عالمی پیغام اسلام کانفرنس کب ہو گی؟ طاہر اشرفی نے کیا دبنگ اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان علماء کونسل کے سربراہ علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان علما کونسل کا یوم تاسیس 20 سے 29 فروری تک منایا جائے گا، 29 مارچ کو پانچویں عالمی پیغام اسلام کانفرنس اسلام آباد میں ہو گی،
یہ بات پاکستان علما کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد والمدارس پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر مولانا نعمان حاشر، مولانا ابو بکر صابری، مولانا طاہر عقیل اعوان،مولانا قاسم قاسمی اور دیگر بھی موجود تھے۔
حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف
حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟
مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟
حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے
حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان
علامہ طاہر محمود اشریف کا کہنا تھا کہ انتہا پسندی، دہشت گردی، فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے کیلئے پاکستان اہم کردار ادا کر رہا ہے، مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا عالمی سطح پر موقف تسلیم کیا جا رہا ہے، عالمی دنیا اور امت مسلمہ مسئلہ کشمیر و فلسطین پر اسرائیل، بھارت اور امریکہ کا موقف مسترد کر چکی ہے، کشمیریوں اور فلسطینیوں کو ان کے حقوق مل کر رہیں گے، پاکستان علما کونسل کا یوم تاسیس 20 سے 29 فروری تک ملک بھر میں منایا جائے گا۔ یکم مارچ کو گوجرانوالہ اور 10 مارچ کو لاہور میں نظام خلافت راشدہؓ کانفرنسیں ہوں گی، 29 مارچ کو پانچویں عالمی پیغام اسلام کانفرنس اسلام آباد میں ہو گی جس میں قاضی القضا فلسطین اور دنیا اسلام کی اہم شخصیات شریک ہوں گی۔
"ڈیل آف دی سنچری یا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مشرق وسطیٰ امن پلان 2020 حقیقت میں کیا ہے؟
مشرق وسطیٰ کے حالات، طاہر اشرفی بھی میدان میں آ گئے، کیا کہا؟
علامہ طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت پوری دنیا کیلئے اہمیت اختیار کر چکا ہے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا دورہ پاکستان اور کشمیر و فلسطین پر ان کا موقف ہر امن پسند انسان کی خواہش ہے، پاکستان اسلامی دنیا کا اہم ترین ملک ہے، پاکستان کی حیثیت کوئی قوت ختم نہیں کر سکتی، عرب اسلامی ممالک ہمارے دوست ہیں اور سعودی عرب کے ساتھ ہمارا ایمان اور عقیدے کا رشتہ ہے، اسے کوئی کمزور نہیں کر سکتا،کسی بھی شخصیت کے دورہ پاکستان سے کسی دوسرے ملک کے ساتھ تعلقات خراب نہیں ہو سکتے۔ سعودی عرب میں پاکستانیوں کے خلاف نہیں غیر قانونی افراد کے خلاف آپریشن ہو رہا ہے اور اس سلسلہ میں پاکستانی سفارت خانہ اور سعودی عرب کے ذمہ داران کے درمیان رابطے موجود ہیں، بے بنیاد پراپیگنڈے کے ذریعے پاک سعودی عرب تعلقات کو کمزور کرنے کی سازشیں کرنے والے ہمیشہ کی طرح ناکام ہوں گے۔
ڈیل آف سنچری، طاہر اشرفی نے اسلامی سربراہی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کر دیا