سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کے خلاف جعلی بینک اکاونٹس کیس کی سماعت آج ہو گی
زرداری اور حمزہ کی رہائی کیلئے عدالت میں درخواست دائر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کے خلاف جعلی بینک اکاونٹس کیس کی سماعت آج احتساب عدالت میںہو گی. احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک کیس کی سماعت کریں گے،.اس موقع پر فیڈرل جوڈیشیل کمپلیکس کے چاروں اطراف کی سڑک بند کر دی گئی ہے، سیکورٹی کے بھر پور انتظامات کئے ہیں. سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک اور نیب پراسیکیوٹر اصغر اعوان عدالت پہنچ چکے ہیں.
بہت ہو گئی جیل ،آصف زرداری اگلے ہفتے اسمبلی اجلاس میں کریں گے شرکت
واضح رہے کہ آصف زرداری کو نیب نے جعلی بینک اکاونٹس کیس میں گرفتار کر رکھا ہے،عدالت نے زرداری کا دس روزہ ریمانڈ دے رکھا ہے، آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کے بھی نیب نے وارنٹ جاری کر دئیے ہیں ان کی بھی گرفتاری کا امکان ہے.
آصف زرداری کا دس روزہ جسمانی ریمانڈ مل گیا
زرداری کی گرفتاری کے بعد نیب کا سندھ میں ایک اور چھاپہ، پیپلز پارٹی میں خوف و ہراس
واضح رہے کہ منی لانڈنگ کیس 2015 میں پہلی دفعہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس وقت سامنےآیا جب بینک کی جانب سے ایف آئی اے کو مشکوک ترسیلات کی رپورٹ یعنی ایس ٹی آرز بھیجی گئیں۔ ایف آئی اے نے ایک اکاؤنٹ سے مشکوک منتقلی کی ایف آئی آر درج کی جس کے بعد کئی جعلی اکاؤنٹس سامنے آئے جن سے مشکوک منتقلیاں کی گئیں۔ معاملہ پاکستان کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ تک پہنچا تو اعلیٰ عدالت نے اس کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ( جے آئی ٹی) تشکیل دی جس نے گزشتہ برس 24 دسمبر کو عدالت عظمیٰ میں اپنی رپورٹ جمع کرائی جس میں 172 افراد کے نام سامنے آئے۔ جےآئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں آصف زرداری اور اومنی گروپ کو جعلی اکاونٹس سے فائدہ اٹھانے کا ذمہ دار قرار دیا اور ان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی. جعلی اکاونٹس کیس میں آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور سے بھی تحقیق کی گئی.
نیب کی آصف زرداری کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا
آصف زرداری کو ریمانڈ کے لئے پیش کیا جائے گا احتساب عدالت
بلاول زرداری نے بھی جے آئی ٹی کو تحریری جواب بھجوایا تھا.سپریم کورٹ نے 7 جنوری 2019 کو اپنے فیصلے میں نیب کو حکم دیا تھا کہ وہ جعلی اکاؤنٹس کی از سر نو تفتیش کرے اور 2 ماہ میں مکمل رپورٹ پیش کرے جب کہ عدالت نے جے آئی ٹی رپورٹ بھی نیب کو بجھجوانے کا حکم دیا۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ تفتیش کے بعد اگر کوئی کیس بنتا ہے تو بنایا جائے۔ نیب نے 7 جنوری کو ہی جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کے لیے کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم (سی آئی ٹی) تشکیل دی جس کی سربراہی ڈی جی نیب راولپنڈی کو دی گئی۔سابق صدر آصف زرداری اور بلاول زرداری نے 20 مارچ کو نیب کی کمائنڈ انویسٹی گیشن کے سامنے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرایا۔نیب راولپنڈی نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں تین ریفرنسز تیار کر کے نیب ہیڈ کوارٹر بھجوائے اور چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ نے 2 اپریل کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں پہلا ریفرنس اومنی گروپ کے چیف ایگزیکٹو عبدالغنی مجید اور دیگر کے خلاف دائر کرنے کی منظوری دی۔
زرداری کی گرفتاری کے بعد یوسف رضا گیلانی نے کیا کہہ دیا؟اہم خبر
نیب نے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا، زرداری کی میڈیکل کی تیاری بھی کر لی
نیب ٹیم زرداری کو گرفتار کرنے پارلیمنٹ ہاوس روانہ
آصف زرداری اگر ……یہ کام کریں تو گرفتاری سے بچ سکتے ہیں.
نیب ٹیم زرداری ہاوس داخل، پولیس نے گھیرے میں لے لیا
زرداری کی گرفتاری سے نیب کو روک دیا گیا، بڑی خبرآ گئی
قومی اسمبلی اجلاس، شہباز شریف نے زرداری کے ساتھ کس کے پروڈکشن آرڈر کا مطالبہ کر دیا؟
مجھے تقریر نہ کرنے دی گئی تو پھر دیکھتا ہوں کہ بلاول کیسے تقریر کرتا ہے؟ شیخ رشید