پور نے دھمکی دی تھی کہ دو ہفتے میں عمران خان کو رہا کروائیں گے، ساتھ ہی صحافیوں کے بارے بھی نازیبا الفاظ کہے تھے جس پر صحافیوں نے احتجاج کیا تھا اور مقدمہ درج کروانے کا بھی اعلان کیا تھا.

تحریک انصاف چاہتی ہے انصاف کا نظام جلسے اور جتھے چلائیں،شیری رحمان

تمہارے جیسے کئی بھگتائے ہیں اُس خاتون وزیراعلیٰ نے، عطا تارڑ

وہی ہوا جس کا ڈر تھا،علی امین گنڈاپور کی ریاست کو دھمکیاں،اگلے دو ہفتے اہم

غلیظ بیانات کی وجہ سے 9 مئی کا مجرم علی امین گنڈا پور کے ساتھ کھڑا ہے،مریم اورنگزیب

تنظیم کی کمی ہی انقلاب کی راہ میں رکاوٹ ہوتی ہے، محمود خان اچکزئی کا پی ٹی آئی کارکنان پر تنقید

پی ٹی آئی کا بیانیہ دفن ہو گیا، عطا تارڑ

خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کنٹرول کرو یا حلیف ہونے کا اعتراف کرو، خواجہ آصف

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے صحافیوں پر بے بنیاد الزامات، بیٹ رپورٹرز کی شدید مذمت

پی ٹی آئی جلسہ،علی امین گنڈا پور کی دھمکیاں،پولیس پر پتھراؤ،شوفلاپ

عظٰمی بخاری نے پی ٹی آئی جلسے کی فیک پوسٹیں شیئر کردیں

دوسری جانب اسلام آباد جلسہ میں علی امین گنڈا پور کے خطاب اور بیانات پرپی ٹی آئی قیادت بھی ناراض اور تقسیم ہو چکی ہے، آج اسلام آباد میں تحریک انصاف کے رہنما معافیاں مانگتے رہے اور صحافیوں کو مناتے رہے، بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، شبلی فراز نے بار بار معافیاں مانگیں،پی ٹی آئی قیادت کا کہنا ہے کہ جلسے میں علی امین گنڈاپو رنے غیر ضروری گفتگو کی،پارٹی قیادت کو اعتماد میں نہ لینے پر ارکان نے علی امین گنڈاپور کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ بھی سامنے آیا ہے،علی امین گنڈا پور نے اپنے خطاب بارے کسی کو اعتماد میں نہیں لیا تھا، علی امین گنڈا پور کے خطاب کی وجہ سےپی ٹی آئی کے لئے مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں جس کی وجہ سے رہنما پریشان ہیں.

علاوہ ازیں عورت فاؤنڈیشن نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے خواتین صحافیوں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کرنےکا مطالبہ کیا ہے،عورت فاؤنڈیشن کا کہنا ہےکہ علی امین گنڈا پور کی جانب سے خواتین صحافیوں کے خلاف نازیبا الفاظ کی مذمت کرتے ہیں، وزیراعلیٰ کے پی کی زبان دھمکی آمیز تھی، انہوں نے اخلاقی گراوٹ کا ثبوت دیا،علی امین گنڈاپور نے سائبرکرائمز ایکٹ کی خلاف ورزی کی، وزیراعلیٰ کے پی کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

Leave a reply