246 سال کی تاریخ میں پہلی بار امریکہ میں سکھ کی سُنی گئی

0
34

نیویارک: 246 سال کی تاریخ میں پہلی بار امریکہ میں سکھ کی سُنی گئی ،اطلاعات کے مطابق امریکہ کے ایک 26 سالہ سکھ امریکی بحریہ کے افسر کو بعض پابندیوں کے ساتھ پگڑی پہننے کی اجازت دی گئی ہے۔ یہ اطلاع ایک میڈیا نیوز میں دی گئی۔ وہ اس آئیکونک فورس کی 246 سالہ تاریخ میں ایسا کرنے کی اجازت پانے والے پہلے شخص ہیں ۔

نیو یارک ٹائمز کی خبر میں بتایا گیا ہے کہ تقریبا ً پانچ سالوں سے ہر صبح لیفٹیننٹ سکھبیر تو ر امریکی بحریہ کی وردی پہنتے آئے ہیں اور جمعرات کو ان کے سر پر سکھ پگڑی پہننے کی خواہش بھی پوری ہو گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تور میرین کور کی 246 سالہ تاریخ میں پہلے شخص ہیں جنہیں پگڑی پہننے کی اجازت دی گئی ہے۔ تور نے ایک انٹرویو میں کہا ، ‘آخر میں مجھے اپنے ایمان اور اپنے ملک میں سے کسی ایک کو منتخب کرنے کی نوبت نہیں آئی ہے۔ میں جیسا ہو ں ویسا ہی رہتے ہوئے ان دونوں کا احترام کرتا ہوں ۔ تور نے یہ حق حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کی ہے۔ جب انہیںاس سال کپتان کے طور پر ترقی دی گئی تو انہوںنے اپیل کرنے کا فیصلہ کیا۔ خبر کے مطابق یہ پہلا ایسا کیس تھا جو اتنے عرصے تک جاری رہا۔

واشنگٹن اور اوہائیو میں پرورش پانے والے ایک ہندوستانی تارکین وطن کے بیٹے تور کو کچھ حدود کے ساتھ ڈیوٹی پر پگڑی پہننے کی اجازت دی گئی ہے۔ وہ عام ڈیوٹی کے دوران پگڑی پہن سکتے ہیں ، لیکن جنگ کے میدان میں تعینات ہونے پر وہ ایسا نہیں کرسکتے۔ این وائی ٹی نیوز نے خبر دی ہے کہ تور نے میرین کور کمانڈنٹ کے پابندی کے فیصلے کے خلاف اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اگر ہر جگہ پگڑیاں پہننے کی اجازت نہیں دی جائے گی تو وہ کور کے خلاف مقدمہ کریں گے ۔

Leave a reply