میہڑ : پانی کے تلاب سے عمر رسیدہ شخص کی نعش برآمد

ٹانک کے تھانہ ملازئی کے حدود گاؤں کڑی شاہ نور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹا جانبحق

میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)پانی کے تلاب سے عمر رسیدہ شخص کی نعش برآمد
تفصیل کے مطابق بی سیکشن تھانے کی حدود میں پانی کے تلاب سے عمر رسیدہ شخص کہ نعش برآمد ہوئی ہے ،جس کی شناخت گاؤں منگوانی کا رہائشی 65 سالہ قربان علی جانوری کہ نام سے ہوئی ہے ،نعش کو ورثاء نے پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہسپتال میہڑمنتقل کردیاہے.

ڈیرہ اسماعیل خان سے احمدنوازمغل کی رپورٹ کے مطابق ٹانک کے تھانہ ملازئی کے حدود گاؤں کڑی شاہ نور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹا جانبحق، پولیس کابتانا ہے کہ بیٹا فرید اپنے والد شائستہ خان کے ساتھ بازار آرہا تھا،جنہیں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا، پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیاہے-

Leave a reply