اسلام آباد کے تھانہ سنگجانی میں تین شہریوں کو حبسِ بے جا میں رکھنے کا الزام ثابت ہو گیا
آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے تحقیقات کر کے رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروا دی، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا کہ ہم نے اپنی آنکوائری مکمل کر کے رپورٹ جمع کروا دی ہے،شہریوں کو حبسِ بےجا میں رکھنے کا الزام ثابت ہو گیا ہے، 30 اگست کے واقعہ کا مقدمہ 19 ستمبر کو درج کیا گیا،ایس ایچ او پر مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کیا گیا،ایس ایچ او کو معطل کر کے محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہےتفتیشی افسر کو بھی معطل کر دیا، اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم بنا دی ہے،ڈی ایس پی ترنول کو بھی معطل کر دیا، اسکی چارج شیٹ ہو چکی ہے،ایس پی سے وضاحت طلب کی ہے، دو ڈی آئی جیز کی کمیٹی بنائی گئی ہے،
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد نے بہت تفصیلی اور ایماندارانہ رپورٹ دی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ہمیں اچھے کام کو سراہنا چاہیے، آئی جی صاحب نے اچھا کام کیا،یہ کام ہونا ہی نہیں چاہیے، آپ کو چیک اینڈ بیلنس رکھنا ہے،اس واقعہ میں پولیس کا کوئی اعلیٰ افسر ملوث ہے، یہ اے ایس آئی یا ایس ایچ او کا کام نہیں ہے،کوئی ایس پی یا کوئی اور، میں کسی کا نام نہیں لیتا لیکن آپ یہ معاملات دیکھیں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے درخواست نمٹا دی
مخصوص نشستوں کا فیصلہ،سلمان اکرم راجا نے ججز کی سہولتکاری بے نقاب کر دی
خیبر پختونخواہ بدانتظامی،کرپشن کی وجہ سے لاقانونیت کی لپیٹ میں.تحریر:ڈی جے کمال مصطفیٰ
آپریشن گولڈ سمتھ، اسرائیلی اخبار نے عمران خان کا "حقیقی چہرہ” دکھا دیا
اسرائیل نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب،صیہونی لابی عمران کو بچانے کیلئے متحرک
عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار تھے،دعویٰ آ گیا
عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں
امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد،پاکستان کے خلاف آپریشن گولڈ اسمتھ کی ایک کڑی
آپریشن گولڈ سمتھ کی کمر ٹوٹ گئی،انتشاری ٹولہ ایڑھیاں رگڑے گا
تحریک انصاف کی ملک دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی
14 سال سے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی سرکار،اربوں بجٹ وصول،کارکردگی زیرو
عمران پر جیل میں تشدد ہوا،مجھے مرد اہلکار نے…بشریٰ بی بی نے سنگین الزام عائد کر دیا