عام انتخابات کی تیاری کی جائے، چیف الیکشن کمشنر کا حکم آ گیا

0
36
عام انتخابات کی تیاری کی جائے، چیف الیکشن کمشنر کا حکم آ گیا

عام انتخابات کی تیاری کی جائے، چیف الیکشن کمشنر کا حکم آ گیا

پی پی 88 خوشاب کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے ڈی بریفنگ سیشن آج الیکشن کمیشن آف پاکستان سیکرٹریٹ میں چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت منعقد ہوا

اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن ، سیکرٹری الیکشن کمیشن ،متعلقہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ،ڈسٹرکٹ مانیٹرننگ آفیسر اور ریٹرننگ آفیسر نے شرکت کی. چیف الیکشن کمشنر نے ابتداء میں کہا کہ ڈی بریفنگ سیشن کا مقصد ضمنی انتخاب کے حوالے سے کمزوریوں اور کوتاہیوں کا احاطہ کرنا ہے تاکہ آئند ہ ان کا تدارک ہو سکے-

ڈسڑکٹ ریٹرننگ نے اجلاس کو بتایا کہ حلقے میں انتخاب پر امن رہا ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں سینٹرل کمانڈ اینڈکنٹرول سینٹر قائم کیا گیا تھا جس نے مختلف اداروں کہ درمیان روابط میں اہم کردار ادا کیا اور انتخابی عمل کی نگرانی بہتر انداز میں کی جا سکی ضمنی انتخاب کے حوالے سے خوشاب پولیس کی جانب سے بنائی گئی موبائل ایپ کافی مدد گار ثابت ہوئی. ڈی آر او نے مزید بتایا کہ انتخابی عمل کے دوران COVID-19کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کروایا گیا-

متعلقہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے مذکورہ حلقے میں انتخابی عمل کی نگرانی کے حوالے سے بتایاکہ انتخابی ضابطہ کار کی خلاف ورزی کی کل 28 شکایات موصول ہوئیں جن پر سخت کاروائیاں کی گئیں –ڈی ایم او کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں Proactive approach پر عمل کرتے ہوئے انتخابی ضابطہ کار کی خلاف ورزی ہونے سے پہلے ہی وارننگز جاری کی گئیں ۔ڈی ایم او نے مزید بتایا کہ انتخاب کے دوران ای سی پی سیکرٹریٹ اور الیکشن کمیشن کے صوبائی دفتر کی جانب سے مکمل تعاون فراہم کیا گیا-

چیف الیکشن کمشنر نے متعلقہ افسران کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ پی پی 88 خوشاب کا انتخاب بہتر انداز میں منعقد کیا گیا اور اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ پولیس اور رینجرز کا کردار بھی قابل تحسین ہے . ڈی بریفنگ سیشن کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن کے عملے اور انتخابی عملے کی ٹریننگ کا عمل مزید بہتر بنانے پر زور دیا مزید براں چیف الیکشن کمشنر نے ہدایات جاری کیں کہ ضمنی انتخابات کے دوران انتخابی عمل میں جو کمی اورکو تاہی سامنے آئی اس کو مد نظر رکھتے ہو ئے 2023 کے عام انتخابات کی تیاری کی جائے-

مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے

ن لیگ دیکھتی رہ گئی، یوسف رضا گیلانی کو بڑا عہدہ مل گیا

گیلانی کے ایک ہی چھکے نے ن لیگ کی چیخیں نکلوا دیں

بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟

ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

مجھے کیوں نکالا…..کس کس جماعت کو پی ڈی ایم سے نکال دیا گیا؟

سینیٹ اجلاس ،پہلے خطاب میں یوسف رضا گیلانی کا حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان،مولانا، مریم پریشان

سینیٹ میں خفیہ کیمرے لگنے پر چیئرمین سینیٹ کا بڑا اعلان،ن لیگ کے مطالبے پر پی پی کا ہنگامہ

آپ ایوان کا ماحول ٹھیک کرائیں، زبان ہمارے پاس بھی ہے،سینیٹ میں گرما گرمی

چیئرمین سینیٹ الیکشن،گیلانی کی درخواست پر کس کی ہو گئی طلبی؟

الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس کی چھان بین

Leave a reply