چیئرمین پی سی بی کا نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کیخلاف آئی سی سی جانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ نے یکطرفہ فیصلہ کیا معاملہ آئی سی سی میں اٹھائیں گے،

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ نے ہمیں دورہ منسوخ کرنے کی مکمل وجوہات سے آگاہ نہیں کیا گیا،چیئرمین پی سی بی نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کیخلاف آئی سی سی جانے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کے باعث یکطرفہ فیصلہ پریشان کن ہے،

دوسری جانب وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے سیزیز اچانک ملتوی کرنے پر افسوس ہواافسوس ہے کہ عالمی سیاست نے کرکٹ پر فتح حاصل کرلی،پاکستان میں سیکیورٹی کے کوئی خطرات نہیں تھے،

پاک نیوزی لینڈ سیریز ملتوی ہونے پر ڈیرن سیمی نے افسوس کا اظہار کیا،ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ گزشتہ6 سال سے پاکستان گھوما ا ور کرکٹ کھیلی پاکستان میں ہمیشہ خود کو محفوظ سمجھا،

پاکستان میں 18 سال بعد آج سے پاک نیوزی لینڈ سیریز شروع ہونے جا رہی تھی نیوزی لینڈ ٹیم اسٹیڈیم کیلئے روانہ ہونے والی تھی کہ سیریز کو منسوخ کر دیا گیا پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ نے یکطرف طور پر سیریز منسوخ کی ہے۔ مہمان ٹیم کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔ وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی ہم منصب سے رابطہ کیا،وزیر اعظم نے نیوزی لینڈ ہم منصب کو یقین دلایا کہ ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی میسر ہے ،نیوزی لینڈ ماہرین نے پاکستان کے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا تھا نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نےا حتیاط کے پیش نظر دورہ ملتوی کرنے کی استدعا کی، ہماری انٹیلی جنس ایجنسیز دنیا کے بہترین انٹیلی جنس سسٹمز میں شامل ہیں،ہماری انٹیلی جنس ایجنسیز کی رائے میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو کسی قسم کا خطرہ نہیں

 پولیس نے مدرسے کے لڑکے سے بد فعلی کے ملزم مفتی عزیز الرحمن کے خلاف مقدمہ درج کر دی

مولانا کی بچے سے زیادتی ، ویڈیو لیک ، اصل حقیقت کیا ہے ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

مذہبی رہنماوں کا ردعمل

طالب علم نے چائے پلائی اور پھر….مفتی عزیرالرحمان کی زیادتی کیس میں وضاحتی ویڈیو

طالب علم سے زیادتی کرنیوالے مفتی کو مدرسہ سے فارغ کر دیا گیا

Shares: