عام عوام کے ساتھ تبدیلی سرکار نے بہت ظلم کر لیا ،مائزہ حمید

0
50

عام عوام کے ساتھ تبدیلی سرکار نے بہت ظلم کر لیا ،مائزہ حمید

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما،رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید نے کہا ہے کہ عام آدمی ذلیل ہو گئے، بجلی ،آٹا ،پٹرول سب مہنگا ہوگیا، زندگی بچانے والی ادویات بھی 17 فیصد مہنگی کردی گئیں عام عوام کے ساتھ تبدیلی سرکار نے بہت ظلم کر لیا

مائزہ حمید کا کہنا تھا کہ گزشتہ چار ماہ میں پٹرول کی قیمت میں15.3 روپے اضافہ کیا گیا ہے جو حکومت کی بدترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پٹرول اور ڈرگ مافیا عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے۔ جان بچانے والے ادویات کی قیمتوں میں مزید 17 فیصد اضافہ غریب مریضوں کوزندہ درگور کرنے کے مترادف ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے تین سالوں میں پاکستان کو ایشیاء کا سب سے مہنگا ترین ملک بنادیا ہے۔ نااہل حکومت کے تین سالہ اقتدار میں ڈالر، پیٹرول، بجلی، گیس، ادویات، آٹا، چینی، دالوں سمیت ہر چیز کی قیمت میں ملک کی تاریخ کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جس سے غریب اور سفید پوش طبقات کے لوگ فاقوں پر مجبور دووقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں۔

مائزہ حمید کا کہنا تھا کہ حکومت نے ملک کو عملاً عالمی اداروں کے سپرد کر دیا ہے۔ عالمی مالیاتی اداروں سے قرض لینے سے خود کشی کرنے کو ترجیح دینے والے آج بر سر اقتدار آکر قوم کا بال بال قرضوں میں ڈبو چکے ہیں جس کے عوض آئی ایم ایف کی پالیسیاں لاگو کی جارہی ہیں جو قومی حمیت کے منافی اور ملکی خود مختاری کا سودا کرنے کے مترادف ہے۔ ملک و قوم کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر موجودہ حکمرانوں سے فوری نجات نا گزیر ہے ورنہ ملک و قوم کو مزید نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا

تبدیلی سرکار نے تبدیلی کے نام پر عوام کو رسوا کر دیا ہے

 وہ والا اسد عمر کہاں ہے جو کہتا تھا پٹرول 40 روپے لیٹر کردوں گا؟

حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

نیازی اینڈ کمپنی نے پاکستان کا مستقبل مخدوش کردیا، مائزہ حمید

جب تک یہ حکومت رہے گی پاکستان کیلئے کوئی اچھی خبر کی توقع نہ رکھے۔مائزہ حمید

یوٹرن خان حکومت کی موجیں ختم ہونے کے قریب ہیں،مائزہ حمید

حکمران ہوش کے ناخن لیں ملک ناز ک موڑ پر ہے،مائزہ حمید

پی ٹی آئی نے کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کردیئے ،مائزہ حمید

خان صاحب،عوام پر مہنگائی اور بے روزگاری کے بم پھینکنا بند کر دیں.مائزہ حمید

سیاسی میدان کوبھی کرکٹ کا میدان سمجھنے والے ناکام ہو گئے، مائزہ حمید

تبدیلی اب رسوائی اور سونامی بدنامی بن گئی ہے،مائزہ حمید

عوام پر مسلط کردہ حکومت کچھ دینے کے بجائے ان سے چھین ہی رہی ہے،مائزہ حمید

Leave a reply