پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے قوم سے مسکراہٹ بھی چھین لی گئی ،مائزہ حمید

0
35

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے قوم سے مسکراہٹ بھی چھین لی گئی ،مائزہ حمید

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید نے کہا ہے کہ حکمراں ٹولے کے جعلی اور جھوٹے احتساب کی ہنڈیا بیچ چوراہے میں پھوٹ گئی ہے

مائزہ حمید کا کہنا تھا کہ برطانوی عدالت نے شہباز شریف اور سلمان شریف کو منی لانڈرنگ کے الزامات سے بری کر دیا یہ فیصلہ 20 سال کے بینک ریکارڈ کی 21 ماہ کی جانچ پڑتال اور تحقیقات کے بعد سامنے آیا ہے تحقیقات نیب اور شہزاد اکبر کی درخواست پر کی گئی تھیں یہ فیصلہ نیازی حکومت کے خلاف چارج شیٹ اور ان کے احتسابی بیانیہ کی شکست فاش ہے جس پر انہیں فوری طور پر مستعفی ہو جانا چاہیے

مائزہ حمید کا مزید کہنا تھا کہ برطانوی عدالتی فیصلے نے پی ٹی آئی کے جھوٹ کا پول کھول دیا ہے تین سا ل تک چور چور کی رٹ لگانے والوں کو بر طانوی عدالت نے آ ئینہ دکھا کر پوری دنیا میں ر سوا کردیا برطانوی عدالت نے شریف فیملی کے حق میں فیصلہ دے کر پی ٹی آئی کی حقیقت قوم پر عیاں کردی ہے وقت ثابت کررہا ہے کہ نواز لیگ کی قیادت پر بے بنیاد الزام تراشی موجودہ حکومت کا و طیرہ ہے

مائزہ حمید کا مزید کہنا تھا کہ برطانوی عدالت سے شریف فیملی کو کلین چٹ ملنا نااہلوں کے منہ پر ظمانچہ ہے موجودہ حکمران اب بیرونی دنیا میں بھی رسوا ہورہے ہیں بین الاقوامی فورم پر پی ٹی آئی حکومت کی جس طرح پول کھلی ہے وہ حکمرانوں کیلئے نوشتہ دیوار ہے برطانوی عدالت نے شہباز شریف اور شر یف فیملی کو کلین چٹ دیکر پوری دنیا میں حکمرانوں کو عملی جھوٹا ثابت کردیا ہے، عزت اور ذ لت اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے جھوٹ کو کبھی عزت نہیں ملی اور سچ کو کوئی ہرایا نہیں سکتا .

مائزہ حمید کا مزید کہنا تھا کہ شوکت ترین کے مطابق پاکستان میں اب بھی پیٹرول سستا ہے. مہنگائی سے غریب عوام کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے. انھیں ریلیف دینے کی بجائے ان کمبختوں کو ابھی بھی سستا لگ رہا ہے. کیا آپ مزید مہنگا کر کے غریب عوام کی سانسیں ببھی بند کرنا چاہتے ہیں؟ تین سال دو مہینے پورے ھونے کو ہیں لیکن پی ٹی آٸی والوں کے پاس مہنگائی، غربت بے روزگاری، لوڈشیڈنگ اور 10 گز لمبی زبان کے علاوہ عوام کو دینے کیلۓ کچھ بھی نہیں .یکم اکتوبر. مسکرانے کا عالمی دن. اسی دن پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے قوم سے مسکراہٹ بھی چھین لی گئی

تبدیلی سرکار نے تبدیلی کے نام پر عوام کو رسوا کر دیا ہے

 وہ والا اسد عمر کہاں ہے جو کہتا تھا پٹرول 40 روپے لیٹر کردوں گا؟

حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

نیازی اینڈ کمپنی نے پاکستان کا مستقبل مخدوش کردیا، مائزہ حمید

جب تک یہ حکومت رہے گی پاکستان کیلئے کوئی اچھی خبر کی توقع نہ رکھے۔مائزہ حمید

Leave a reply