وہاڑی:دسویں جماعت کا طالب علم کورونا ویکسین لگوانے کے بعد جانبحق:سی او اہیلتھ نے انکوائری کا حکم دے دیا

0
55

وہاڑی:دسویں جماعت کا طالب علم کورونا ویکسین لگوانے کے بعد جانبحق:سی او اہیلتھ نے انکوائری کا حکم دے دیا ،اطلاعات کے مطابق وہاڑی میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے کہ جس نے کورونا ویکسین کے بارے میں شکوک وشبہات پھیلانے والوں کے شک کواور بھی مضبوط کردیا ہے

باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ ایک سکول کے دسویں کلاس کے طالب علم کوفائزر کی کورونا ویکسین لگانے کے بعد پیش آیا جب بچہ دو دن قبل ویکسین لگوانے کے بعد آج وفات پاگیا

 

 

وہاڑی سے ذرائع کے مطابق اسلامیہ ہائی سکول میں دسویں جماعت کے 16 سالہ طالب محمد مدثر کو 2 روز قبل سکول میں کرونا ویکسین لگائی گئی تھی،

لواحقین کا کہنا ہےکہ طالب علم سکول کا کام کرتے ہوئے اچانک نیچے گرا اور موت واقع ہو گئی، لواحقین کے مطابق جانبحق ہونے والا طالبِ علم پیرمراد کالونی ملتان روڈ کا رہائشی تھا

وہاڑی سے ذرائع کے مطابق سی ای او ہیلتھ وہاڑی ڈاکتر انجم اقبال کہتے ہیں کہ سکول میں 70 بچوں کو کرونا ویکسین لگائی گئی تھی،

 

 

سی ای او ہیلتھ وہاڑی ڈاکٹر انجم اقبال کا کہنا تھا کہ ضلع بھر 30ستمبر کو ایک دن میں 60 ہزار افراد کو کرونا ویکسین لگائی گئی ،جس میں 12سال سےزائد عمر کے 7 ہزار سکول طلباء و طالبات کو بھی کرونا ویکسین لگائی گئی،

سی ای او ہیلتھ وہاڑی ڈاکٹرانجم اقبال کا کہناتھا کہ کہیں سے بھی ویکسین لگنے کے بعد شکایت موصول نہیں ہوئی ،

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انجم اقبال کہتے ہیں کہ اس حوالے سے محکمہ صحت کی ٹیم بچے کی ہلاکت کی تحقیقات کرکے رپورٹ کرے گی ۔

Leave a reply