عمر امین گنڈا پور کی نااہلی کیخلاف درخواست پر فیصلہ آ گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عمر امین گنڈا پور کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی
پی ٹی آئی کے علی امین گنڈا پور کے بھائی عمر امین گنڈا پور مئیر کا الیکشن لڑنے کے اہل قرارپا گئے اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعد م قرار دے دیا،عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم تصور ہو گا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مختصر فیصلہ جاری کردیا بکا خیل سے پی ٹی آئی امیدوار مامون الرشید کی نااہلی برقرار رہے گی،
قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما عمر امین گنڈا پور کی نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عمر امین گنڈاپور پر الزام ہے کہ ان کے بھائی علی امین گنڈاپور نے انتخابی مہم چلائی، الیکشن کمیشن نے پہلے جرمانہ کرنا تھا اس کے بعد نااہلی کا مرحلہ آتا ہے، عدالت نے استفسار کیا کہ یہ جرمانے والا مرحلہ سکپ کیسے ہوگیا؟ عدالت نے وکیل سے سوال کیا کہ الیکشن کمیشن نے آئین کے تحت مختصر سماعت کے بعد ایک رائے قائم کی ہے تو ہائی کورٹ اس میں کیسے مداخلت کرے؟
عمر امین گنڈا پور نے نااہلی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا،عمر امین گنڈا پور نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز عمر امین گنڈا پور کو نااہل قرار دیا تھا درخواست میں چیف الیکشن کمشنر، ریجنل الیکشن کمیشن اور کامران مرتضیٰ فریق بنائے گئے ہیں عمر امین گنڈا پور کی طرف سے سینئر قانون دان بیرسٹر علی ظفر نے عدالت میں درخواست جمع کرائی،درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن شفافیت کے تقاضے پورے کرنے میں ناکام رہا، قانون کے مطابق شک کا فائدہ امیدوار کو ملنا چاہیے تھا، سمری انکوائری کے بغیر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار نہیں دیا جاسکتا ہے
قبل ازیں الیکشن کمیشن نے امیدوار عمر امین گنڈا پور کو الیکشن کے لیے نااہل قرار دے دیا،الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور کو فیملی شادی میں جانے کی اجازت دے دی الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیرعلی امین گنڈا پور کو ضابطہ اخلاق پرعمل کرنے کی ہدایت کر دی، علی امین گنڈا پور کے ڈیرہ اسمعیل جانے پر پابندی ختم،الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کو انتخابی مہم سے روک دیا،الیکشن کمیشن کے تین رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سنادیا
یوسف رضا گیلانی اس وقت اہم عہدے پر،گیلانی نااہلی کیس کی سماعت ملتوی
لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا
کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی
کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان
چیف الیکشن کمشنر پر الزامات، ن لیگ نے بڑا اعلان کر دیا
چیف الیکشن کمشنر کوحکم دیں کیونکہ تمہارے پاس اس کی بھی ویڈیوز ہونگی،شہری کا مریم نواز کو جواب
عام انتخابات کی تیاری کی جائے، چیف الیکشن کمشنر کا حکم آ گیا
علی امین گنڈا پور پر جرمانہ کے باوجود کسی قسم کا اثر نہیں ہوا،چیف الیکشن کمشنر
ایک بار معافی دے دیں ،آئندہ خلاف ورزی نہیں ہو گی،علی امین گنڈا پورکی الیکشن کمیشن میں درخواست
پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا،سٹی میئر کا امیدوار نااہل قرار،الیکشن کمیشن کا فیصلہ