بھارتی شدت پسند تنظیم آر ایس ایس کے رہنما اور مسلم راشٹریہ منچ کے سربراہ اندریش کمار نے پاکستان کو گیڈر بھبھکی لگاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنے کشمیر کو بھارت کے حوالے کر دینا چاہیے جبکہ بھارت کو چین سے اقصائے چن کو بھی واپس لینا چاہئے۔

بھارتی وزیرخارجہ نے بھی دی پاکستان کو گیڈر بھبھکی

نیشنل ایوارڈ فار آوٹ اسٹینڈنگ پبلک لیڈرشپ 2019 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آر ایس ایس رہنما نے کہا کہ پاکستان جموں و کشمیر کے ایک حصے پر غیر قانونی طور قابض ہے لہذا پاکستان کو خود ہی یہ حصہ بھارت کو دے دینا چاہئے۔ چین بھی بھارت کے ایک حصے پر قابض ہے ، اس سے اقصائے چن بھی واپس لیا جانا چاہئے۔

اندریش کمار نے کیلاش مانسروورکے بارے میں کہا کہ یہ ہمار اتھا اور ہمارا ہے، اسے واپس لینا چاہئے۔ صرف یہی راستہ ہے جس پر ہندوستان کوچلنا ہوگا۔

بھارتی گجرات کے وزیر اعلیٰ کی بھی آزاد کشمیر حوالے پاکستان کو گیڈر بھبھکی

اندریش کمار نے مزید کہا کہ 1947 میں بھارت آزاد ہوا۔ یہ ٹوٹا پھوٹا بھارت تھا اور مہاتما گاندھی منقسم بھارت کے بابائے قوم تھے۔ آرٹیکل 370 اور 35اے ہٹاکر مودی نے نیا ہندوستان بنانے کا کام شروع کیا ہے۔ مودی نئے بھارت کے بابائے قوم ہیں۔“

بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کو دی ایک اور سرجیکل اسٹرائیک کی دھمکی

واضح رہے کہ بھارت کے کئی وزرا آزادکشمیر کو لے کر پاکستان پر حملے کا کہہ چکے ہیں۔ بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے بھی ایک اور سرجیکل سٹرائیک کی دھمکی دی ہے۔

Shares: