آج سے نیا گیم پلان شروع ہو جائے گا ،تحریک انصاف کے رہنما کا دعویٰ

0
39

آج سے نیا گیم پلان شروع ہو جائے گا ،تحریک انصاف کے رہنما کا دعویٰ
سابق وزیر خارجہ ، تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی ق لیگی رہنما، سپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالہٰی سے ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں مونس الہٰی اور زین قریشی بھی شریک تھے ملاقات میں سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی پرویزالہٰی نے شاہ محمود قریشی کو لاہور میں کامیاب جلسہ پر مبارکباد دی ،پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ پہلی بار ایسا دیکھنے میں آیا ہے کہ لوگ پیدل جلسہ گاہ آ رہے تھے، تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اورق لیگ مل کر چلنے کا جو عہد کیا تھا وہ کامیابی کے ساتھ جاری ہے،جی ڈی اے اور ق لیگ نے عمران خان کا مشکل وقت میں ساتھ دیا

قبل ازیں تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ لاہورجلسے کے بعد آج سے عمران خان کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈا شروع کیا جائے گا بیرونی سازش کے حقائق کو جھٹلانے کے لیے ہر حربہ استعمال ہوگا، عوام ہوشیار ہو جائے اور جاگتے رہیں، آج سے نیا گیم پلان شروع ہو جائے گا ،

تحریک انصاف پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مینار پاکستان پر لاکھوں کے جلسے سے سیاسی مخالفین سکتے کی حالت میںہیں،امپورٹڈ حکومت نے اقتدار میں رہ کر آئندہ عام انتخابات میںنقب لگانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں جنہیںکسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،اگر عمران خان نے اسلام آباد کی طرف کال دی تو عوام کا سمندر سازشی ٹولے کو ان کے ایوانوں سمیت بہا لے جائے گا ۔ مینار پاکستان جلسے کے انتظامات میں متحرک کردار ادا کرنے والے رضا کاروں سے اظہار تشکر کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ عوام اور کارکنان کو معلوم تھاکہ عمران خان نے رات نو بجے کے بعد خطاب کرنا ہے لیکن اس کے باوجود وہ روزے کی حالت میں دوپہر سے ہی پنڈال میں پہنچنا شروع ہو گئے جو ان کی عمران خان سے محبت اور عقیدت کامنہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی ایماء پر جلسہ گاہ کی طرف آنے والے مختلف راستوںکو کنٹینر لگا کر بند رکھا گیا لیکن امپورٹڈ حکومت نے دیکھ لیا کہ عوام اورکارکنان نے ان رکاوٹوںکو اپنے جوتے کی نوک پر رکھا اور کئی کلو میٹر پیدل چل کر جلسہ گاہ پہنچتے رہے ۔انہوں نے کہا کہ لاکھوں کی تعداد میں عوام نے مینار پاکستان جلسے میں شرکت کر کے واضح فیصلہ سنا دیا ہے کہ لاہور کس کا قلعہ ہے اور ان شااللہ آئندہ عام انتخابات میں ہمارے سیاسی مخالفین کی ضمانتیں ضبط ہو جائیںگی ۔ انہوںنے مزید کہا کہ جلسے میں خواتین اور فیملیوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی جو عمران خان کی جدوجہد کی کامیابی کی دلیل ہے اور وہ دن دور نہیں جب امپورٹڈ حکومت اقتدارسے باہر ہوگی

ہفتہ کی شب وزیراعظم ہاؤس میں آخر ہوا کیا؟ بی بی سی کا بڑا دعویٰ

عمران خان منتخب وزیراعظم تھے مشرف کے ساتھ پلیز موازنہ نہ کریں،عدالت

وزیراعظم کا انتخاب، تحریک انصاف کی اراکین کو ہدایات جاری

اپوزیشن کا بڑا یوٹرن، پی ٹی آئی کی ایک حکومت کو خود ہی بچا لیا

پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل

پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ

اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

Leave a reply