اعظم سواتی کی ضمانت کے لئے کچلاک مجسٹریٹ کی عدالت میں درخواست دائر

0
37
azam sawati

اعظم سواتی کی ضمانت کے لیے درخواست کچلاک مجسٹریٹ کی عدالت میں دائر کی گئی

کچلاک مجسٹریٹ کی جانب سے اعطم سواتی کی درخواست ضمانت سماعت کے لئے مقرر کر لی گئی ہے،میجسٹریٹ نے درخواست سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے پیر کے روز کے لیے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے ہیں، اعظم سواتی کے وکیل ایڈوکیٹ اقبال شاہ کا کہنا تھا کہ معاملے سے متعلق فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے گئے، بلوچستان کی عدالتوں سے انصاف کی توقع ہے، اعظم سواتی کی صحت کے حوالے سے تشویش ہے،

سینیٹر اعظم سواتی کو گزشتہ روز بلوچستان پولیس نے اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف کچلاک تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا سینیٹر اعظم سواتی کو سیکورٹی خدشات کے بنا کچلاک تھانے کے بجائے سی آئی اے سینٹر منتقل کیا گیا تھا سینیٹر اعظم خان سواتی کے خلاف بلوچستان میں 5 ایف آئی آرز درج ہیں

قبل ازیں اعظم سواتی کے خلاف پاکستان کے مختلف شہروں میں درج مقدمات اسلام آباد ٹرانسفر کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے،درخواست تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے دائر کی ہے، سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں وفاقی حکومت ، ڈی جی ایف آئی اے اور آئی جی سندھ و بلوچستان کو فریق بنایا گیا ہے، سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے اعظم سواتی کو جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا ایف آئی اے مقدمہ کے بعد ملک بھر میں اعظم سواتی کے خلاف متعدد مقدمے درج ہوئے اعظم سواتی کو دیگر علاقوں میں کیسز میں پیش ہونے پر سکیورٹی خطرات ہیں سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ اعظم سواتی پر درج تمام مقدمات کو اسلام آباد میں یکجا ٹرانسفر کیا جائے ،سپریم کورٹ میں درخواست التوا کے دوران مقدمات پر آپریشن معطل کیا جائے .

اعظم سواتی مشکل میں پھنس گئے، حکومت کا ایک اور ایکشن

پورے راستے مجھ پر تشدد کیا گیا، میری ویڈیوز بنائی گئیں،اعظم سواتی

نازیبا ویڈیو کی تحقیقات،اعظم سواتی کمیٹی میں پیش نہ ہوئے،ایف آئی اے نے بتائی حقیقت

اسلام آباد:اعظم خان سواتی نے سپاہی سےسینیٹرتک کا سفرکس طرح‌ طے کیا؟

 تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو گرفتار کر لیا گیا

Leave a reply