ملک بھرکی میڈیا تنظیموں پی بی اے، اے پی این ایس ، سی پی این ای اور پی ایف یو جے کا مشترکہ اجلاس ہوا ہے،
میڈیا ٹربیونلز اعلیٰ عدلیہ کی سرپرستی میں کام کریں گے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں آیندہ کی حکمت عملی طےکرنے کیلیے تمام تنظیموں کے سربراہوں پرمشتمل اسٹینڈنگ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، میڈیا تنظیموں نے فیصلہ کیا ہے کہ میڈیا ٹربیونلز کے قیام کی مزاحمت اور مخالفت میں تمام ضروری اقدامات کریں گے، اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تمام میڈیاتنظیموں نے وفاقی کابینہ کے خصوصی میڈیا ٹربیونلز کے قیام کے فیصلے کو مسترد کردیا ہے،
میڈیا ٹربیونلز کے قیام کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں،بلاول زرداری
میڈیا تنظیموں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میڈیا ٹریبونلز وفاقی حکومت کیطرف سےمیڈیا کی آزادی سلب کرنے کی کوشش ہے، میڈیاٹربیونلزکےقیام کا فیصلہ میڈیاکی آزادی کوسلب کرنیکی کوششوں کی باضابطہ شکل ہے، میڈیا ٹربیونلز میڈیا پر عائد پابندیوں کا تسلسل ہے، وفاقی حکومت کو چاہیے کہ وہ میڈیا ٹربیونلزکا میڈیا دشمن فیصلہ فوری طور پر واپس لے، واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل حکومت کی طرف سے اعلان کیا گیا تھا کہ خصوصی میڈیا ٹریبونلز بنانے جا رہے ہیں تا کہ مقدمات کا جلد فیصلہ ممکن ہوسکے، یہ بھی کہا گیا تھا کہ میڈیا ٹریبونلز اعلی عدلیہ کے زیر سرپرستی کام کریں گے،