سریا کی قیمت میں کمی

Saria

بلند ترین سطح پر پہنچنے والی اسٹیل کی قیمت بھی نیچے آنے لگی ہے جبکہ عالمی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں سریا کی قیمتیں فی ٹن 130 امریکی ڈالر تک گر گئی ہیں۔ بین الاقوامی مارکیٹ کے زیراثر مقامی اسٹیل اور لوہے کی مارکیٹ میں لوہے کی قیمتوں میں کمی ہو گئی ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں سریا کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں بھی سریے اور لوہے کی قیمتوں میں 15 ہزار روپے فی ٹن کمی ہو گئی۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ جی پی اور سی آر سی کی قیمتوں میں تقریبا 30 ہزار روپے فی ٹن کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ سے مہنگا لوہا خریدنے والے تاجر لوہے کی قیمتوں میں اچانک کمی کی وجہ سے پریشان ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
سیاسی جماعت پر پابندی،ایاز صادق نے اعلان کر دیا
یوکرینی وزیر خارجہ رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے
کوئی بتا دے ریاست پر حملہ کرنا جرم ہے یا نہیں؟ جاوید لطیف
جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد رکن پارلیمنٹ کی ایک اور ویڈیو سامنے آ گئی
پاکستان اور سری لنکن بورڈ الیون کا دو روزہ میچ ڈرا

تاہم خیال رہے کہ اس سے قبل سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 29 ہزار سے لے کر2 لاکھ 33 ہزار روپے تک مقرر کی گئی تھی۔ ڈالرمہنگا اور عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے سے پاکستان میں 2 سال سے فولاد اور لوہا مسلسل مہنگا ہورہا تھا، اسٹیل کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 40 ہزار روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی تھیں۔ بال پین اور بجلی کے سامان سے لے کر اونچی اونچی عمارات اور بحری جہازوں تک میں لوہے کا استعمال لازمی ہے۔ پاکستان میں لوہے اور فولاد کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے تعمیراتی شعبے کی لاگت میں بھی بے تحاشا اضافہ ہوگیا تھا۔ جس کا براہ راست اور بالواشطہ طریقے سے ملک کے عوام پر ہی بوجھ بڑھ رہا تھا۔

Comments are closed.