یحییٰ سنوار کی موت پر وہی احساسات جو اسامہ بن لادن کی موت پر تھے،جوبائیڈن

US ISRAEL

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ حماس کے نئے سربراہ یحییٰ سنوار کی موت کے بعد غزہ میں جنگ بندی کے لئے پرامید ہیں

جرمنی پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو یحییٰ سنوار کی موت کی اطلاع پر خوشخبری دی، یہ موقع ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کی جائے اور یرغمالیوں کو رہا کروایا جائے،جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ حماس سربراہ یحییٰ سنوار کی موت پر انکے وہی احساسات ہیں جو اسامہ بن لادن کی موت کے موقع پر تھے،7 اکتوبر کے ماسٹر مائنڈ کی موت اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی، کوئی بھی دہشتگرد انصاف سے بچ نہیں سکتا، چاہے اس پر کتنا وقت ہی کیوں نہ لگ جائے

دوسری جانب امریکا کی نائب صدر اور ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے بھی حماس سربراہ یحییٰ سنوار کی موت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے غزہ میں جنگ بندی کا موقع قرار دیا ،کملا ہیرس کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے اور یحییٰ سنوار کی موت نے ہمیں غزہ جنگ ختم کرنے کا ایک موقع دیا ہے اور اس جنگ کو اس طرح ختم ہونا چاہیے کہ اسرائیل محفوظ رہے اور یرغمالی رہا ہوں۔

وہیں دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کی غزہ میں موت کی تصدیق کی اور کہا کہ اسرائیل نے اپنا ہدف مکمل کرلیا ہے تا ہم جنگ ابھی تک ختم نہیں ہوئی ہے،اسرائیل کا مشن ابھی تک مکمل نہیں ہوا ہم یرغمالیوں کی واپسی تک پوری طاقت کے ساتھ اپنا کام جاری رکھیں گے،جو کوئی بھی اپنے ہتھیار ڈال دے گا اور یرغمالیوں کی واپسی میں مدد کرے گا اسے غزہ سے محفوظ طریقے سے جانے کی اجازت دی جائے گی،حماس غزہ پر حکومت نہیں کرے گی

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی وزیر خارجہ نے غزہ کی ایک عمارت میں حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کی اپنے 3 کماندڑوز کے ساتھ موت کا دعویٰ کیا تھا اور اسرائیل کی ڈیفنس فورس کی جانب سے اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی جس میں ایک شخص کو ایک تباہ حال گھر میں صوفے پر زخمی حالت میں بیٹھا دیکھا جا سکتا ہے، زخموں سے چور شخص کو آخری لمحات میں بھی اسرائیل کے ڈرون کیمرے پر لکڑی کے ٹکڑے سے حملہ آور ہوتے دیکھا جا سکتا ہے .

اذکار کے کتابچے،تسبیح، گھڑی،اسلحہ،شہید یحییٰ سنوار کا کل سامان

حماس کے نئے سربراہ یحییٰ سنوار شہید،حماس کی تصدیق

اسماعیل ہنیہ پر حملہ،ایران میں تحقیقات کے دوران گرفتاریاں

حافظ نعیم الرحمان کی اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں سے ملاقات، تعزیت کا اظہار

اسماعیل ہنیہ کی شہادت،عمران خان کی پراسرار خاموشی،56 گھنٹے بعد دیا ردعمل

حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ تہران میں ادا

حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران میں قاتلانہ حملے میں شہید

سراج الحق کی قطر میں حماس کے رہنماؤں اسماعیل ہنیہ اور خالد مشعل سے ملاقات

اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ

ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

غزہ کے الشفا ہسپتال پر بھی بمباری 

اسرائیل کی حمایت میں گفتگو، امریکی وزیر خارجہ کو مہنگی پڑ گئی

اسرائیلی بمباری سے فلسطین کے صحافی محمد ابوحطب اہل خانہ سمیت شہید

 فلسطینی بچوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے متحدہ عرب امارات میدان

مولانا فضل الرحمان سے حماس رہنماء کی ملاقات

مفتی تقی کی دوحہ میں حماس کے رہنماؤں سے ملاقات

اسماعیل ہنیہ کی شہادت تہران کے گیسٹ ہاؤس میں نصب ریموٹ کنٹرول بم سے ہوئی، نیو یارک ٹائمز کا دعویٰ

Comments are closed.