میجر (ر) میثم رضا اعوان نے پی ٹی آئی کے بھگوڑے رہنما شہباز گل پر کڑی تنقید کی ہے اور اصلیت دکھائی ہے،

اپنے ایک وی لاگ میں میجر (ر) میثم رضا اعوان نے شہباز گل کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت 22، 23 ہزار ریٹائرڈ میجر پاکستان میں ہیں،بڑے وثوق سے کہہ رہا ہوں ان میں سے اکثریت پی ٹی آئی کو سپورٹ کرتی ہے، مجھے کئی 2000 کے قریب ریٹائرڈ میجر کا کہنا تھا کہ انکا دل ہی ٹوٹ گیا ہے، کہ ایک رینک کو ٹارگٹ کیا گیا ہے، جس رینک کو ڈی گریڈ کیا گیا، آپ ڈاکٹر ہیں ،پڑھے لکھے ہیں ،کیڈٹ بھرتی ہونے کے بعد مراحل ہونے کے بعد میجر تک پہنچا جاتا ہے جو آپ نے کہا بندہ سو بھی جائے تو بندہ میجرہو جاتا، ایسے نہیں، آپ نے ان شہدا کو ٹھیس پہنچائی جنہوں نے نشان حیدر لئے، چار شہد ا ہیں جنہوں نے میجر رینک کے، انہوں نے نشان حیدر لیا اور ملک کے لئے جانیں قربان کی ہیں،ڈاکٹر شہباز گل آپ نے میجر رینک کی تضحیک کر کے ان شہداء کو ٹھیس پہنچائی ہے ،”شہداء کے بارے میں آخری بار آپ نے شائد تب پڑھا ہو جب آپ فیصل آباد 134 گ/ب میں رہتے تھے۔ اسکے بعد امریکہ گئے اور سی آئی اے والوں کے پاس بیٹھنا شروع ہو گئے تو سوچا آپکو یاد کروا دوں،آپ نے فورسز کے رینک کو ڈی گریڈ کیا ، ہمارے جو سپاہی ہیں سوار محمد حسین جیسے نشان حیدر ہیں، ایئر فورس کے نشان حیدر ہیں، آپ نے کیا سمجھ کر بات کی.

میجر (ر) میثم رضا اعوان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے ہم نے چھوٹے رینک پر ریٹائرمنٹ لے لی لیکن ضمیر زندہ رکھا،ہم سی آئی اے سے پیسے لیکر بکے نہیں،ہم نے ملک کی آن شان، اور ماں باپ کا نام نہیں بیچا، ہم ادھر ہی پیدا ہوئے، ادھر ہی مریں گے، ہماری اولادیں، جائیدادیں بھی ادھر ہی ہیں،کیا اسرائیل پر بات کرنے کیلئے یا اسرائیل پر حملہ کرنے کیلئے آپ نے کوئی کوالیفیکیشن کا لیول رکھا ہے ،کہ کم از کم وہ اتنی لیول کو کوالی فکیشن دے تو بات کر سکے، یا تو وہ کوالی فکیشن آپ قریب بیٹھے ہیں، آپ کے سامنے سب کچھ ہو رہا ہے، ادھر بھی بتا دیں کہ وہ کیا کوالی فکیشن ہے، کہ ہم اس قابل ہو جائیں کہ ہم اسرائیل جیسے منحوس کے خلاف بات کر سکیں،شہباز گل صاحب! کیا حق بات کرنے کیلیے، کیا ظلم کو ظلم کہنے کیلیے میجر رینک سے اوپر ہونا لازمی ہے؟ میں جانتا ہوں آپ کی ہمدردیاں کس کیساتھ ہیں اور کیوں آپ فلسطین کے حق میں بات کرنے سے کتراتے ہیں،آپ کے Godfather گولڈ سمتھ کے والد جنھوں نے اسرائیل کی بنیاد رکھی ان کا رینک بھی میجر تھا

عمران خان کے "سیل ” کی بجلی منقطع کر دی گئی، نورین خان کی درخواست

اسرائیل نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب،صیہونی لابی عمران کو بچانے کیلئے متحرک

عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار تھے،دعویٰ آ گیا

عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں

امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد،پاکستان کے خلاف آپریشن گولڈ اسمتھ کی ایک کڑی

آپریشن گولڈ سمتھ کی کمر ٹوٹ گئی،انتشاری ٹولہ ایڑھیاں رگڑے گا

تحریک انصاف کی ملک دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی

شہید کانسٹیبل عبدالحمید کے قتل کا مقدمہ عمران خان،گنڈا پور نامزد

ڈی چوک احتجاج،17 مقدمے،گرفتار افراد کی تفصیل

عمران خان کی بہنوں سے کیا”برآمد ” ہوا؟ پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتا دیا

14 سال سے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی سرکار،اربوں بجٹ وصول،کارکردگی زیرو

عمران پر جیل میں تشدد ہوا،مجھے مرد اہلکار نے…بشریٰ بی بی نے سنگین الزام عائد کر دیا

Shares: