پہلے وفاق،پھر پنجاب،چیئرمین سینٹ اورآخرمیں خیبر پختونخوا حکومت گرائینگے، پیپلز پارٹی

0
30

پہلے وفاق،پھر پنجاب،چیئرمین سینٹ اورآخرمیں خیبر پختونخوا حکومت گرائینگے، پیپلز پارٹی
پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات امجد آفریدی نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک میں سپیکر قومی اسمبلی نے آئین کو بلڈز کیا ہے۔سپیکر پابند ہے کہ چودہ دن کے اندر اجلاس بلا لے او آئی سی کانفرنس کا سہارا لیکر آئین کی خلاف ورزی کی ہے

امجد آفریدی کا کہنا ہے کہ انہوں نے آئین جیب میں رکھا ہوا ہے پیپلز پارٹی آئینی و جمہوری طریقے سے مسائل کو حل کرنا چاہتے ہیں ہم مسائل کوپارلیمنٹ کے اندر حل کرنا چاہتے لیکن اگر حکومت سڑکوں پر مسائل کا حل چاہتی ہے تو پھر تمام تر ذمہ داری انکے اوپر ہوگی حکومت نے پارلیمنٹ لاجز پر حملہ کیا ہے ایم این ایز کو گرفتار جس سے حالات کشیدہ ہوئے کچھ ایم این ایزخود کو بچانے کے لئے سندھ ہاوس گئے تو سندھ ہاوس پر بھی حملہ کیا گیا اگر یہ روایت چلتی رہی تو ہو سکتا ہے دس دن بعد بنی گالہ میں بھی یہ صورت حال ہو جو زبان وزیر اعظم اور وزراء استعمال کر رہے ہیں ریاست مدینہ میں تو ایسا نہیں ہوتا۔ہم ہر کام آئین و قانوں کے مطابق کرینگے سندھ ہاوس پر حملہ کرنے کا عدالتوں کے ذریعے پیچھا کرینگے ہم ان کو بھاگنے نہیں دینگے اب ایم این ایز کو دھمکیاں دی جاری ہے

امجد آفریدی کا کہنا ہے ایک بال پر تین وکٹے گرانے والے کے 24 وکٹے گر چکی ہے اب وزیر اعظم کی عزت اسی میں ہے کہ او آئی سی اجلاس کے بعد استعفی دیکر گھر چلے جائے 14 اراکین کو نوٹس دینے سے انکی ناکامی ثابت ہو چکی ہے وزیر اعظم اکثریت کھو چکے ہیں وزیر اعظم کہتا ہے میں آلو ٹماٹر کا بھاو کم کرنے نہیں آیا ہو تو کیا ملک کو برباد کرنے آیے ہیں حکومت ختم ہونے کے بعد انکی کرپشن کی داستانیں سامنے آئی گی۔سب سے بڑا سکینڈل چینی کا ہوگا ہمارے وسائل کا اختیار پنجاب کو دیا گیا ہے افغانستان کے لئے اگر او آئی سی کانفرنس بلایا گیا ہے تو کشمیر کے لئے کیوں نہیں بلایا گیا۔ خیبر پختونخوا میں بھی اراکین اسمبلی ہمارے ساتھ رابطے میں ہے۔متحدہ اپوزیشن کے حکمت عملی کے مطابق پہلے وفاق،پھر پنجاب،چئیرمن سینٹ اور آخر میں خیبر پختونخوا حکومت کو گرائینگے آئین و قانون کی خلاف ورزیوں سے لگ رہا ہے کہ ملک کا وزیر اعظم نہیں بادشاہ بنا ہوا ہے۔

ن لیگ کا بھی لانگ مارچ کا اعلان، مریم نواز کریں گی قیادت،ہدایات جاری

گورنر راج کا مشورہ دینے والے شیخ رشید دوردورتک نظر نہیں آئیں گے،اہم شخصیت کا دعویٰ

اپوزیشن اراکین سیکریٹری قومی اسمبلی کے دفتر پہنچ گئے

مریم اورنگزیب کو اسمبلی جانے سے روکا گیا،پولیس کی بھاری نفری تھی موجود

پی ٹی آئی اراکین واپس آ جائیں، شیخ رشید کی اپیل

پرویز الہیٰ سے پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی،بزدار سے ن لیگی رکن اسمبلی کی ملاقات

لوٹے لے کر پی ٹی آئی کارکنان سندھ ہاؤس پہنچ گئے

کرپشن مکاؤ کا نعرہ لگایا مگر…ایک اور ایم این اے نے وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا

ہمارا ساتھ دو، خاتون رکن اسمبلی کو کیا آفر ہوئی؟ ویڈیو آ گئی

بریکنگ، وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد، قومی اسمبلی کا اجلاس طلب

ڈی چوک نہیں، اب کہاں ہو گا جلسہ، تحریک انصاف کا اعلان

Leave a reply