عمران خان کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ قاضی فائز عیسی نے جو پی ٹی آئی کے ساتھ کیا اسکا مقصد کیا ہے، انکا پی ٹی آئی کو تباہ کرنے کا مقصد صرف اس لئے تھا، دو تہائی اکثریت دوسری جماعتوں کو دی جائے،
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ اس وقت قاضی فائز دو تہائی اکثریت پوری ہونے کے لئے کیا کر رہے ہیں، بانی چیئرمین کہتے ہیں کہ اگر یہ توسیع کے لئے دو تہائی اکثریت میں کامیاب ہو گئے،تو یہ ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھا کر 68سال کر دیں گے، اسکا مطلب ہے ایک انسان گدی نہ چھوڑنے کے لئے پورے ملک کو داؤ پر لگا دے گا ، جب توسیع ملے گی تو یہ سپریم کورٹ کو دفن کر دیں گے، چوری شدہ ووٹ کے تحفظ کے لئے اپکو قاضی فائز کی ضرورت ہے ، جتنی بڑی آئین شکنی ہوئی ہے جب تک تحفظ نہیں ملے گا یہ ڈرے ہوئے ہیں،انکے اوپر تو آرٹیکل 6 لگتا ہے،اگر ہم لوگ سپریم کورٹ اور عدلیہ کے ساتھ کھڑے نہ ہوئے تو ہمیں انصاف کہاں سے ملے گا، ہم انکے ساتھ کھڑے ہوں گے تو وہ ہمیں انصاف دے سکیں گے ،اب ہماری اپنی آزادی کا سوال ہے،بانی پی ٹی آئی نے کہا آپ میری فکر نہ کریں آپ اپنے لئے نکلیں ، بانی پی ٹی آئی نے کہا 28کو پنڈی میں جلسہ کریں،ہمارے وکلاء این او سی کے لئے کوشش کر رہے ہیں،لیکن انھوں نے این او سی نہیں دینا،ہمیں کہیں بکرا منڈی میں پھینک دیں گے، ہم نے آج احتجاج کیا کہ ہم کسی بکرامنڈی نہیں جائیں گے ہم پنڈی شہر کے اندر جائیں گے، اگر شہر کے اندر اجازت نہ ملی تو ہم اسے احتجاج میں تبدیل کر دیں گے ،لوگوں کو جمہوریت،عدلیہ اور اپنی آزادی کے لئے کھڑے ہونے کا حق بنتا ہے، لاہور مینار پاکستان پر 5 اکتوبر احتجاج کے لئے این او سی اپلائی کر دیا ہے، اجازت نہ ملی تو بھی مینار پاکستان پر احتجاج کریں گے
ہم پر کربلا بنا دیں جلسہ تو ہر صورت کریں گے،علیمہ خان
لاہور میں عوام اپنی کشتیاں جلا کر نظام بچانے کےلئے نکلیں،علیمہ خان
رؤف حسن کے جبران الیاس کے ساتھ واٹس ایپ پیغامات،ریاست مخالف بیانیہ بے نقاب
رؤف حسن کا ایک اور پاکستان مخالف بھارتی تجزیہ کار کے ساتھ رابطوں کا انکشاف
اسرائیل نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب،صیہونی لابی عمران کو بچانے کیلئے متحرک
عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں
امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد،پاکستان کے خلاف آپریشن گولڈ اسمتھ کی ایک کڑی
آپریشن گولڈ سمتھ کی کمر ٹوٹ گئی،انتشاری ٹولہ ایڑھیاں رگڑے گا
تحریک انصاف کی ملک دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی
14 سال سے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی سرکار،اربوں بجٹ وصول،کارکردگی زیرو
عمران پر جیل میں تشدد ہوا،مجھے مرد اہلکار نے…بشریٰ بی بی نے سنگین الزام عائد کر دیا
عمران خان کے ریاست مخالف بیانیے کو پھیلانے میں بھارتی سہولت کاری بے نقاب
پی ٹی آئی سنٹرل میڈیا سے پروپیگنڈے کے ناقابلِ تردید شواہد منظر عام پر
فیض حمید کے بارے مبشر لقمان کے پروگرام کھرا سچ میں محسن بیگ کے چشم کشا انکشافات