علی امین گنڈا پور کی جانب سے خواتین اور صحافیوں سے متعلق نازیبا الفاظ کے خلاف قرارداد سندھ اسمبلی میں پیش کر دی گئی
قرارداد پی پی رکن سعدیہ جاوید نے پیش کی ،قرارداد میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اور متعلقہ ادارے وزیراعلی کے پی کے بیان کا نوٹس لیں ،وزیراعلی کے پی کے خلاف کارروائی کی جائے،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا خواتین اور صحافیوں بارے نازیبا الفاظ پر معافی مانگیں، ان پر مقدمہ درج کیا جائے، خواتین اور صحافیوں بارے نازیبا الفاظ کا استعمال کسی صورت درست نہیں ہے.دوسری جانب چیئرمین پریس کونسل آف پاکستان ارشد خان جدون نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے صحافیوں سے متعلق نازیبا الفاظ کے استعمال پر سوموٹو نوٹس لیتے ہوئے 15 روز میں معافی مانگنے اور آئندہ صحافیوں کے خلاف نازبیا الفاظ استعمال نہ کرنے کی ہدایت کر دی
خیبر یونین آف جرنلسٹس نے وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈا پور کی طرف سے صحافتی برادری اور بالخصوص خواتین صحافیوں کے خلاف نازیبا اور گھٹیا زبان کے استعمال کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ خیبر یونین آف جرنلسٹس کے صدر ناصرحسین،سینئر نائب صدر عمران ایاز،نائب صدر بصیر قلندر، جنرل سیکرٹری عمران یوسفزئی اور دیگر عہدیداروں نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے صحافتی برادری کے خلاف نازیبا اور شرمناک زبان کو ان کی تربیت کا حصہ قرار دیتے ہوئے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہرکے موقف پر تعجب کا اظہار کیا کہ انہوں نے وزیراعلی کے صحا فیوں سے متعلق تضحیک الفاظ نہیں سنے۔ یونین نے بیرسٹر گوہر کی معذرت کو مسترد کردیا۔ خیبر یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداروں نے کہا کہ اپنے دور حکومت میں سابق وزیر اعظم عمران خان بھی میڈیا پر متعدد بار بلا جواز الزامات اور تنقید کرتے رہے ہیں تاہم اب جیل میں وہ اسی میڈیا کی تعریف اور میڈیا کے نمائندوں کی رسائی کی دہائیاں دیتے نظر آتے ہیں ۔خیبریونین آف جرنلسٹس کے عہدیداروں نے مزید کہا کہ علی امین گنڈا پور کی جانب سے پوری صحافتی برادری اور بالخصوص خواتین کے بارے میں گھٹیا زبان کے استعمال سے ثابت ہو گیا ہے کہ سیاسی ناکامیوں کا ملبہ میڈیا پر گرانا تحریک انصاف کی تربیت کا حصہ ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ اپنی حکومتی اور سیاسی نااہلیت کوچھپانے کے لئے صحافیوں پر برس رہے ہیں ۔خیبریونین آف جرنلسٹس نے بانی تحریک انصاف عمران خان سے کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ کی باتوں کا نوٹس لیں۔خیبریونین آف جرنلسٹس کے صدر اور دیگر عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ملک بھر کی صحافی برادری پر الزام تراشی بالخصوص خواتین کے بارے میں نازیبا بیان بازی کو تمام متعلقہ فورمز پر اٹھایا جائے گا۔ وزیر اعلی نے اپنے طرز عمل کی معافی نہ مانگی تو صحافی برادری بھرپور ردعمل دے گی۔
علاوہ ازیں عورت فاؤنڈیشن نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے خواتین صحافیوں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کرنےکا مطالبہ کیا ہے،عورت فاؤنڈیشن کا کہنا ہےکہ علی امین گنڈا پور کی جانب سے خواتین صحافیوں کے خلاف نازیبا الفاظ کی مذمت کرتے ہیں، وزیراعلیٰ کے پی کی زبان دھمکی آمیز تھی، انہوں نے اخلاقی گراوٹ کا ثبوت دیا،علی امین گنڈاپور نے سائبرکرائمز ایکٹ کی خلاف ورزی کی، وزیراعلیٰ کے پی کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔
فائنل راؤنڈ،ایک اور نومئی کی تیاری،مبشر لقمان نے خبردار کر دیا
تحریک انصاف چاہتی ہے انصاف کا نظام جلسے اور جتھے چلائیں،شیری رحمان
تمہارے جیسے کئی بھگتائے ہیں اُس خاتون وزیراعلیٰ نے، عطا تارڑ
وہی ہوا جس کا ڈر تھا،علی امین گنڈاپور کی ریاست کو دھمکیاں،اگلے دو ہفتے اہم
غلیظ بیانات کی وجہ سے 9 مئی کا مجرم علی امین گنڈا پور کے ساتھ کھڑا ہے،مریم اورنگزیب
تنظیم کی کمی ہی انقلاب کی راہ میں رکاوٹ ہوتی ہے، محمود خان اچکزئی کا پی ٹی آئی کارکنان پر تنقید
پی ٹی آئی کا بیانیہ دفن ہو گیا، عطا تارڑ
خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کنٹرول کرو یا حلیف ہونے کا اعتراف کرو، خواجہ آصف
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے صحافیوں پر بے بنیاد الزامات، بیٹ رپورٹرز کی شدید مذمت
پی ٹی آئی جلسہ،علی امین گنڈا پور کی دھمکیاں،پولیس پر پتھراؤ،شوفلاپ
عظٰمی بخاری نے پی ٹی آئی جلسے کی فیک پوسٹیں شیئر کردیں