عمران نیازی نے لوگوں سے جینے کا حق بھی چھین لیا ،مائزہ حمید

0
67
عمران-نیازی-نے-لوگوں-سے-جینے-کا-حق-بھی-چھین-لیا-،مائزہ-حمید #Baaghi

عمران نیازی نے لوگوں سے جینے کا حق بھی چھین لیا ،مائزہ حمید

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید نے کہا ہے کہ پی ایم ایل این کی مثالی حکومت جلد واپس آئے گی اور ملک معاشی اور سیاسی استحکام کی راہ پر دوبارہ گامزن ہو گا اور پی ٹی آئی نےجو گند مچایا ہے اس کو صاف کیا جائےگا۔

مائزہ حمید کا کہنا تھا کہ پی ایم ایل این واحد سیاسی جماعت ہے جس نے متعدد میگاہ منصوبے شروع کیے تھےاور عوام کی بہتری کے لیے فعال پالیسیاں اپنائیں۔ نواز شریف کی متحرک قیادت میں ملک ایٹمی طاقت بن چکا ہے جبکہ موٹرویز، سی پیک، صنعتوں کی بحالی کے ذریعے روزگار کی فراہمی، اورنج لائن ، وزیراعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام ، پی ایم روشن یوتھ مستقبل پروگرام ، دانش سکول کے منصوبے ، کسان پیکج ، سستےتوانائی کے منصوبے ، 11000 میگاواٹ سے زائد بجلی کی پیداوار ، دہشت گردی کا خاتمہ وغیرہ پی ایم ایل این کے کریڈٹ میں ہیں امن او امان کے قیام روزگار اور لوڈشیڈنگ کے حاتمہ سے خوشحالی کا دور دورہ ہے۔

مائزہ حمید کا کہنا تھا کہ اگر پی ایم ایل این اور پی ٹی آئی حکومتوں کا تقابلی جائزہ لیا جائے تو عمران خان کی حکومت نے ترقی کے اس عمل کو الٹ کر دیا جوہم نے شروع کیا تھا ، پی ایم ایل این نے معاشی ترقی اور سماجی اور سیاسی استحکام کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے اور ترقی کے مثبت اشارے مل رہے تھے لیکن عمران نیازی کی نااہل حکومت نے تمام اچھے کاموں کو برباد کر دیا اور یہاں تک کہ لوگوں سے جینے کا حق بھی چھین لیا

مائزہ حمید کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی اور بعض دیگر عناصر کی منفی سیاست کے باوجود پی ایم ایل این قومی ہم آہنگی اور معاشی خوشحالی کے لیے نواز شریف کی قیادت میں جدوجہد کر تی رہی۔ پی ٹی آئی حکومت نے بلند و بانگ اور جھوٹے وعدوں کے ذریعے عوام کو دھوکہ دیا اور حالات کو بہتر بنانے کے بجائے قومی معیشت کو تباہ کر دیا۔ اب لوگوں نے پی ٹی آئی کے حقیقی چہرہ شناخت کر لیا ہے کیونکہ وہ ان کے لیے مخلص نہیں ہے اور یہ صرف پی ایم ایل این ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکالے گا۔
@MumtaazAwan

تبدیلی سرکار نے تبدیلی کے نام پر عوام کو رسوا کر دیا ہے

 وہ والا اسد عمر کہاں ہے جو کہتا تھا پٹرول 40 روپے لیٹر کردوں گا؟

حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

نیازی اینڈ کمپنی نے پاکستان کا مستقبل مخدوش کردیا، مائزہ حمید

جب تک یہ حکومت رہے گی پاکستان کیلئے کوئی اچھی خبر کی توقع نہ رکھے۔مائزہ حمید

یوٹرن خان حکومت کی موجیں ختم ہونے کے قریب ہیں،مائزہ حمید

حکمران ہوش کے ناخن لیں ملک ناز ک موڑ پر ہے،مائزہ حمید

پی ٹی آئی نے کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کردیئے ،مائزہ حمید

خان صاحب،عوام پر مہنگائی اور بے روزگاری کے بم پھینکنا بند کر دیں.مائزہ حمید

سیاسی میدان کوبھی کرکٹ کا میدان سمجھنے والے ناکام ہو گئے، مائزہ حمید

تبدیلی اب رسوائی اور سونامی بدنامی بن گئی ہے،مائزہ حمید

عوام پر مسلط کردہ حکومت کچھ دینے کے بجائے ان سے چھین ہی رہی ہے،مائزہ حمید

عام عوام کے ساتھ تبدیلی سرکار نے بہت ظلم کر لیا ،مائزہ حمید

Leave a reply