آر یا پار، پی ڈی ایم کا فیصلہ کن جلسہ ہو گا آج، سب کی نظریں لاہور کی جانب

0
48

آر یا پار، پی ڈی ایم کا فیصلہ کن جلسہ ہو گا آج، سب کی نظریں لاہور کی جانب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم کا جلسہ آج ہو گا، مینار پاکستان پر جلسہ کی تیاریاں و انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں

پی ڈی ایم کے جلسوں کے حوالہ سے جاری شیڈول کے مطابق آخری بڑا جلسہ آج لاہور میں ہو گا،اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کا مینارپاکستان لاہورمیں حکومت مخالف جماعتوں کے بڑے شو کی تیاریاں اپنےعروج پرپہنچ چکی ہیں ،جلسہ گاہ میں کرسیاں لگادی گئی ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کی مرکزی و مقامی قیادت مریم نواز شریف،احسن اقبال، سینیٹرپرویزرشید ، سردار ایاز صادق،مخدوم جاوید ہاشمی،رانا ثناء اللہ،خواجہ سعدرفیق،خواجہ سلمان رفیق ،مریم اورنگزیب و دیگرلیگی رہنما اپنے کارکنوں کے ساتھ پنڈال کادورہ کرتےدکھائی دیئے

پنڈال میں کرینوں کی مدد سے سپیکروں کی تنصیب کا کام مکمل کرلیا گیا ہےجبکہ پنڈال میں دو سٹیج تیارکئے جارہے ہیں اور گراؤنڈ کے اطراف اورداخلی و خارجی راستوں پر پی ڈی ایم قائدین کے قدآدم پوٹریٹ اوربینر لگانےکا کام بھی مکمل کیا جا چکا ہے،پنڈال میں بجلی کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہےاورپنڈال کے اطراف میں بڑے بڑے جنریٹرز نصب کئے گئے ہے جن سے پنڈال کوجگمگایا گیا ہے ۔

پی ڈی ایم سربراہ اور امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول زرداری، پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز، اختر مینگل،نواز شریف سمیت دیگر قائدین جلسے سے خطاب کریں گے۔

حکومت کی جانب سے جلسہ کی اجازت نہ دینے کے باوجودمسلم لیگ ن اور پی ڈی ایم میں شامل دیگر جماعتوں کے کارکنان بڑی تعداد میں مینارپاکستان گراؤنڈمیں آجارہے ہیں،ہاتھوں میں پارٹی پرچم تھامے انتہائی پرجوش سیاسی جماعتوں کے کارکنان حکومت مخالف نعرے لگاتے ہوئے بھی دکھائی دیئے .جبکہ انتظامیہ کی جانب سے تاحال جلسہ گاہ میں آنے جانے کے لئے کسی قسم کی کوئی رکاوٹ پیدا نہیں کی جا رہی۔

ساونڈ سسٹم پر مسلم لیگ (ن) کے پارٹی نغمے اور ترانے بجائے جا رہے ہیں، مینار پاکستان گراونڈ میں داخلے کے لئے 5 دروازے مختص کئے گئے ہیں، جن میں سے ایک دروازہ وی وی آئی پیز کے لئے مختص ہو گا، خواتین کے لئے بھی الگ داخلے کا راستہ اور انکلوژر بنایا جا رہا ہے۔ جلسے کی سیکیورٹی انصار الاسلام کے رضاکاروں اور شیر جوان فورس کے حوالے کی گئی ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے کنٹینرز پہنچانے کی اجازت نہ ملنے پر مینار پاکستان پر لکڑی کا سٹیج بنانے کا کام جاری ہے، مرکزی قائدین کے لئے الگ اور دیگر قائدین کے لئے الگ سٹیج بنایا جارہا ہے، مرکزی اسٹیج کے عقب میں 20 فٹ اونچی اور 80 فٹ چوڑی مرکزی سکرین لگائی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ جلسہ گاہ کے مختلف حصوں میں 10 فٹ اونچی اور 15 فٹ چوڑی 10 اسکرینز لگائی جائیں گی۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ ابھی ابھی جلسہ گاہ کا دورہ کرکہ واپس آئی ہوں, جلسہ کل ہے اور لوگوں نے ابھی سے ہی مینار پاکستان میں ڈیرے ڈال لئے ہیں کہ کہیں ان کے جلسہ گاہ پر کوئی شب خون نہ مارے. آج لاہور میں چاند رات کا سماں ہے, کہتے ہیں لاہور سوتا نہیں مگر جیسا آج جاگ رہا ہے، پہلے نا تھا!

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ شروع ہوتے ہی حکومت بھاگ نکلے گی۔ جب لاہور جاگتا ہے تو سب کو معلوم ہے کیسا لانگ مارچ ہوتا ہے۔ ملک کے لیے فیصلہ کن جدوجہد کر رہے ہیں۔ کل سے پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ تحریک کا نیا مرحلہ شروع ہوگا۔ سلیکٹڈ حکومت کو اب گھر جانا ہوگا۔

جب مریم نواز کو کارکن نے ہاتھ لگایا تو کیا ہوا…؟

عمران خان اور انکے ساتھی جو الفاظ استعمال کررہے ہیں وہ کشیدگی بڑھا رہی ہے ،قمر زمان کائرہ

لاہور جلسہ سے قبل پی ڈی ایم کو سرپرائز دینگے ، فردوس عاشق اعوان

پی ڈی ایم کی تحریک کامیابی کی جانب بڑھنا شروع،حکومتی حلقوں میں تہلکہ

مریم نواز نے گھر چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

استعفے لینے والوں کو دینے پڑ گئے، پی ڈی ایم سے پہلا استعفیٰ آ گیا،رکن اسمبلی مستعفی

لاہور جلسہ سے قبل پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس اسلام آباد میں طلب،اہم فیصلے متوقع

سیاسی جلسے جلسوں پر پابندی،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

مریم نواز نکلیں گی، ہم ہر صورت یہ کام کریں گے، مریم اورنگزیب کا چیلنج

13 دسمبر کو ہر ہاتھ میں جھنڈا اورہر جھنڈے میں ڈنڈا ہوگا، قمر زمان کائرہ

مینار پاکستان، پی ڈی ایم جلسے کو اجازت دینی ہے یا نہیں؟ پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا

مریم نواز کے لیے استقبالیہ کیمپ لگانے پر مقدمہ درج

پی ڈی ایم جلسہ سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا

بلاول کی آج ہو گی مریم سے ملاقات،ارکان سندھ اسمبلی کو استعفوں بارے بھی نیا حکم دے دیا

مریم نواز کا لکشمی چوک میں کھانا ،ہوٹل مالک کو "مہنگا” پڑ گیا

ن لیگ کی فیصلہ ساز کمیٹیوں کا ہنگامی مشترکہ اجلاس طلب

پی ڈی ایم جلسہ سے قبل ن لیگی کارکنان کو "ہراساں” کیا جانے لگا

مینار پاکستان، پی ڈی ایم جلسے کو اجازت دینی ہے یا نہیں؟ پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا

بٹ کڑاہی سے کھانا مریم نواز نے کھایا ، بد ہضمی حکومت کو ہوگئی مریم اورنگزیب

مینار پاکستان گیٹ کے تالے ٹوٹ گئے، پی ڈی ایم کی جانب سے انتظامات جاری

پی ڈی ایم والےعوام کی زندگیوں سے کھیلنا چھوڑ دیں ،قانونی کاروائی ہو گی، وزیراعلیٰ پنجاب

پی ڈی ایم جلسے کا نتیجہ کیا نکلے گا؟ شیخ رشید نے بتا دیا

مینار پاکستان جلسہ، پی ڈی ایم رہنماؤں سے کس کو کیا جائے گا گرفتار؟

مینار پاکستان گراؤنڈ میں سیاسی جماعتوں کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے،کارکنان نے پارٹی پرچم اٹھا رکھے ہیں، حکومت کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ جلسے کے لئے آنے والے افراد کو نہیں روکا جائے گا تا ہم جلسہ گاہ کے اطراف والے علاقے میں سمارٹ لاک ڈاؤں نافذ کر دیا گیا ہے.

پنڈال میں کرونا ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے کرسیاں لگائی گئی ہین تا ہم اطلاعات کے مطابق جلسہ گاہ سے کرسیاں‌رش بڑھنے کے بعد ہٹا لی جائیں گی،مریم اور بلاول کل جلسہ گاۃ میں ایک ساتھ پہنچیں گے،بلاول کا جلسے میں آنے کے لئے روٹ جاری کر دیا گیا ہے

Leave a reply