انسداددِہشتگردی عدالت اسلام آباد،پی ٹی آئی رہنما عامرمغل کے خلاف سی ڈی اے، پولیس اہلکاروں پر حملہ آور ہونےکاکیس،عامرمغل کو پولیس نے انسدادِ دہشتگردی عدالت پیش کردیا

عامرمغل کو ریمانڈ کے لیے اےٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت پیش کردیاگیا،پی ٹی آئی وکلاء شعیب شاہین اےٹی سی پیش ہوئے، جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے استفسار کیا کہ عامرمغل پر کیا الزام ہے؟تفتیشی افسر نے کہا کہ عامرمغل سے راڈ برآمد کرناہے، جج نے کہا کہ عامرمغل کو جب پکڑ لیا تو راڈ برآمد کرناہے؟ عامرمغل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جاتاہے، شعیب شاہین نے جج ابوالحسنات ذوالقرنین سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا دہشتگردی کا مقدمہ بنتاتھا؟ شعیب شاہین نے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کو گزشتہ رات پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پر سی ڈی اے ایکشن کی ویڈیو دکھائی

مجھ سے راڈ برآمد ہوا تو مجھے پھانسی دے دیں،عامر مغل کا عدالت میں بیان
جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ کیا نا جائز تجاوزات تھے؟ تفتیشی افسر نے کہا کہ گرین بیلٹ پر پی ٹی آئی نے آفس بنایا ہوا، سی ڈی اے نے ایکشن لیا تو عامرمغل نے حملہ کیا،شعیب شاہین نےکہا کہ رات گئے آپریشن کی کیا ضرورت تھی؟ ایک دن کا نوٹس دیتے، سیاسی انتقام ہے، عامر مغل نے عدالت میں کہا کہ مجھ سے راڈ برآمد ہوا تو مجھے پھانسی دے دیں، وکیل مرزا عاصم بیگ نے کہا کہ پولیس کہہ رہی ہے کہ فائرنگ ہوئی اور برآمد آہنی راڈ کرنا ہے ۔سی ڈی اے تجاوزات کے خلاف نوٹس غیر متعلقہ لوگوں کوبھجواتی رہی، تفتیشی افسر نے کہا کہ دفتر کے باہر تجاوزات تھیں باڑ لگائی گئی تھی ۔ سی ڈی اے کی مشینری کو روکنے کی کوشش کی گئی ۔عامر مغل سے ریکوری کیلئے جسمانی ریمانڈ دیا جائے ۔ شعیب شاہین نے کہا کہ ہم نے سی ڈی اے کو آفر کیا تھا کہ بتا دیں جو تجاوزات ہیں خود گرا دیتے ہیں،عامر مغل نے کہا کہ میرے پاس سوئی بھی ہو تو عدالت پھانسی کی سزا دے دے ۔عدالت نے عامر مغل کے جسم ایک ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی،انسداد دہشت گردی عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بجھوا دیا

عدالت پیشی کے موقع پر عامر مغل نے میڈیا سے غیررسمی بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا دشمن بے نقاب ہوچکا ہے اسکے تمام نقاب اتر چکے ہیں، اب ہجڑے کے روپ میں وہ سامنے آیا ہے اسکو پیغام دینا چاہتے ہیں نا ہمارا لیڈر ڈرا نا اسلام آباد کے کارکنان ڈرے ہیں، نا صرف بانی پی ٹی آئی کو رہا کروائیں گے بلکہ دوبارہ وزیراعظم بنائیں گے،

آپریشن کے دوران عامر مغل نے آتے ہی ہوائی فائرنگ شروع کردی تھی،مقدمہ
قبل ازیں گرفتار پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کر لیا گیا، درج مقدمہ میں کہا گیا کہ سی ڈی اے کے آپریشن کے دوران عامر مغل نے آتے ہی ہوائی فائرنگ شروع کردی تھی، پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹریٹ کو سیل کرنے کے موقع پر مزاحمت کرنے پر انسدادِ دہشت گردی کا مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ کراچی کمپنی میں علاقہ مجسٹریٹ محمد سجاد کی مدعیت میں 7 اے ٹی اے سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے،مقدمے میں پی ٹی آئی اسلام آباد کے رہنما عامر مغل کو نامزد کیا ہے جنہیں گزشتہ رات ہی پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا تھا

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ پر سی ڈی اے نے انسداد تجاوزات آپریشن کرتے ہوئے سیکرٹریٹ کا ایک حصہ گرا دیا اور دفتر سیل کردیا،آپریشن سے قبل پولیس نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ جانے والے راستوں کو بند کر دیا تھا، سی ڈی اے نے تحریک انصاف کے دفتر کو سیل کرنے کا حکم نامہ بھی چسپاں کردیا،سی ڈی اے کا مؤقف ہےکہ اسلام آباد کے سیکٹر جی ایٹ فور میں واقع پلاٹ سرتاج علی نامی شخص کو الاٹ ہے، آپریشن بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی، غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خاتمے کیلئےکیا گیا،آپریشن کے دوران مزاحمت کرنے پر تحریک انصاف کے رہنما عامر مغل کو گرفتار کر لیا گیا.

بلوچستان انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،میجر بابر خان شہید ، 3 دہشت گرد جہنم واصل

خیبرپختونخوا، سیکورٹی فورسز کی کاروائی، 11 دہشتگرد جہنم واصل

کراچی ،غیر ملکیوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،دو جاں بحق،حملہ آور ساتھی سمیت جہنم واصل

بونیر،سیکورٹی فورسز کا آپریشن،دہشتگردوں کا سرغنہ جہنم واصل،دو جوان شہید

ڈی آئی خان، سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد جہنم واصل

ڈی آئی خان ،دھماکے میں دو جوان شہید،پنجگور،ایک دہشتگرد جہنم واصل

شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن،کمانڈر سمیت 8 جہنم واصل

شمالی وزیرستان ، چوکی پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 جوان شہید

Shares: